امریکہ افغانستان میں جنگ ہارچکاہے اب وہاں سے نکلنے کیلئے بہانے ڈھونڈرہاہے،ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی
کامونکے:امریکہ افغانستان میں جنگ ہارچکاہے اب وہاں سے نکلنے کیلئے بہانے ڈھونڈرہاہے،افغانستان مسئلہ کے حل کیلئے تمام فریقوں کومخلص پن کامظاہرہ کرناہوگا۔ان خیالات کااظہارامیرجماعت اسلامی حلقہ پی پی100ڈاکٹراحسان اللہ عثمانی نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے امریکہ افغانستان میں اپنے جوناپاک عزائم لے کرآیاتھاوہ مکمل ناکام ہوچکے ہیں اوراس وقت وہ اپنی شکست تسلیم کرچکاہے اوروہاں سے باعزت طریقہ سے نکلنے کیلئے راستہ ڈھونڈرہاہے،انہوں نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے حکومت پاکستان کی کوئی واضح پالیسی نہیں ہے جس کی وجہ سے امریکہ کی منافقت پرمبنی پالیسیاں ہیں۔
تمام صوبوں کو بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کارروائی کر نی چاہیے،وزیر اطلاعات پرویز رشید
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت دہشت گردی اور ڈرون حملوں کے خلاف پالیسی تیار کرے گی، پالیسی عوام کی ترجمانی کریگی
سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ ملک کے آئین کے مطابق سلوک ہونا چاہیے، وزیر اطلاعات کاانٹرویو
تمام صوبوں کو بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کارروائی کر نی چاہیے،وزیر اطلاعات پرویز رشید
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت دہشت گردی اور ڈرون حملوں کے خلاف پالیسی تیار کرے گی، پالیسی عوام کی ترجمانی کریگی
سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ ملک کے آئین کے مطابق سلوک ہونا چاہیے، وزیر اطلاعات کاانٹرویو
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تمام صوبوں کو بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کارروائی کر نی چاہیے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت دہشت گردی اور ڈرون حملوں کے خلاف پالیسی تیار کرے گی،پالیسی عوام کی ترجمانی کریگی ۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہاکہ بجلی اور گیس کی چوری روکنے سے ان اداروں کے محصولات میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت دہشت گردی اور ڈرون حملوں کے خلاف پالیسی تیار کرے گی یہ پالیسی عوام کی ترجمانی کرے گی۔ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے متعلق انہوں نے کہا کہ سابق صدر کے ساتھ ملک کے آئین کے مطابق سلوک ہونا چاہیے کیونکہ قانون سب کیلئے برابر ہے۔
عدالتی ہفتہ، سپریم کورٹ میں این آر او عملدرآمد کیس، بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی
ملک بھر میں لوڈشیڈنگ، وزیر داخلہ رحمن ملک کیخلاف توہین عدالت اور سٹیل مل کرپشن کیس بھی سنے جائینگے
عدالتی ہفتہ، سپریم کورٹ میں این آر او عملدرآمد کیس، بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی
ملک بھر میں لوڈشیڈنگ، وزیر داخلہ رحمن ملک کیخلاف توہین عدالت اور سٹیل مل کرپشن کیس بھی سنے جائینگے
اسلام آباد :سپریم کورٹ آف پاکستان میں (آج)پیر سے شروع ہونے وا لے ہفتے کے دور ان این آر او عملدر آمد کیس، بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال، ملک بھر میں لوڈشیڈنگ، وزیر داخلہ رحمن ملک کیخلاف توہین عدالت کیس اور سٹیل مل کرپشن کیس سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں (آج)پیر کو وفاقی محتسب کی تقرری کے خلاف دائر درخواست، بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال، آڈٹ سے انکار کر نیوالی سرکاری کمپنیوں کا کیس، ملک بھر میں غیر معمولی لوڈشیڈنگ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور پرویز مشرف کی طرف سے غیر قانونی طورپر سی این جی اسٹیشن کے لائسنس جاری کر نے کے بارے میں مقدمہ سناجائیگا چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ منگل کو این آر او عملدر آمد کیس کی سماعت کریگا بدھ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، سابق چیئر مین اوگرا توقیر صادق کے خلاف نیب کی کارروائی اور سول ا یوی ایشن اتھارٹی کے چیئر مین کی تقرری کیخلاف زیر سماعت مقدمات پر سماعت ہوگی جمعرات کو سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کے خلاف توہین عدالت اور جمعہ کو سٹیل مل کرپشن کیس سناجائیگا ۔
حکومت ملک میں جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ کیلئے اقدامات کر رہی ہے، اسحاق ڈار
آئی ایم ایف نے پاکستان کو ساڑھے 6 ارب ڈالر کے قرضے پر اتفاق ہوچکا ہے،آنے والے ہفتوں میں باقی گردشی قرضہ کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا،وزیر خزانہ کاانٹرویو
حکومت ملک میں جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ کیلئے اقدامات کر رہی ہے، اسحاق ڈار
آئی ایم ایف نے پاکستان کو ساڑھے 6 ارب ڈالر کے قرضے پر اتفاق ہوچکا ہے،آنے والے ہفتوں میں باقی گردشی قرضہ کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا،وزیر خزانہ کاانٹرویو
اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ کیلئے اقدامات کر رہی ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کو ساڑھے 6 ارب ڈالر کے قرضے پر اتفاق ہوچکا ہے،آنے والے ہفتوں میں باقی گردشی قرضہ کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ حکومت ملک میں اقتصادی استحکام کیلئے اقدامات اٹھانے کے لئے پر عزم ہیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت شفاف عمل اور اچھے نظم و نسق کو یقینی بنائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈارنے کہاکہ حکومت لوگوں کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کیلئے کام کر رہی ہے، حکومت ملک میں جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ قطر پاکستان ایل این جی گیس معاہدے کے بارے میں اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے ایل این جی گیس کی طویل المدت قیمتیں مقرر نہیں کیں، یہ قیمتیں بین الاقوامی مارکیٹ کے میکنزم سے مطابقت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے سے پاکستان میں گیس کی قلت دور کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ ملک کے گھریلو اور صنعتی صارفین کو گیس کی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو ساڑھے 6 ارب ڈالر کے قرضے پر اتفاق کیا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آنے والے ہفتوں میں بقیہ گردشی قرضہ کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے توقع ظاہر کی کہ پاکستانی روپے کی شرح تبادلہ آنے والے مہینوں میں مستحکم ہو گی
مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس (کل)ہوگا، صدارت وزیر اعظم نواز شریف کرینگے
اجلاس میں متعلقہ فریقوں کو توانائی کی نئی قومی پالیسی کے بارے میں اعتماد میں لیا جائے گا
مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس (کل)ہوگا، صدارت وزیر اعظم نواز شریف کرینگے
اجلاس میں متعلقہ فریقوں کو توانائی کی نئی قومی پالیسی کے بارے میں اعتماد میں لیا جائے گا
اسلام آباد :مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس (کل)منگل 23جولائی کو وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ہوگا۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں متعلقہ فریقوں کو توانائی کی نئی قومی پالیسی کے بارے میں اعتماد میں لیا جائے گا۔
افغانستان میں امن سے پاکستان سمیت پورے خطے کا امن اور خوشحالی وابستہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ
وزیر اعظم نے دفتر خارجہ کے دورے کے موقع پر پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے، اعزاز احمد چوہدری
افغانستان میں امن سے پاکستان سمیت پورے خطے کا امن اور خوشحالی وابستہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ
وزیر اعظم نے دفتر خارجہ کے دورے کے موقع پر پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے، اعزاز احمد چوہدری
اسلام آباد : دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ افغانستان میں امن سے پاکستان سمیت پورے خطے کا امن اور خوشحالی وابستہ ہے، وزیر اعظم نے دفتر خارجہ کے دورے کے موقع پر پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ریڈیو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کا امن اور خوشحالی وابستہ ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے دفتر خارجہ کے دورے کے موقع پر پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار( آج) کراچی پہنچیں گے ، امن وامان سے متعلق اجلاسوں کی صدرات کریں گے
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار( آج) کراچی پہنچیں گے ، امن وامان سے متعلق اجلاسوں کی صدرات کریں گے
کراچی:وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار (آج)پیر کو کراچی آئیں گے ا س دوران وہ کراچی میں امن وامان سے متعلق کئی اجلاسوں کی صدرات کریں گے وفاقی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ پولیس،رینجرز اور حساس اداروں سے الگ الگ کراچی کے معاملات پر بریفنگ لیں گے جبکہ سندھ کے محکمہ داخلہ کے افسران سے بھی انکی ملاقات ہوگی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار ممکنہ طور پر گورنر سندھ اور وزیرا علی سندھ سے بھی ملاقات کریں گے اور ان سے کراچی سمیت صوبے بھر کی امن امان سے متعلق صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق وفا قی وزیر کراچی کا کراچی میں دو روز تک قیام ہوگا اور اس دوران وہ مسلم لیگ (ن )سندھ کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے ۔
ایران کے نئے منتخب صدر حسن روحانی 3اگست کو صدارتی منصب کا حلف اٹھائیں گے
ایران کے نئے منتخب صدر حسن روحانی 3اگست کو صدارتی منصب کا حلف اٹھائیں گے
تہران : ایران کے نئے منتخب صدر حسن روحانی 3اگست کو صدارتی منصب کا حلف اٹھائیں گے، موجودہ صدر اپنی مدت مکمل ہونے کے بعد دو اگست کو سبکدوش ہوجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایران میں 14 جون کوصدارتی الیکشن میں حسن روحانی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے موجودہ صدر محمود احمدی نژاد آئندہ ماہ عہدے سے علیحدہ ہوجائیں گے۔تین اگست کو نئے صدر حسن روحانی اپنا عہدہ باضابطہ طورپر سنبھال لیں گے۔
امریکا میں مارٹن قتل کیس کے فیصلے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
جارج زمرمین نے 17 سالہ سیاہ فام ٹریون مارٹن کو جرائم پیشہ سمجھ کر اس پر فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا تھا جسے رہا کر دیا گیا
امریکا میں مارٹن قتل کیس کے فیصلے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
جارج زمرمین نے 17 سالہ سیاہ فام ٹریون مارٹن کو جرائم پیشہ سمجھ کر اس پر فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا تھا جسے رہا کر دیا گیا
واشنگٹن :امریکا میں گزشتہ روز ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے ایک سیاہ فام نوجوان ٹریون مارٹن کے قتل میں ملوث جارج زمرمین کو رہا کیے جانے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس فروری کے دوران 29 سالہ سفید فام شخص جارج زمرمین نے 17 سالہ سیاہ فام ٹریون مارٹن کو جرائم پیشہ سمجھ کر اس پر فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا تھا۔ رواں ماہ ریاست فلوریڈا کی ایک عدالت نے جارج زمرمین کو اس مقدمے میں بری قرار دیا، جس کے بعد سے ملک میں نسلی تعصب کے مسئلے کی جانب دوبارہ توجہ مبذول ہوگئی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق نیویارک، میامی، شکاگو، لاس اینجلس اور اٹلانٹا سمیت دیگر متعدد شہروں میں سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا اورانصاف چاہئے کے نعرے لگائے۔ناقدین کے بقول جارج زمرمین نے ٹریون مارٹن پر اس لیے جرائم پیشہ ہونے کا شْبہ کیا تھا کیونکہ ٹریون ایک سیاہ فام لڑکا تھا۔ ٹریون پر فائرنگ کرنے سے قبل جارج نے پولیس طلب کی تھی اور خود ہینڈ گن ہاتھ میں لے کر گاڑی سے اتر کر ٹریون کی طرف بڑھا تھا۔ دونوں کا جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں زمرمین کی ناک اور سر پر چوٹ لگی۔ پھر اس نے مارٹن کے سینے میں گولی مار دی۔امریکی صدر باراک اوباما نے اس حساس نوعیت کے معاملے کی اہمیت سمجھتے ہوئے جمعے کے روز ایک جذباتی نوعیت کا خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس قتل کے بارے میں امریکیوں کو اپنے دِلوں کو ٹٹولنے اور ملک کی تعصب پر مبنی ایک مشکل تاریخ پر نظر ڈالنے کی ضرورت ہے۔ اوباما نے فلوریڈا کی عدالت کی جانب سے مقدمہ نمٹانے کے عمل کو مناسب قرار دیتے ہوئے اس قانون پر سوال اٹھایا، جو امریکا کی تیس ریاستوں میں نافذ ہے اور جس کے تحت جان کو لاحق ممکنہ خطرے کے پیش نظر ذاتی دفاع میں ’مہلک طاقت کے استعمال کی اجازت ہے۔گزشتہ روز کے مظاہروں میں سے سب سے بڑا مظاہرہ نیویارک میں منعقد ہوا، جس میں دو ہزار سے زائد لوگ شریک تھے۔ نیویارک کے کچھ باسیوں نے ’بائیکاٹ فلوریڈا والی ٹی شرٹس پہن رکھی تھیں۔ اس مظاہرے کی قیادت ٹریون کی والدہ سبرینا فلٹن کر رہی تھیں۔ وہ اس لمحے اپنے آنسو نہیں روک پائیں جب نیویارک کے باسیوں نے باآواز بلند ان سے عقیدت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس مظاہرے میں کئی نامی گرامی شخصیات جیسا کہ ہپ ہاپ موسیقار زیڈ جے ، ان کی اہلیہ گلوگارہ بیونسی، نیویارک کی میئرشپ کی امیدوار کرسٹین کوئین اور سماجی رہنما ال شارپٹن بھی شریک تھیں۔میامی میں ٹریون کے والد نے مظاہرے کی قیادت کی اور کہا کہ انہیں یوں لگا جیسے فلوریڈا میں جارج زمرمین کے خلاف نہیں بلکہ ان کے مقتول بیٹے ٹریون مارٹن کے خلاف مقدمہ چل رہا تھا۔ا ٹلانٹا میں بھی قریب دو ہزار لوگوں نے سیاہ فام ٹریون مارٹن قتل کیس کے فیصلے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ شہر کے وسط میں فلوریڈا کے اس نوجوان کی یاد میں شمعیں روشن کرنے سے پہلے مظاہرے کے شرکاء4 نعرے لگا رہے تھے کہ انصاف کے بغیر امن ممکن نہیں۔امریکا میں سیاہ فام باشندوں کے لیے آواز بلند کرنے والی تاریخی شخصیت مارٹن لوتھر کنگ کے بیٹے مارٹن لوتھر کنگ سوئم نے مظاہرے کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 24 اگست کو واشنگٹن کی جانب مارچ کریں۔ یاد رہے کہ پچاس برس قبل 24 اگست ہی کے دن مارٹن لوتھر کنگ نے ڈریم اے ہیول کے عنوان سے تاریخی خطاب کیا تھا۔
میری گرفتاری امریکی و ایرانی سازش کا نتیجہ ہے: داماد اسامہ بن لادن
امریکی عدالت سے مقدمہ ختم کرنے اور طیارے میں امریکی تشدد کا نوٹس لینے کی درخواست
میری گرفتاری امریکی و ایرانی سازش کا نتیجہ ہے: داماد اسامہ بن لادن
امریکی عدالت سے مقدمہ ختم کرنے اور طیارے میں امریکی تشدد کا نوٹس لینے کی درخواست
نیویارک:القاعدہ تنظیم کے مقتول سربراہ اسامہ بن لادن کے داماد سلیمان ابو غیث نے الزام عاید کیا ہے کہ نائن الیون کے ایک دہائی بعد اس کی گرفتاری ایران اور امریکی حکام کی سازش کا نتیجہ ہے۔ابو غیث نے امریکی عدالت میں دائر کردہ اپنی درخوست میں اپنی گرفتاری کے بعد طیارے میں امریکی اہلکاروں کی جانب سے کیے جانے والے تشدد کا حوالہ دیا اور کہا کہ خود امریکیوں نے اس پر تشدد کیا ہے جبکہ اس پر تشدد کا الزام بلا جواز ہے اس لیے اس کے خلاف دائر کیا گیا مقدمہ ختم کیا جائے۔47 سالہ کویتی شہری سلیمان ابو غیث، جس پر امریکیوں کے قتل کی سازش کا الزام ہے، کو ماہ فروری میں اردن سے گرفتاری کے بعد امریکہ لایا گیا تھا۔ امریکی ماہرین کے مطابق قیدی ابو غیث کی طرف سے دائر کی گئی درخواست کی بنیاد پر دہشت گردی کی جنگ میں امریکی کردار زیر بحث آئے گا۔ دوسری جانب امریکی پراسیکیوٹر نے مقدمے کے خاتمے کی اس درخواست پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی عدالت اسامہ بن لادن کے داماد کی درخواست پر دو ہفتے تک سماعت کا فیصلہ کرنے یا سماعت کی تاریخ دینے کی پابند ہے جبکہ امریکہ کے سرکاری پراسیکیوٹر کو اس بارے میں تین ہفتوں میں اپنا موقف سامنے لانا ہو گا۔ماہ فروری میں گرفتاری کے مارچ میں ابو غیث پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ جس کے بعد ری پبلکن کی معروف شخصیات نے عدالت میں ابو غیث کے خلاف درخواست کی تھِی کی اسے ایک جنگجو دشمن قرار دے کر گوانتانامو بے میں بند کیا جائے۔واضح رہے ابو غیث سے منسوب تقریر کے ان الفاظ ''طوفان رکے گا نہیں، خصوصا جہازوں والا طوفان'' کو امریکی حکومت نے اس پر الزام کی بنیاد بنایا ہے۔ ابو غیث کو سزا دلوانے کے لیے عدالت میں سرگرم وکلا کا کہنا ہے کہ اسے مجرم ثابت کرنے کے لیے اسامہ بن لادن کے ساتھ قریبی تعلق ہونا ہی کافی ہے، ابو غیث پر عاید کیے گئے الزام کے تحت اسے عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ جبکہ ابو غیث کے وکلا کا موقف ہے کہ اس طرح کا بیان یہ چیز ثابت کرنے کے لیے کافی نہیں کہ ابو غیث امیریکیوں کے قتل میں براہ راست ملوث ہے۔ابوغیث کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں مین ہٹن کی ضلعی عدالت میِں مقدمہ ختم کرنے کے مطالبے کے علاوہ یہ موقف بھی اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
زیادہ سے زیادہ اسلحہ جمع کرنا شامی اپوزیشن کا اولین ہدف قرار
اپوزیشن کے سربراہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کے بعد گفتگو
زیادہ سے زیادہ اسلحہ جمع کرنا شامی اپوزیشن کا اولین ہدف قرار
اپوزیشن کے سربراہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کے بعد گفتگو
ریاض:شام میں بشار الاسدکی افواج کے خلاف 2011ء سے مزاحمت کرنے والی اپوزیشن کے نو منتخب رہنما احمد آسی جربا نے اسدی افواج سے نجات کے لیے حزب اختلاف کے کثیر الجماعتی اتحاد کی ترجیح اول زیادہ سے زیادہ اسلحہ محفوظ کرنے کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہ ہدف جلد سے جلد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔شامی متحدہ اپوزیش کے سربراہ ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات میں شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس ملاقات کے بعد انہوں نے میڈیا کو بتایا ''میں نے اس مقصد کے لیے شامی عوام کی امداد یقینی بنانے ایک منصوبہ کار بنا لیا ہے۔احمد جربا نے نے شامی عوام کی حالت زار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسے گروہوں کا مقابلہ کرنا پڑ رہا ہے جو شامی عوام کے مکمل خاتمے کی جنگ شروع کیے ہوئے ہیں۔ شامی اپوزیشن کے 6 جولائی کو منتخب ہونے والے نئے رہنما احمد الجربا غیر معمولی طور پر سعودی عرب کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔انہوں نے بار بار یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ شامی باغیوں کو اسلحہ دیا جائے۔ وہ اس سے پہلے باغیوں کے لیے حصول اسلحہ کے نگران تھے اور ان کا اس شبہے کہ یہ اسلحہ اسلام پسندوں کے ہاتھ سکتا ہے'' میں مبتلا مغربی ممالک سے باصرار مطالبہ تھا باغیوں کو اسلحہ دیا جائے۔ اس کے باوجود کہ جربا کا یہ کہنا ہے کہ "اپوزیشن مسئلے کا سیاسی حل چاہتی ہے تاکہ انقلاب کے ذریعے پر امن انتقال اقتدار ہو۔ تاہم اپوزیشن کا بشار الاسد کو اقتدار میں رہنا قطعی طور پر قا بل قبول نہیں ہے۔
ایک مسلمان کی گرفتاری پر حجاب پر پابندی کے خلاف فرانس میں پرتشدد احتجاج
اس شخص نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے اپنی اہلیہ کا نقاب اتارنے کی کوشش پر ایک پولیس افسر کے ساتھ ہاتھا پائی کی تھی
ایک مسلمان کی گرفتاری پر حجاب پر پابندی کے خلاف فرانس میں پرتشدد احتجاج
اس شخص نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے اپنی اہلیہ کا نقاب اتارنے کی کوشش پر ایک پولیس افسر کے ساتھ ہاتھا پائی کی تھی
واشنگٹن:فرانس میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کرنے والے ایک مسلمان کی گرفتاری کے خلاف پرتشدد احتجاج ہوا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق احتجاج دارالحکومت پیرس کے نواحی قصبیٹریپس میں ہوا جہاں حکام نے جمعرات کو ایک مسلمان شخص کو حراست میں لے لیا تھا۔ حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے شخص نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے اپنی اہلیہ کا نقاب اتارنے کی کوشش پر ایک پولیس افسر کے ساتھ ہاتھا پائی کی تھی۔ مسلمان کو حراست میں لیے جانے کے خلاف سیکڑوں مظاہرین قصبے کے پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔ پولیس کے مطابق مشتعل مظاہرین نے پولیس اسٹیشن پر مختلف چیزیں پھینکیں اور عمار ت کے باہر توڑ پھوڑ کی۔ احتجاج سے روکنے کی کوشش پر مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تصادم بھی ہوا۔ قصبے کا حکام کا کہنا ہے کہ احتجاج میں شریک چھ افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جب کہ ہنگامہ آرائی میں ایک 14 سالہ لڑکے کو شدید زخم آئے ہیں۔ پولیس کے مطابق قصبے میں احتجاج اور ہنگامہ آرائی پر ہفتے کی صبح تک قابو پالیا گیا ہے لیکن قیامِ امن کو یقینی بنانے کیلیے فی الحال پولیس کی اضافی نفری وہاں تعینات رہے گی۔ خیال رہے کہ فرانس میں چہرے کا نقاب کرنے پر 2011ء سے پابندی عائد ہے جسے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد اپنے مذہب کی تعلیمات سے متصادم سمجھتی ہے۔ فرانس میں نافذ قانون کے تحت خواتین کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ عوامی مقامات پر اپنا چہرہ نہیں چھپا سکتیں۔ مسلمانوں کا موقف ہے کہ اس پابندی کا نشانہ بطورِ خاص مسلمان خواتین ہیں جو اس کے باعث اپنی مذہب کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے چہرے کا پردہ نہیں کرسکتیں۔فرانسیسی پارلیمان کی جانب سے مذکورہ قانون سازی کے وقت فرانس کے مسلمانوں نے اس پر شدید احتجاج کیا تھا۔
900 رضاکار مسجد حرام 400 مسجد نبویؐ میں تعینات
900 رضاکار مسجد حرام 400 مسجد نبویؐ میں تعینات
ریا ض:سعودی عرب میں ہلال احمر اتھارٹی نے ماہ صیام کے دوران مسجد حرام اور مسجد نبویؐ میں معتمرین کو طبی سہولیات کی فراہمی پر 1324 رضا کار تعینات کیے گئے ہیں۔ ہلال احمر کے پبلک ایڈ منسٹریشن برائے رضا کارانہ امور کے یہ امدادی کارکن ہمہ وقت معتمرین اور زائرین کو الحرمین الشریفین میں طبی خدمات مہیا کر رہے ہیں۔ہلال احمر کے عہدیدار اور ڈائریکٹر برائے پبلک ایڈ منسٹریشن ڈاکٹر احمد بن عبداللہ السلامہ نے غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کو بتایا کہ ان کا ادارہ ہر سال ماہ صیام میں معتمرین کی سہولت کے لیے رضاکاروں کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ اس سال بھی تقریبا ڈیڑھ ہزار رضاکار معتمرین کی خدمت پر مامور ہیں۔ ان میں سے 900 رضاکار مسجد حرام میں تعینات ہیں جبکہ 400 کی مسجد نبوی فرائض سرانجام دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرعبداللہ السلامہ نے بتایا کہ مسجد حرام میں 20 مقامات پر رضاروں کو متعین کیا گیا ہے۔ ان میں سے دس مقامات پر مردانہ میڈیکل اسٹاف جبکہ دس جگہوں پر زنانہ نرسنگ اسٹاف متعین ہے۔ کچھ رضاکاروں کو ایمرجنسی سروسز کی فراہمی پر مامور کیا گیا ہے۔
پاکستان میں سال 2013ء اہم ترین تبدیلیوں کا سال بن گیا
وزیراعظم کی تبدیلی کے بعد ستمبر میں صدر مملکت اکتوبر میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نومبر میں چیف آف آرمی سٹاف اور دسمبر میں چیف جسٹس آف پاکستان تبدیل ہوجائیں گے
نئے صدر کا فیصلہ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیاں ، آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا فیصلہ وزیراعظم کر ینگے ، جسٹس تصدق حسین جیلانی ملک کے آئندہ چیف جسٹس ہوں گے
پاکستان میں سال 2013ء اہم ترین تبدیلیوں کا سال بن گیا
وزیراعظم کی تبدیلی کے بعد ستمبر میں صدر مملکت اکتوبر میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نومبر میں چیف آف آرمی سٹاف اور دسمبر میں چیف جسٹس آف پاکستان تبدیل ہوجائیں گے
نئے صدر کا فیصلہ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیاں ، آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا فیصلہ وزیراعظم کر ینگے ، جسٹس تصدق حسین جیلانی ملک کے آئندہ چیف جسٹس ہوں گے
اسلام آباد:پاکستان میں سال 2013ء اہم ترین تبدیلیوں کا سال بن گیا ہے جس میں وزیراعظم کی تبدیلی کے بعد ستمبر میں صدر مملکت اکتوبر میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نومبر میں چیف آف آرمی سٹاف اور دسمبر میں چیف جسٹس آف پاکستان تبدیل ہوجائیں گے ان میں آئندہ صدر کا فیصلہ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیاں جبکہ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا فیصلہ وزیراعظم اور چیف جسٹس کی تقرری سینئر ترین کے طور پر ہوگی جس کے تحت جسٹس تصدق حسین جیلانی ملک کے آئندہ چیف جسٹس ہوں گے۔ آئندہ صدر کے انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن نے 6 اگست کی تاریخ کا اعلان کررکھا ہے جبکہ حکومت اس تاریخ کی تبدیلی کیلئے کوشاں ہے۔ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے عہدوں کیلئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کے قریبی ساتھیوں کے اہم شخصیات سے صلاح مشوروں کا آغاز ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اگرچہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے یہ اعلان کررکھا ہے کہ وہ آئندہ آرمی چیف سینئر ترین افسر کو مقرر کریں گے لیکن بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقف میں تبدیلی بھی ہوسکتی ہے۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی28 نومبر جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں 6 اکتوبر کو ریٹائر ہورہے ہیں جن کی جگہ نئی آنے والی حکومت کو ایسی تقرریاں کرنا ہوں گی جو بعد میں حکومت کیلئے مشکلات کا باعث نہ بنیں کیونکہ ماضی میں بھی میاں محمد نواز شریف کی طرف سے مقرر کئے گئے آرمی چیفس ان کیلئے بھاری ثابت ہوئے ہیں حتیٰ کہ جنرل پرویز مشرف کو جو سنیارٹی میں چوتھے نمبر پر تھے انہیں اوپر لاکر آرمی چیف بنایا گیا تو انہوں نے نواز شریف کا تختہ ہی الٹ دیا۔ ذرائع کے مطابق سنیارٹی کے لحاظ سے جنرل اشفاق پرویز کیانی کی ریٹائرمنٹ کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود اور اس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف کا نام آتا ہے اور آئین کے تحت وزارت دفاع یہی تین نام آئندہ آرمی چیف کی تقرری کیلئے وزیراعظم کو بھیجے گی۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلی شہباز شریف کی راولپنڈی کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد نواز سے حالیہ ملاقات کو بھی اسی سلسلے کی کڑی قرار دیا جارہا ہے۔ جنرل خالد نواز راجہ ظفرالحق کے قریبی رشتہ دار ہیں حتیٰ کہ بعض حلقے اس رائے کا بھی اظہار کررہے ہیں کہ ان کی ملازمت میں بھی توسیع کرکے انہیں آرمی چیف بنایا جاسکتا ہے۔ ان میں سے لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود کو فوج میں چیف آف جنرل سٹاف مقرر کیا جاچکا ہے اور ماضی میں 13 میں سے 8 آرمی چیف یہ عہدہ سنبھالنے سے قبل سی جی ایس ہی تھے۔ جنرل راشد سابق صدر رفیق تارڑ کے ملٹری سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔ ان میں سے جنرل راحیل شریف نشان حیدر کے حامل میجر شبیر شریف کے چھوٹے بھائی ہیں اور وہ اس وقت جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن کے طور پر کام کررہے ہیں۔ جنرل کیانی کے بعد سینئر ترین جنرل اسلم کو جی ایچ کیو میں چیف آف لاجسٹک سٹاف لگایا گیا ہے اور اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ جس سینئر کو ریٹائر کرنا ہوتا ہے اسے اس عہدے پر لگادیا جاتا ہے۔ جنرل اسلم سوات میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کی کمان کرتے رہے ہیں اور انہیں اس حوالے سے اہم شخصیت سمجھا جاتا ہے۔ ان کیلئے لیفٹیننٹ جنرل طارق خان جو اس وقت کور کمانڈر منگلا ہیں انہیں بھی دہشت گردی کیخلاف جنگ کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے حتیٰ کہ انہیں یو ایس لیجن آف میرٹ کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔ حکومت کو جنرل خالد شمیم وائیں کی جگہ نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا بھی انتخاب کرنا ہے۔ یہ عہدہ گذشتہ اٹھارہ سال سے آرمی کے پاس ہے جبکہ اس سے قبل باری باری تینوں مسلح افواج کے ریٹائر ہونے والے سربراہ اس کے چیئرمین بنتے تھے۔ حکومت یہ سلسلہ بحال کرنے پر بھی غور کررہی ہے۔ دیگر تبدیلیوں کیساتھ ساتھ سال کے آخری مہینے دسمبر میں چیف جسٹس بھی تبدیل ہوں گے اور جسٹس افتخار محمد چوہدری کی ریٹائرمنٹ پر سینئر ترین جج تصدق حسین جیلانی آئندہ چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے۔ ان کا تعلق ملتان سے ہے اور وہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے قریبی لوگوں میں سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے گیلانی کیخلاف مقدمے میں بینچ کا حصہ بننے سے بھی انکار کردیا تھا۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی ریٹائرمنٹ کے وقت عدالت عظمیٰ کے 14 ججوں میں سے صر ف 7چیف جسٹس کے عہدے تک پہنچیں گے 7 کے محروم رہنے کا امکان
تصدق حسین جیلانی ، جسٹس ناصرالملک جسٹس جواد ایس خواجہ جسٹس انور ظہیر جمالی جسٹس ثاقب نثار جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار احمد کے چیف جسٹس بننے کا امکان
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی ریٹائرمنٹ کے وقت عدالت عظمیٰ کے 14 ججوں میں سے صر ف 7چیف جسٹس کے عہدے تک پہنچیں گے 7 کے محروم رہنے کا امکان
تصدق حسین جیلانی ، جسٹس ناصرالملک جسٹس جواد ایس خواجہ جسٹس انور ظہیر جمالی جسٹس ثاقب نثار جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار احمد کے چیف جسٹس بننے کا امکان
اسلام آباد:چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس افتخار محمد چوہدری کی دسمبر میں ریٹائرمنٹ کے وقت عدالت عظمیٰ کے موجود 14 ججوں میں سے 7چیف جسٹس کے عہدے تک پہنچیں گے جبکہ باقی 7 کے محروم رہنے کا امکان ہے۔ ایک جائزے کے مطابق جسٹس تصدق حسین جیلانی جسٹس افتخار چوہدری کی ریٹائرمنٹ پر چیف جسٹس بنیں گے اس کے بعد جسٹس ناصرالملک جسٹس جواد ایس خواجہ جسٹس انور ظہیر جمالی جسٹس ثاقب نثار جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار احمد کے چیف جسٹس بننے کا امکان ہے جبکہ خلجی عارف حسین جسٹس سرمد جلال عثمانی جسٹس امیر ہانی مسلم جسٹس اعجاز افضل خان جسٹس اعجاز احمد چوہدری جسٹس محمد اطہر سعید اور جسٹس عظمت سعید اس عہدے تک نہیں پہنچ سکیں گے۔ جائزے کے مطابق چیف جسٹس 13 دسمبر کو ریٹائر ہوں گے اس کے بعد جسٹس تصدق جیلانی یہ عہدہ سنبھالیں گے۔ ان کی 6 جولائی 2014ء کو ریٹائرمنٹ پر خیبر پختونخواہ سے جسٹس ناصرالملک چیف جسٹس بنیں گے جو 13 ماہ 10 دن اس عہدے پر رہیں گے اور ان کی مدت 16 اگست 2015ء کو مکمل ہوگی اس کے بعد جسٹس جواد ایس خواجہ چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے لیکن وہ صرف 23 دن اس عہدے پر فائز رہ سکیں گے اور 9 ستمبر 2015ء کو ریٹائر ہوجائیں گے اس کے بعد سندھ سے تعلق رکھنے والے جسٹس انور ظہیر جمالی یہ عہدہ سنبھالیں گے۔ وہ ایک سال 3 ماہ اور 21 دن کے بعد 30 دسمبر 2016ء کو ریٹائر ہوں گے۔ بعدازاں جسٹس انور ظہیر جمالی 2 سال 18 دن اس عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں۔ وہ 17 دسمبر 2019ء کو ریٹائر ہوں گے تو جسٹس آصف سعید کھوسہ یہ عہدہ سنبھال سکتے ہیں جو 11 ماہ 3 دن ان کے پاس رہے گا اور وہ 20 دسمبر 2019ء کو ریٹائر ہوجائیں گے جس کے بعد جسٹس گلزار احمد چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے۔ وہ 2 سال ایک ماہ 14 دن اس عہدے پر فائز رہیں گے اور یکم فروری 2022ء کو ان کی ریٹائرمنٹ ہوگی۔
چین کی زمینی افواج کے دستوں کی ایک بار پھر لداخ کے علاقے میں پیش قدمی
چینی افواج نے علاقے کو مقبوضہ قرار دے کر بھارتی افواج کو علاقے سے نکل جانے کے بینر آویزاں کردئیے
چین کی زمینی افواج کے دستوں کی ایک بار پھر لداخ کے علاقے میں پیش قدمی
چینی افواج نے علاقے کو مقبوضہ قرار دے کر بھارتی افواج کو علاقے سے نکل جانے کے بینر آویزاں کردئیے
نئی دہلی:چین کی مسلح افواج کے دستوں نے بھارتی سرحدی علاقے کے مشرقی حصے میں داخل ہوکر بھارتی افواج کو ’’مقبوضہ علاقے سے نکل جانے کیلئے بینر آویزاں کردئیے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چینی افواج کی بھارتی علاقے میں مداخلت کا واقعہ 16 جولائی کو پیش ایا تاہم دونوں افواج کے دو دنوں تک ایک دوسرے کے آمنے سامنے آنے کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا جس کے بعد چینی افواج واپس اپنے علاقوں میں پسپاء ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کی اطلاع وزیراعظم آفس وزارت دفاع وزارت خارجہ اور بھارتی حکام کو دے دی گئی ہے جنہوں نے واقعہ کے حوالے سے تفصیلات معلوم کرنے کیلئے چینی حکام اور سپانگور گیپ کے علاقے کے کمانڈروں سے ملاقات کا مطالبہ کیا ہے۔ چین کی افواج امسال 15 اپریل کو بھی لداخ کی سرحد عبور کرکے بھارتی علاقے میں داخل ہوگئی تھیں جہاں پر انہوں نے بھارتی سرحد کے دس کلومیٹر اندر تک پیش قدمی کی اور اپنی ایک ایک پوسٹ قائم کرلی تھی۔ میڈیا کے مطابق چینی افواج کی لداخ کے علاقے میں پیش قدمی کے بعد بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے چین کا دورہ کرکے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران اس سرحدی تنازعہ کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا تھا۔ چینی وزیراعظم نے بھارتی وزیر دفاع کو یقین دلایا تھا کہ مذاکرات کے ذریعے اس تنازعہ کا حل خوش آئند اور دونوں ملکوں کی ترقی کیلئے مفید ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چینی افواج نے اس مذاکراتی عمل کے بعد ایک بار پھر لداخ کے علاقے میں پیش قدمی کی ہے۔
ایکسیڈنٹ کیس بھارتی اداکار سلمان خان 24 جولائی کو عدالت طلب
الزام ثابت ہونے کی صورت میں سلمان خان کو دس سال قید کی سزا ہوسکتی ہے
ایکسیڈنٹ کیس بھارتی اداکار سلمان خان 24 جولائی کو عدالت طلب
الزام ثابت ہونے کی صورت میں سلمان خان کو دس سال قید کی سزا ہوسکتی ہے
ممبئی: ایکسیڈنٹ کیس میں بھارتی سپر سٹار سلمان خان کو عدالت میں 24 جولائی کو پیش ہونے کا حکم سنادیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی ایکسیڈنٹ کیس میں سلمان خان پر نئے سرے سے کیس کی سماعت 24 جولائی کو ہوگی۔ سلمان خان پر لزام ثابت ہونے کی صورت میں دس سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ سلمان خان پر الزام ہے کہ انہوں نے ستمبر 2002ء میں گاڑی سے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے کچھ لوگوں کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔ پہلے سلمان خان پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا گیا لیکن اب اسے غیر ارادی قتل قرار دیا جارہا ہے۔ جمعہ کو اس کیس کی جب سماعت ہوئی تو سلمان خان بھی عدالت میں پیش ہوئے تھے جبکہ اس سے قبل سلمان خان ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
صدارتی الیکشن میں تاخیر سے آئین کی خلاف ورزی نہیں ہوگی،مولانا فضل الرحمن
قومی ایشوز پر اتفاق رائے کے ساتھ واضح پالیسی بنانا ضروری،ملک کو آئین کے تحت چلایا جائے
الطاف حسین کے تمام معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئے،امیر جے یو آئی(ف)
صدارتی الیکشن میں تاخیر سے آئین کی خلاف ورزی نہیں ہوگی،مولانا فضل الرحمن
قومی ایشوز پر اتفاق رائے کے ساتھ واضح پالیسی بنانا ضروری،ملک کو آئین کے تحت چلایا جائے
الطاف حسین کے تمام معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئے،امیر جے یو آئی(ف)
اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت آنے والے5سالوں کیلئے اپنی سمت کا تعین کرے تو کوئی مشکل نہیں کہ مسائل پر قابو نہ پایا جاسکے،انہوں نے کہا کہ ملک کو جو مسائل درپیش ہیں ان کا حزب اقتدار یا حزب اختلاف سے تعلق نہیں بلکہ یہ قومی ایشوز ہیں،ان پر جامع پالیسی بنانے کی ضرورت ہے جس پر قومی اتفاق رائے ہونا ضروری ہے،آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان سے مداکرات تو امریکہ نے بھی قطر میں کئے ہیں اگر ہم کریں گے تو کونسا مسئلہ کھڑا ہوجائے گا،انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ معاملات سنبھالے نہیں گئے اگر صحیح طریقہ سے معاملات ہینڈل کئے جاتے تو بہت سی مشکلات حل ہوجاتیں ملالہ کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے کلچر میں خاتون پر ہاتھ نہیں اٹھایا جاتا اس کا نام نظریاتی تصادم اور فتوحات کیلئے استعمال ہو رہا ہے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مغربی دنیا اس خطے پر قبضہ کرنا چاہتی ہے اور ہم خطے کی آزادی چاہتے ہیں اوریہ وقت بتائے گا ملالہ پر حملہ کرنے والے کون تھے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کو آئین کے تحت چلایا جارہا ہے یا کہ ماورائے آئین ،انہوں نے کہا کہ صدارتی الیکشن6اگست کی بجائے 29جولائی کو ہو جائیں تو یہ آئین کی خلاف ورزی نہیں ہوگی،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) سے مشاورت ہوگی صدر چھوٹے صوبے سے ہوگا اور حکومت سے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر پارلیمنٹ میں بحث کرائے،انہوں نے کہا کہ کرچی میں ایم کیو ایم کو سیاسی مینڈیٹ ملا ہے تاہم الطاف حسین کے ساتھ انصاف ہو اور اس سارے معاملے کی غیر جانبدار تحقیقات کی جائے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ صوبہ خیبرپختونخوا پرویز خٹک بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حلاف پشاور جی ٹی روڈ پر احتجاج کرے ماضی میں پنجاب میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ پر احتجاج ہوا جو کہ ٹھیک نہیں کیونکہ توڑ پھوڑ سے لاقانونیت میں اضافہ ہوتا ہے ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ بہت گھمبیر ہوگیا ہے اب وہاں احساس محرومی نہیں بلکہ احساس غلامی ختم کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام(ف) کو حکومت میں شامل ہونے کی جلدی نہیں کابینہ کے دوسرے فیز میں شامل ہوں گے۔
پیپلزپارٹی رانا بھگوان داس کو چےئرمین نیب تعینات کرنے کیلئے قواعد وضوابط میں تبدیلی کیلئے کوشاں
قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی جلد وزیراعظم سے ملاقات متوقع،اہم معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے
پیپلزپارٹی رانا بھگوان داس کو چےئرمین نیب تعینات کرنے کیلئے قواعد وضوابط میں تبدیلی کیلئے کوشاں
قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی جلد وزیراعظم سے ملاقات متوقع،اہم معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے
اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی رانا بھگوان داس کو چےئرمین نیب تعینات کرانے کیلئے فیڈرل پبلک سروس کے قواعد وضوابط تبدیل کرنے کیلئے حکومت کے ساتھ ملکر ترمیم کرانا چاہتی ہے جبکہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے قواعد وضوابط کے مطابق چےئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن چےئرمین کی ریٹائرمنٹ کے بعد کسی بھی سرکاری عہدے پر فائز نہیں رہ سکتا،اس حوالے سے قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ وزیر اعظم میاں نواز شریف سے(آج) یا کل منگل کو ملاقات کریں گے ،ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ چےئرمین نیب کی تقرری پر کیلئے قانونی پیچیدگیاں ختم کرنے کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مشاورت ہوئی جس پر اپوزیشن کے قائد سید خورشید احمد شاہ حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے رولز کو ختم کرنے کیلئے اس کے رولز میں ترمیم کی جائیں، وہ شخص جو چےئرمین فیڈرل پبلک سروس سے ریٹائرمنٹ کے بعد کسی بھی سرکاری عہدے پر فائز نہیں رہ سکتا،ترمیم کے بعد وہ اس کا اہل ہوجائے گا اور یہ کام پارلیمنٹ نے کرنا ہے،ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ بظاہر تو یہ کام حکومت کیلئے مشکل نظر آرہا ہے کیونکہ پھر مثال بن جائے گی اور یہ عہدہ سیاسی بن جائے گا،بہرحال اس کا حتمی فیصلہ پیر یا منگل کو قائد حزب اختلاف کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ہوجائے گا۔
غیر ملکی سیاحوں پر حملے کا مقصد پاکستان سے سیاحت کا خاتمہ ہے،تحقیقاتی رپورٹ
نانگا پربت واقعے کے بعد سیاح پڑوسی ممالک کا رخ کرنے لگے،ملکی سیاحت شدید متاثر
غیر ملکی سیاحوں پر حملے کا مقصد پاکستان سے سیاحت کا خاتمہ ہے،تحقیقاتی رپورٹ
نانگا پربت واقعے کے بعد سیاح پڑوسی ممالک کا رخ کرنے لگے،ملکی سیاحت شدید متاثر
اسلام آباد:دہشتگردوں کا نانگا پربت میں غیر ملکی سیاحوں پر حملہ دراصل پاکستان سے سیاحت کا خاتمہ کرنا ہے تاکہ غیر ملکی سیاح پاکستان میں آنے کی بجائے پڑوسی ممالک میں جائیں،جن میں انڈیا،نیپال اور چین شامل ہیں،آن لائن کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق گلگت بلتستان حکومت کی تحقیقات 9/11کے واقعہ کے بعد غیر ملکی سیاحوں کا پاکستان میں آنا بہت کم ہوگیا تھا جبکہ پاکستان جیسے سیاحت کے مقام انڈیا،نیپال،ملائیشیاء اور چین میں بھی ہیں اور سیاح ان ممالک کا رخ کرتے ہیں جبکہ نانگا پربت کے واقعہ کے بعد سیاح پڑوسی ممالک کا رخ اختیار کرگئے ہیں،آن لائن کو ملنے والی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی شکار کرنے کیلئے گلگت بلتستان کو خاطر خواہ رقم ادا کرتے تھے ہر سال گلگت بلتستان وائلڈ لائف کے ڈیپارٹمنٹ کو20کروڑ 90لاکھ کی آمدن ہوتی تھی،آن لائن کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق نانگا پربت کے واقعہ کے بعد سیاحت بری طرح متاثر ہوئی ہے،خاص طور پر ملکی روٹ اور سنٹرل ایشیاء بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
صدارتی انتخاب ،اراکین اسمبلی و سینٹ پر عمر ہ،غیر ملکی دورے اور اعتکاف بیٹھنے پر مکمل پابندی ہو گی
خلاف ورزی پر ارکان کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی، اپنی ممبر شپ بھی سے ہاتھ دھوسکتے ہیں، ذرائع
صدارتی انتخاب ،اراکین اسمبلی و سینٹ پر عمر ہ،غیر ملکی دورے اور اعتکاف بیٹھنے پر مکمل پابندی ہو گی
خلاف ورزی پر ارکان کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی، اپنی ممبر شپ بھی سے ہاتھ دھوسکتے ہیں، ذرائع
اسلام آباد : صدارتی انتخاب سے قبلقومی اسمبلی ،سینیٹ ،چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین پر عمرہ، غیر ملکی دورہ اور اعتکاف میں بیٹھنے پر مکمل پابندی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنیوالے ممبران اپنی ممبر شپ بھی سے ہاتھ دھوسکتے ہیں۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا پارلیمنٹ میں موجود ملک کی چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں نے جن میں پاکستان پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ(ن) ،تحریک انصاف ،ایم کیوایم ،جمعیت علماء اسلام (ف)سمیت شامل ہیں ان جماعتوں نے پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان سے کہا کہ کوئی بھی رکن صدارتی الیکشن سے پہلے بیرون ملک سفر، عمرہ پر نہ جائے اور نہ اعطکاف میں بیٹھے صدارتی الیکشن میں ووٹ نہ ڈالنے ارکان کے خلاف سخت کاروائی کر ے گی اور اس میں کسی ممبر اسمبلی رکنیت ختم ہو سکتی ہے اور اس کے خلاف پارٹی ڈسپلری ایکشن لے سکتی ہے واضع رہے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں کسی بل کو پاس کرنے کے حوالے خاتون سینیٹر سحر کامران کی سینٹ اجلاس میں عدم شرکت پر سید خورشید احمد شاہ نے ان کی سرزنش کر دی تھی جس پر اس خاتون سینیٹر نے نشہ آور گولیاں کھا لی تھیں جس کی مثال سب کے سامنے ہے جبکہ (ن)لیگ نے بھی گزشتہ دن تمام ارکان اسمبلی کو متنبہ کیا ہے صدارتی الیکشن کے ہر صورت ووٹ ڈالیں ورنہ بصورت دیگر کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا
بھارت کی پاکستان کیخلاف عالمی تجارتی تنظیم میں لابنگ
تنظیم کے آئندہ اجلاس میں بھارت عالمی منڈی میں چاول کی برآمد پر رعایتوں کو قانونی حیثیت دینے کی درخواست کریگا
بھارت کی پاکستان کیخلاف عالمی تجارتی تنظیم میں لابنگ
تنظیم کے آئندہ اجلاس میں بھارت عالمی منڈی میں چاول کی برآمد پر رعایتوں کو قانونی حیثیت دینے کی درخواست کریگا
نئی دہلی: بھارت نے بین الاقوامی منڈی میں پاکستانی چاول کو نقصان پہنچانے کے لئے عالمی تجارتی تنظیم میں لابنگ تیز کردی۔ عالمی تجارتی تنظیم کے آئندہ اجلاس میں بھارت عالمی منڈی میں چاول کی برآمد پر رعایتوں کو قانونی حیثیت دینے کے لئے درخواست کرے گا تاہم پاکستان چین اور انڈونیشیا کے ساتھ ہے اور ان ممالک کا موقف ہے کہ زرعی شعبے کو سبسڈی کی فراہمی برقرار رکھی جائے جبکہ بھارت اور گروپ تینتیس کے رکن ممالک زرعی شعبے کے لئے سبسڈی کے مخالف ہیں تاہم بھارت غذائی سیکورٹی کے نام پر کسانوں کو چاول کی پیداوار کے لئے بھاری سبسڈی دے رہا ہے، جس کے باعث عالمی منڈی میں پاکستانی چاول کی طلب اور برآمد میں کمی کا خدشہ ہے۔
جنرل کیانی کی سبکدوشی کا وقت قریب ، وزیراعظم نے نئے آرمی چیف کی تقرری پر غور شروع کردیا
وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان معاونت کر رہے ہیں ، نوازشریف کو اس مرتبہ زیادہ سخت انتخاب کا سامنا ہے ، سنیارٹی لسٹ پر دوسرے نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود کا انتخاب ہوسکتا ہے،نجی ٹی وی کادعویٰ
جنرل کیانی کی سبکدوشی کا وقت قریب ، وزیراعظم نے نئے آرمی چیف کی تقرری پر غور شروع کردیا
وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان معاونت کر رہے ہیں ، نوازشریف کو اس مرتبہ زیادہ سخت انتخاب کا سامنا ہے ، سنیارٹی لسٹ پر دوسرے نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود کا انتخاب ہوسکتا ہے،نجی ٹی وی کادعویٰ
اسلام آباد: چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سبکدوشی کا وقت قریب ، وزیراعظم نواز شریف نے نئے آرمی چیف کی تقرری پر غور شروع کردیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان معاونت کر رہے ہیں۔اتوارکونجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی جنرل اشفاق پرویزکیانی کی عہدے سے سبکدوشی کا وقت قریب آرہا ہے اور وزیراعظم نوازشریف کو نئے آرمی چیف کے تقرر کا اہم ترین فیصلہ درپیش ہے۔ نواز شریف نے اس حوالے سے غور شروع کردیا ہے اور ان کی معاونت وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ نوازشریف نے اپنے پہلے دور حکومت میں جنرل عبدالوحید کاکڑ اور دوسرے دور حکومت میں جنرل پرویزمشرف کو آرمی چیف بنایا تھا اور دونوں نے بعد میں ان کی حکومت ختم کر دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق نوازشریف کو اس مرتبہ زیادہ سخت انتخاب کا سامنا ہے کیونکہ سینیارٹی کے لحاظ سے لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم، لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود اور لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف کے نام پیش کئے جائیں گے۔رپورٹ میں نواز شریف کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایاگیاکہ اس مرتبہ یہ انتخاب سنیارٹی لسٹ پر دوسرے نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود کا انتخاب ہوسکتا ہے جنہیں اسی سال چیف آف جنرل اسٹاف بنایا گیا۔ اب تک آنے والے تیرہ آرمی سربراہوں میں سے آٹھ فور اسٹار جنرل بننے سے پہلے چیف آف جنرل اسٹاف تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ کورکمانڈر لاہور بھی رہ چکے ہیں۔وہ سابق صدر رفیق تارڑ کے ملٹری سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں اور جنرل کیانی کی طرح ان کا تعلق بھی بلوچ ریجمنٹ سے ہے۔
عراق ٗ کار بم دھماکوں میں 65افراد ہلاک ٗ 190سے زائد زخمی ٗز خمیوں میں بعض کی حالت نازک ٗ ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ
بارودسے بھری کاریں شاپنگ سینٹرز کے پارکنگ ایریامیں کھڑی کی گئی تھیں ٗ میڈیا رپورٹ
بارودسے بھری کاریں شاپنگ سینٹرز کے پارکنگ ایریامیں کھڑی کی گئی تھیں ٗ میڈیا رپورٹ
بغداد:عراق کے دارالحکومت بغدادمیں 12کاربم دھماکوں اورایک سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 65افراد ہلاک اور190سے زائد زخمی ہوگئے ٗ زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے ۔عراقی حکام کے مطابق سڑک کنارے نصب بم اور 12کاربم دھماکے بغدادکے کمرشل علاقوں میں اس وقت ہوئے جب لوگ عیدکی خریداری میں مصروف تھے۔بارودسے بھری کاریں شاپنگ سینٹرز کے پارکنگ ایریامیں کھڑی کی گئی تھیں دھماکوں کے بعد آسمان پر دھوئیں کے بادل چھا گئے اور ہر طرف افراتفری میچ گئی ٗ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جن میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔واضح رہے کہ عراق کے مختلف شہروں میں رمضان کے مہینے میں فائرنگ اور بم دھماکوں میں اب تک 250سے زائد افرادمارے جاچکے ہیں اس سے پہلے باقوبہ میں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے القاعدہ مخالف رہنماباسم محموداوران کے 2محافظوں کوقتل کردیاتھا۔
فلسطین کے ساتھ مذاکرات انتہائی اہم ہیں ٗ نیتن یاہو
امید ہے مذاکرات سنجیدہ اور ذمہ دارانہ ہونگے ٗ اسرائیلی وزیر اعظم
فلسطین کے ساتھ مذاکرات انتہائی اہم ہیں ٗ نیتن یاہو
امید ہے مذاکرات سنجیدہ اور ذمہ دارانہ ہونگے ٗ اسرائیلی وزیر اعظم
مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیل کے وزیر اعظم بین یامین نیتن یاہو نے فلسطین کے ساتھ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کو ملک کیلئے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی اسرائیل اور فلسطین کے ساتھ مذاکرات بحال کرنی کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھیں امید ہے کہ یہ مذاکرات سنجیدہ اور ذمہ دارانہ ہوں گے واضح رہے کہ اس سے پہلے اسرائیل نے کہا تھا کہ وہ چند فلسطینی قیدیوں کو رہا کریگارہا کیے جانے والے قیدیوں کی صحیح تعداد کے بارے میں ابھی کچھ واضح نہیں ہے تاہم ایک اسرائیلی اہلکار کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان 350 قیدیوں کو مہینوں کے دوران رہا کرنے کے حوالے سے مذاکرات ہوئے تھے اور ان میں وہ 100 افراد بھی شامل تھے جو 1993سے پہلے قید میں ہیں۔
جاپانی حکومت نے مریض کے اپنے جسم کے پیدا کردہ سٹیم سیلز کا تجرباتی مطالعہ منظور کر لیا
تحقیق کار جاپان میں سٹیم سیل استعمال کر کے نابینا پن کی ایک قسم کا علاج کرنے کی کوشش کریں گے ٗرپورٹ
جاپانی حکومت نے مریض کے اپنے جسم کے پیدا کردہ سٹیم سیلز کا تجرباتی مطالعہ منظور کر لیا
تحقیق کار جاپان میں سٹیم سیل استعمال کر کے نابینا پن کی ایک قسم کا علاج کرنے کی کوشش کریں گے ٗرپورٹ
ٹوکیو :جاپانی حکومت نے مریض کے اپنے جسم کے پیدا کردہ سٹیم سیلز کا تجرباتی مطالعہ منظور کر لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سٹیم سیلز جسم کے کسی بھی حصے کے خلیوں میں ڈھل سکتے ہیں ٗ وہ دماغ سے ہڈیوں تک کسی بھی عضو کی خلیوں کی شکل اختیار کر اس عضو میں موجود بیماری کو ختم کر سکتے ہیں۔ تحقیق کار جاپان میں سٹیم سیل استعمال کر کے نابینا پن کی ایک قسم کا علاج کرنے کی کوشش کریں گے یہ بیماری عمر کے باعث ہونے والا میکیولر ڈی جنریشن کہلاتی ہے۔جاپان کے وزیرصحت نوری ہیسا تامور نے اب فیصلہ دیا ہے کہ یہ خلیے اب مریضوں پر استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ تجربے میں چھ مریضوں کی آنکھوں میں سٹیم سیل لگائے جائیں گے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ آیا اس سے ان کی بینائی واپس آ سکتی ہے۔یونیورسٹی کالج آف لنڈن میں ری جنریٹیو میڈیسن کے ماہر پروفیسر کرس میسن نے کہاکہ یہ ایک بہت بڑی پیش رفت ہے یہ دو وجوہات کی بنا پر فائدہ مند ہے ایک تو یہ خلیے خود مریضوں کے جسم سے حاصل کیے گئے ہیں اس لیے ان کے مسترد ہونے کا امکان بہت کم ہے۔ اس کے علاوہ ان کی ساتھ وہ اخلاقی مسائل نہیں ہیں جو ایمبریو سے حاصل کردہ سٹیم سیلز میں ہوتے ہیں۔
بھارتی عدالت نے سوئٹزرلینڈ کی سائیکلسٹ خاتون کا گینگ ریپ اور چوری کرنے والے چھ ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی
تمام ملزمان کو مجرم قرار دے دیا گیا ہے ٗ ہم سب فیصلے پر مطمئن ہیں ٗ پبلک پراسیکیوٹر
بھارتی عدالت نے سوئٹزرلینڈ کی سائیکلسٹ خاتون کا گینگ ریپ اور چوری کرنے والے چھ ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی
تمام ملزمان کو مجرم قرار دے دیا گیا ہے ٗ ہم سب فیصلے پر مطمئن ہیں ٗ پبلک پراسیکیوٹر
نئی دہلی:بھارتی عدالت نے چھٹیاں منانے کیلئے آنے والی سوئٹزرلینڈ کی سائیکلسٹ خاتون کا گینگ ریپ اور چوری کرنے والے چھ ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق خصوصی عدالت کی جانب سے مقدمے کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد کیس کے پبلک براسیکیوٹر رجندرا تیواری نے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ملزمان کو مجرم قرار دے دیا گیا ہے اور ہم سب اس فیصلے پر مطمئن ہیں۔سوئس خاتون کے ساتھ ریپ کا یہ واقعہ دہلی میں ماہ دسمبر میں فزیو تھراپی کی طالبہ کے ریپ کے تین ماہ بعد پیش آیا تھا جس پر بھارت میں شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے، مذکورہ طالبہ بعد میں شدید اندرونی زخموں کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی تھیں۔39 سالہ سوئس خاتون اپنے شوہر کے ساتھ مدھیا پردیش کے ضلع داتیا میں سائیکلنگ کرنے کے لیے آئی تھیں جہاں مارچ کے مہینے میں ان افراد نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعے کے بعد ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے خاتون سے زیادتی کے دوران ان کے 30 سالہ شوہر کو رسیوں سے باندھ دیا تھا اور ریپ کرنے کے بعد ان کا سامان اور نقدی چوری کر لی تھی۔چھ میں سے چار ملزمان پر گینگ ریپ کے الزامات لگائے گئے کیونکہ داتیا کے پولیس آفیسر ایم ایل لودھی کے مطابق واقعہ کا نشانہ بننے والے افراد کے بیان کے مطابق یہ دو افراد صرف موقع واردارت پر موجود تھے دیگر افراد پر حملے اور چوری کے الزمات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم اس کے باوجود ان کو بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی۔نئی دہلی میں ہونے والے وحشیانہ گینگ ریپ کے بعد ہفتوں تک جاری رہنے والے مظاہروں کی وجہ بھارتی پارلیمنٹ نے جنسی تشدد کے قوانین سخت کرتے ہوئے گینگ ریپ کی کم سے کم سزا 20 سال کردی تھی۔
ایرانی ایٹمی تنازع پر کارروائی سے گریز کیا جائے، ارکان امریکی کانگریس
حسن روحانی کی بطور صدر کامیابی کے بعد ایران کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں ٗ 131ایوان نمائندگان کا وائٹ ہاؤس کو خط
ایرانی ایٹمی تنازع پر کارروائی سے گریز کیا جائے، ارکان امریکی کانگریس
حسن روحانی کی بطور صدر کامیابی کے بعد ایران کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں ٗ 131ایوان نمائندگان کا وائٹ ہاؤس کو خط
واشنگٹن :امریکہ کے 131 ارکان کانگریس نے حکومت پر زور دیا ہے کہ ایران کے ایٹمی تنازعہ پر سفارتکاری کو فروغ دیا جائے کسی بھی سخت کارروائی سے گریز اور سفارتی حل کی طرف توجہ دی جائے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 131ایوان نمائندگان نے وائٹ ہاؤس کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ حسن روحانی کی بطور صدر کامیابی کے بعد ایران کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں اس سلسلے میں ڈپلومیسی چینل استعمال کئے جائیں۔ سفارتی طریقے سے تنازعہ کا حل نکالا جائے اب اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غلطی کی گنجائش نہیں امریکی ارکان پارلیمنٹ نے وائٹ ہاؤس پرزور دیا ہے کہ ایران پر پابندیاں مزید سخت کرنے کے بجائے سفارتی راستہ اختیار کیا جائے۔
مصری آرمی چیف کی آئندہ صدراتی انتخابات میں حصہ لینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ٗ فوجی ترجمان
مصری آرمی چیف کی آئندہ صدراتی انتخابات میں حصہ لینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ٗ فوجی ترجمان
قاہرہ : آرمی چیف کی آئندہ صدراتی انتخابات میں حصہ لینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجی ترجمان محمد علی نے کہاکہ آرمی چیف سمیت کوئی بھی فوجی اہلکار صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل نہیں ہے۔ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں فوجی ترجمان نے کہا تھا کہ عبدالفتاح السیسی آرمی چیف کے عہدہ سے مستعفی ہوکر انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔
جزیرہ سینا کے پرتشدد واقعات میں حماس ملوث نہیں ٗ مصری جرنیل
سیکیورٹی حکام اور انٹیلی جنس ادارے مل کر پرتشدد کارروائیوں میں ملوث گروپوں کیخلاف تحقیقات کر رہے ہیں ٗ صالح المصر
جزیرہ سینا کے پرتشدد واقعات میں حماس ملوث نہیں ٗ مصری جرنیل
سیکیورٹی حکام اور انٹیلی جنس ادارے مل کر پرتشدد کارروائیوں میں ملوث گروپوں کیخلاف تحقیقات کر رہے ہیں ٗ صالح المصر
مقبوضہ بیت المقدس :اسرائیل کے شورش زدہ سرحدی علاقے جزیرہ نما سینا میں متعین ایک سینئر سیکیورٹی افسر نے کہا ہے کہ جزیرے میں حالیہ پرتشدد کارروائیوں میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس ملوث نہیں۔جزیرہ سینا کی شمالی پٹی کے ڈائریکٹر برائے سیکیورٹی امور میجر جنرل صالح المصری نے ایک بیان میں کہا کہ وہ جزیرے میں رو نما ہونے والے حالیہ پرتشدد واقعات کی چھان بین کر رہے ہیں تاہم انہیں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس کی بنیاد پر یہ کہا جا سکے کہ پرتشدد کارروائیوں میں حماس کے جنگجو ملوث ہو سکتے ہیں۔ سیکیورٹی حکام اور انٹیلی جنس ادارے مل کر پرتشدد کارروائیوں میں ملوث گروپوں کیخلاف تحقیقات کر رہے ہیں۔ جزیرے میں بہت جلد امن وامان بحال کرا لیا جائے گا۔جنرل المصری نے کہاکہ فلسطین اور مصری اقوام کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات چلے آ رہے ہیں ٗ دونوں قومیں ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہوں گی۔ انہوں نے میڈیا میں فلسطینیوں اور اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے خلاف جاری پروپیگنڈے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ذرائع ابلاغ کے الزامات حقائق کے منافی ہیں۔
1967 سے پہلے والی پوزیشن پرواپسی خود کشی ہوگی ٗ اسرائیل
سرائیل 1967 کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے علاقوں کو کسی صورت میں نہیں چھوڑے گا ٗ اسرائیلی نائب وزیر خارجہ
1967 سے پہلے والی پوزیشن پرواپسی خود کشی ہوگی ٗ اسرائیل
سرائیل 1967 کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے علاقوں کو کسی صورت میں نہیں چھوڑے گا ٗ اسرائیلی نائب وزیر خارجہ
مقبوضہ بیت المقدس :اسرائیلی نائب وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل 1967 کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے علاقوں کو کسی صورت میں نہیں چھوڑے گا ٗ1967 سے پہلے والی پوزیشن پرجانا اسرائیل کی خود کشی ہوگی۔صہیونی نائب وزیرخارجہ اسرائیلی ریڈیو زیوالکین سے بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پیش روں نے مذاکرات میں پسپائی اختیار کرنے کی پالیسیوں پر عمل شروع کیے رکھا، جس کے نتیجے میں مشرق وسطی میں دیر پا امن کے قیام میں کوئی واضح پیش رفت نہیں ہوسکی۔یورپی یونین کی جانب سے اسرائیل کی یہودی بستیوں کے بائیکاٹ سے متعلق سوال کے جواب میں مسٹر الکین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے فیصلوں کا اسرائیل کی صحت پر تو کوئی اثرنہیں پڑتا البتہ فلسطینیوں کی ہٹ دھرمی میں ضرور اضافہ ہوا۔ یورپی یونین ایک طرف راست مذاکرات پر زور دے رہی ہے اور دوسری جانب اسرائیلی کالونیوں کا بائیکاٹ کر رہی ہے۔اسرائیل نے یورپی یونین کو بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرثانی کا کہا ہے۔ میرا خیال ہے کہ اسرائیلی حکومت کو یورپی یونین پر یہ واضح کرنا چاہیے اور پوچھنا چاہیے کہ کیا یہ یک طرفہ اور جانب دارانہ فیصلہ نہیں ہے۔ نیز کیا اس طرح کے اقدامات سے امن بات چیت کو آگے بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے یا نہیں۔
اسرائیلی انتہا پسندوں نے دستاویزی فلم میں قبلہ اول کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کی من گھڑت معلومات فراہم کرنا شروع کر دیں
دستاویزی فلم کا بڑا حصہ مسجد اقصی کے تاریخی اسلامی آثار بارے غلط بیانی پر مشتمل ہے ٗرپورٹ
اسرائیلی انتہا پسندوں نے دستاویزی فلم میں قبلہ اول کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کی من گھڑت معلومات فراہم کرنا شروع کر دیں
دستاویزی فلم کا بڑا حصہ مسجد اقصی کے تاریخی اسلامی آثار بارے غلط بیانی پر مشتمل ہے ٗرپورٹ
مقبوضہ بیت المقدس :اسرائیل کی انتہا پسند تنظیموں نے ایک دستاویزی فلم تیار کی ہے جس میں مسجد اقصی کے تاریخی حقائق کو مسخ کرکے قبلہ اول کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کے حوالے سے من گھڑت معلومات فراہم کرنے کی سازش کی گئی ۔ مقامی میڈیا کے مطابق شرپسند یہودیوں کی جانب سے تیار کردہ دستاویزی فلم میں مسجد اقصی کے بارے میں من گھڑت معلومات، یہودیوں کو ہیکل سلیمانی کی ترغیب کے ساتھ ساتھ یہ دعوی کیا گیا کہ ہیکل سلیمانی کا اصل مقام مسجد اقصی ہی ہے اسی کی بنیادوں پر یہ مذہبی مرکز تعمیر کیا جائیگا۔رپورٹ کے مطابق دستاویزی فلم کا ایک بڑا حصہ مسجد اقصی کے تاریخی اسلامی آثار بارے غلط بیانی پر مشتمل ہے۔ اقصی فاؤنڈیشن نے فلم پرتبصرہ کرتے ہوئے اسے قبلہ اول کے حوالے سے جدید نوعیت کی شرمناک سازش سے تعبیر کیا ۔ دستاویزی فلم میں اسرائیل کے انتہا پسند مذہبی سیاست دانوں کے بیانات بھی پیش کیے گئے ہیں،جن میں انہیں مسجد اقصی کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی دعوت دیتے دکھایا گیا ان اہم شخصیات میں وزیربرائے آباد کاری و تعمیرات اورے آرئیل پیش ہیں جو کئی مرتبہ انتہا پسند یہودی گروپوں کے ہمراہ مسجد اقصی کی بے حرمتی کر چکے ہیں۔
جہادی تنظیموں سے نمٹنے کے تناظر میں صہیونی فوج کی جنگی مشقیں
مشقوں کا مقصد صہیونی ریاست کی سیکیورٹی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی پیشگی تیاری کرنا ہے ٗرپورٹ
جہادی تنظیموں سے نمٹنے کے تناظر میں صہیونی فوج کی جنگی مشقیں
مشقوں کا مقصد صہیونی ریاست کی سیکیورٹی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی پیشگی تیاری کرنا ہے ٗرپورٹ
مقبوضہ بیت المقدس :اسرائیل نے عالمی اسلامی اور جہادی تنظیموں کے ممکنہ حملے کے تناظر میں بڑے پیمانے پر جنگی مشقیں شروع کردی ہیں ٗجنگی مشقوں کا مقصدشام اور مصر میں جاری سیاسی کشیدگی کے تناظرمیں صہیونی ریاست کی سیکیورٹی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی پیشگی تیاری کرنا ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ تازہ جنگی مشقوں میں فضائیہ، نیوی، بری فوج کے ہزاروں افسر اور سپاہی ، فرسٹ ایڈ سروسز کی فراہمی کے ذمہ دار عملے اور پولیس کو بھی شامل کیا گیا ہے ان جنگی مشقوں میں فوجیوں کو شام اور مصرکی سرحدوں سے جہادی تنظیموں کی مداخلت اور اسرائیل پر ممکنہ حملوں کی روک تھام کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ادھر اسرائیلی میڈیا میں تازہ جنگی مشوقوں کے حوالے سے آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مشقوں کا آغاز انٹیلی جنس اداروں کی عالمی اسلامی اور جہادی تنظیموں کے حملوں کی وارننگ سے کیا گیا، جو ممکنہ طور پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخل ہو کر صہیونی فوجی تنصیبات پر حملے کر سکتے ہیں۔ فوج کو دشمن کو پسپا کرنے، کمانڈو کارروائیوں میں دشمن کو جانی اور مالی نقصان پہنچانے اور فوجی و سولین مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔
2012-13ء کے دوران اشیاء خوردونوش کی درآمدات میں 5 فیصد کمی دیکھی گئی
19 ارب 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کی اشیاء خوردونوش اور خوردنی تیل درآمد کیا گیا
2012-13ء کے دوران اشیاء خوردونوش کی درآمدات میں 5 فیصد کمی دیکھی گئی
19 ارب 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کی اشیاء خوردونوش اور خوردنی تیل درآمد کیا گیا
اسلام آباد : ادارہ شماریات پاکستان نے کہاہے کہ مالی سال 2012-13ء کے دوران خوردنی تیل اور اشیاء خوردونوش کی درآمدات میں 5 فیصد کمی آ گئی۔ ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2012ء سے جون 2013ء کے دوران 19 ارب 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کی اشیاء خوردونوش اور خوردنی تیل درآمد کیا گیا ٗ مالی سال 2011-12ء کے دوران 20 ارب 24 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کی خوراک درآمد کی گئی تھی۔
پاکستان سے 90 لاکھ ٹن گندم کی براہ راست تجارت کے معاہدے کو چند ہفتوں میں حتمی شکل دیدی جائیگی ٗترجمان و زارت خزانہ
ابتدائی مرحلے میں ایران کو بجلی کے بدلے پانچ کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کی ایک لاکھ ٹن گندم برآمد کی جائے گی ٗ اسد امین
پاکستان سے 90 لاکھ ٹن گندم کی براہ راست تجارت کے معاہدے کو چند ہفتوں میں حتمی شکل دیدی جائیگی ٗترجمان و زارت خزانہ
ابتدائی مرحلے میں ایران کو بجلی کے بدلے پانچ کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کی ایک لاکھ ٹن گندم برآمد کی جائے گی ٗ اسد امین
اسلام آباد: پاکستان سے 90 لاکھ ٹن گندم کی براہ راست تجارت کے معاہدے کو چند ہفتوں میں حتمی شکل دیدی جائیگی۔وزارت خزانہ کے ترجمان رانا اسد امین کے مطابق ابتدائی مرحلے میں ایران کو بجلی کے بدلے پانچ کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کی ایک لاکھ ٹن گندم برآمد کی جائے گی، وزارت خزانہ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے پر بات چیت جاری ہے، جسے جلد حتمی شکل دی جائے گی، ایران کے لئے گندم کی شپمنٹ فروی کے وسط میں روانہ ہوگی، امریکا نے ایران سے تیل کی خرید و فروخت پر پابندیاں عائد کی ہیں، تاہم خوراک کی تجارت ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہے، پاکستان کو توانائی کے بدترین بحران کے ساتھ مالی مشکلات کا سامنا ہے، جس کے پیش نظر پاکستان ایران کو نوے لاکھ ٹن گندم دے کر بجلی حاصل کریگا۔
ریلوے کو پاؤں پر کھڑا کرنا اپنے لئے چیلنج سمجھتا ہوں ،نیک نیتی اور پر عزم ہو کر کام کر رہا ہوں ‘ خواجہ سعد رفیق
ریلوے کو پاؤں پر کھڑا کرنا اپنے لئے چیلنج سمجھتا ہوں ،نیک نیتی اور پر عزم ہو کر کام کر رہا ہوں ‘ خواجہ سعد رفیق
محکمہ مکمل طور پر کھوکھلا ہو چکا ،تنزلی سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے مرحلہ وار شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبہ بندی کی ہے‘ وزیر ریلوے
لاہور:وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کو پاؤں پر کھڑا کرنا اپنے لئے چیلنج سمجھتا ہوں اوراسکے لئے نیک نیتی اور پر عزم ہو کر کام کر رہا ہوں ‘ ریلوے مکمل طور پر کھوکھلا ہو چکا ہے اسے تنزلی سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے مرحلہ وار شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبہ بندی کی ہے‘ مسلم لیگ (ن) نے انتخابی مہم کے دوران بجلی کی لو ڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک افطار پارٹی کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میرا دعویٰ ہے کہ صرف اپنی نیت کو درست کر لیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان ترقی کی منازل طے نہ کر سکے ،مسلم لیگ (ن) کی قیادت پاکستان اور قوم کی ترقی کے لئے نیک نیتی سے دن رات ایک کئے ہوئے ہے انشا اللہ جلد اسکے نتائج سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنی سمت کا تعین کر لیا ہے کچھ وقت درکار ہے انشا اللہ پاکستان کو مسائل کی دلد ل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ انہوں نے محکمہ ریلوے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کروں گا ۔اللہ کے فضل سے ریلوے سے وابستہ ہر شخص اپنی ذمہ داری کا بیڑا اٹھانے کو تیار ہو گیا ہے انہی کی طاقت سے ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنائیں گے ۔
آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے کئی علاقے زیر آب ٗ سینکڑوں ایکڑپر کھڑی فصلیں تباہ ٗ کئی دیہات پانی میں ڈوب گئے ٗ پسرور، نارووال ،سمبڑیال اور کامونکی سے ملحقہ نالوں میں طغیانی کے باعث قریبی آبادیوں میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا
آئندہ دو سے تین روزکے درمیان ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارش متوقع ہے ٗمحکمہ موسمیات
ڈی جی پی ڈی ایم اے کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف نے کامونکی نالہ ڈیک میں شگاف کا نوٹس لے لیا
تمام حالات کنٹرول میں ہیں اورمقامی آبادی کو کسی قسم کا خطرہ نہیں ٗ محمد آصف کی گفتگو
ملتان ٗ نشیبی علاقوں سے بارش کا پانی نکالنے کے لئے واسا نے مون سون سے قبل ہی انتظامات کو حتمی شکل دیدی
لاہور:وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کو پاؤں پر کھڑا کرنا اپنے لئے چیلنج سمجھتا ہوں اوراسکے لئے نیک نیتی اور پر عزم ہو کر کام کر رہا ہوں ‘ ریلوے مکمل طور پر کھوکھلا ہو چکا ہے اسے تنزلی سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے مرحلہ وار شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبہ بندی کی ہے‘ مسلم لیگ (ن) نے انتخابی مہم کے دوران بجلی کی لو ڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک افطار پارٹی کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میرا دعویٰ ہے کہ صرف اپنی نیت کو درست کر لیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان ترقی کی منازل طے نہ کر سکے ،مسلم لیگ (ن) کی قیادت پاکستان اور قوم کی ترقی کے لئے نیک نیتی سے دن رات ایک کئے ہوئے ہے انشا اللہ جلد اسکے نتائج سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنی سمت کا تعین کر لیا ہے کچھ وقت درکار ہے انشا اللہ پاکستان کو مسائل کی دلد ل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ انہوں نے محکمہ ریلوے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کروں گا ۔اللہ کے فضل سے ریلوے سے وابستہ ہر شخص اپنی ذمہ داری کا بیڑا اٹھانے کو تیار ہو گیا ہے انہی کی طاقت سے ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنائیں گے ۔
آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے کئی علاقے زیر آب ٗ سینکڑوں ایکڑپر کھڑی فصلیں تباہ ٗ کئی دیہات پانی میں ڈوب گئے ٗ پسرور، نارووال ،سمبڑیال اور کامونکی سے ملحقہ نالوں میں طغیانی کے باعث قریبی آبادیوں میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا
آئندہ دو سے تین روزکے درمیان ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارش متوقع ہے ٗمحکمہ موسمیات
ڈی جی پی ڈی ایم اے کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف نے کامونکی نالہ ڈیک میں شگاف کا نوٹس لے لیا
تمام حالات کنٹرول میں ہیں اورمقامی آبادی کو کسی قسم کا خطرہ نہیں ٗ محمد آصف کی گفتگو
ملتان ٗ نشیبی علاقوں سے بارش کا پانی نکالنے کے لئے واسا نے مون سون سے قبل ہی انتظامات کو حتمی شکل دیدی
لاہور /اسلام آباد /گوجرانوالہ /سیالکوٹ /ملتان:آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے کئی علاقے زیر آب گئے ٗ سینکڑوں پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں ٗ کئی دیہات پانی میں ڈوب گئے ٗ پسرور، نارووال ،سمبڑیال اور کامونکی سے ملحقہ نالوں میں طغیانی کے باعث قریبی آبادیوں میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ دو سے تین روزکے درمیان ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارش متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی کے علاقے میں نالہ ڈیک کا بند ٹوٹ گیاجس سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان کی فصل زیر آب آ گئی بند ٹوٹنے کی اطلاع پرضلعی انتظامیہ بھاری مشنری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اورشگاف پرکرنے کے کاموں میں مصروف ہو گئی پرانا والا گاؤں سمیت 7 دیہات زیر آب آ گئے ہیں۔گاؤں کے گرد 4فٹ سے زائد پانی جمع ہے جس کے باعث علاقہ مکین محصور ہو کر رہ گئے سمبڑیال میں بھی سیلابی صورتحال ہے نالہ ایک میں طغیانی کے باعث بھوپال والا کے مقام پرسینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آ گئی سمبڑیال میں نالہ ایک میں طغیانی سے سات دیہات میں پانی داخل ہو گیاادھر مقبوضہ جموں اور کٹھوعہ میں موسلادھار بارشوں کے باعث نارروال کے علاقے قلعہ احمد آباد کے بھلو، بھلول پور، ککا پن سمیت پندرہ دیہاتوں زیر آب آ گئے ہیں جس کے باعث پسرور نارروال روڈ اور ریلوے لائن پر پانی کھڑا ہو گیا ہے اور آمدورفت معطل ہو کر رہ گئی۔ ادھر ڈی جی پی ڈی ایم اے کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف نے کامونکی نالہ ڈیک میں شگاف کا نوٹس لے لیااورضلعی اور مقامی انتظامیہ کوحالات کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کر دی،انہوں نے کہا کہ نارووال کے قریب نالے میں پڑنے والے شگاف کو مقامی انتظامیہ دیگر اداروں کی مدد سے پر کر رہی ہے،تمام حالات کنٹرول میں ہیں اورمقامی آبادی کو کسی قسم کا خطرہ نہیں۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہی جس سے عوام خوب لطف اندوز ہوئے چھٹی کا دن ہونے کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد نے تفریح گاہوں کا رخ کرلیاجبکہ بعض مقامات پر بچے اور نوجوان گلیوں اور سڑکوں پر کرکٹ کھیلنے میں مصروف رہے دوسری جانب لاہور کے کئی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث لوگوں کیلئے مشکلات بھی پیدا ہوگئی ہیں۔ادھر ملتان میں شہر کی سڑکوں اور نشیبی علاقوں سے بارش کا پانی نکالنے کے لئے واسا نے مون سون سے قبل ہی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی مون سون کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لئے واسا نے ملتان شہر کے نو مقامات کو بارش کے دوران ریڈ زون قرار دیتے ہوئے پانی نکالنے کے خاص انتظامات کئے جانے دعویٰ کیا ہے ان علاقوں میں کڑی جمنداں ،شاہین مارکیٹ ،ٹیناں والی کھوئی پرانا، برف خانہ اور خانیوال اڈہ شامل ہیں۔ یہ وہ علاقے ہیں جو گزشتہ کئی سال سے بارش کے پانی کے علاوہ سیوریج کے پانی سے بھی متاثر ہوتے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق واسا ملتان کے پاس مون سون کے سیزن میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے 12 سکر ،12 فلیشر سمیت دیگر مشینری موجود ہے جبکہ شہر بھر میں بچھی ہوئی 1250 کلومیٹر طویل سیوریج لائنوں میں سے 200 کلومیٹر کی مین سیوریج لائنوں کی صفائی بھی مکمل کر لی گئی حکام نے بتایا کہ ہم نے اپنے سارے ڈسپوزل اسٹیشنز وقت سے پہلے انکی اور ہالنگ کرالی ہے مشینری ،پمپس جرنیٹرز وغیرہ صیح حالت میں ہیں پچھلی جو ہلکی بارشیں ہوئی ہیں ان میں انکا ٹیسٹ بھی ہو گیا ۔واسا حکام کے مطابق ملتان شہر کے لئے سات ڈسپوزل سنٹر ہیں لیکن شہر کناروں سے اونچا اور درمیان سے نیچا ہے جس کے باعث شہر میں پانی کا قدرتی بہاؤ نہیں اور بارش کا تمام پانی سیوریج لائنوں کے ذریعے ہی نکلتا ہے۔سڑکوں پر کھڑابارش کا پانی واسا حکام کی غفلت کا نتیجہ نہیں بلکی تعمیراتی کمپنیاں سڑکیں بناتے ہوئے اس پانی کو سیوریج لائنوں میں ڈالنے کے لئے مناسب بندوبست نہیں کرتیں۔
برطانوی سائنسدان پیشاب کی مدد سے بجلی تیار کرنے میں کامیاب
برطانوی سائنسدانوں نے پیشاب کی مدد سے اس قدر بجلی تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے جس سے وہ ایک موبائل فون چارج کیا سکتا ہے
برطانوی سائنسدانوں نے پیشاب کی مدد سے اس قدر بجلی تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے جس سے وہ ایک موبائل فون چارج کیا سکتا ہے
لندن(ٹیکنالوجی نیوز)برطانوی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ انہوں نے یا پیشاب کی مدد سے اس قدر بجلی تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے جس سے وہ ایک موبائل فون کو چارج کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق انگلینڈ کی یونیورسٹی آف برسٹل اور برسٹل روبوٹکس لیبارٹری کے محققین کے مطابق انہوں نے ایک ایسا فیول سیل تیار کیا ہے جو بیکٹیریا کو استعمال کرتے ہوئے پیشاب کو اس طرح کیمیائی طور پر توڑتا ہے کہ اس سے بجلی پیدا ہوتی ہے۔ ان محققین کی طرف سے یہ دعویٰ رائل سوسائٹی آف کیمسٹری کے تحقیقی جریدے ''فزیکل کیمسٹری، کیمیکل فزکس'' میں شائع ہونے والی تحقیق میں کیا گیا ہے۔ پیشاب جب سیلنڈرز سے گزرتا ہے تو بیکٹیریا اس کے کیمائی اجزاء4 کو توڑ دیتے ہیں جس سے کم مقدار میں الیکٹریکل چارج پیدا ہوتا ہے۔ ان محققین میں شریک انجینئر لوانِس لیروپولوس کے بقول اب تک کسی نے بھی پیشاب سے بجلی پیدا کرنے میں کامیابی حاصل نہیں کی۔ اس لئے یہ نئی دریافت سنسنی خیز ہے۔ توانائی کے اس ذریعے کی خوبصورتی یہ ہے کہ اس میں ہم ہوا یا سورج کی شکل میں قدرت پر انحصار نہیں کر رہے۔ ہم دراصل ویسٹ کو دوبارہ استعمال کرکے توانائی پیدا کر رہے ہیں۔ لیروپولوس کا مزید کہنا تھا ایک چیز ایسی ہے جس کے بارے میں ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ اس کی دستیابی میں کمی نہیں ہوگی اور وہ ہمارا پیشاب ہے۔ محققین کی اس ٹیم نے کاربن فائبر کے اینوڈز پر بیکٹیریا پیدا کئے جنہیں سیرامک سے بنے سیلنڈرز میں رکھ دیا گیا۔ جب پیشاب ان سیلنڈرز سے گزرتا ہے تو یہ بیکٹیریا اس کے کیمائی اجزاء کو توڑ دیتے ہیں جس سے کم مقدار میں الیکٹریکل چارج پیدا ہوتا ہے جسے کیپیسٹر پر سٹور کر لیا جاتا ہے۔ لیروپولوس کو اْمید ہے کہ یہ سیل جس کا موجودہ سائز ایک کار کی بیٹری کے برابر ہے کئی دیگر ضروریات کے لئے بھی تیار کیا جا سکتا ہے۔ لیروپولوس کو امید ہے کہ یہ سیل جس کا موجودہ سائز ایک کار کی بیٹری کے برابر ہے، کئی دیگر ضروریات کے لیے بھی تیار کیا جا سکتا ہے۔ اپنے تیار کردہ اس فیول سیل کی کارکردگی کے بارے میں لیروپولوس کا کہنا تھا کہ اب تک جو مائیکروبیئل فیول پاور سٹیک ہم نے تیار کیا ہے وہ اس قدر بجلی پیدا کر رہا ہے کہ جو موبائل فون کو اس حد تک چارج کر دیتا ہے کہ اس سے ایس ایم ایس بھیجے جا سکیں، انٹرنیٹ براؤزنگ کی جا سکے اور کم دورانیے کی ٹیلیفون کال بھی کی جا سکتی ہے۔
ایبٹ آباد آپریشن اپنوں کی معاونت کے بغیر ممکن نہیں تھا،ڈاکٹر قدیر خان
ایٹم بم محفوظ ہاتھوں میں ہے ایسا نہیں ہے کہ چار ہیلی کاپٹر آئیں اور اٹھاکر لے جائیں، اگر نجومی ہوتا تو مشرف کے گلے میں پھندا دیکھتا، صدارتی امیدوار کے لیے کسی سیاسی جماعت نے رابطہ نہیں کیا،صحافیوں سے بات چیت
کراچی(خبر رساں ادارے) ایٹمی سائندان اور تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن اپنوں کی معاونت کے بغیر ممکن نہیں تھا، ایٹم بم محفوظ ہاتھوں میں ہے ایسا نہیں ہے کہ چار ہیلی کاپٹر آئیں اور اٹھاکر لے جائیں۔ اگر نجومی ہوتا تو مشرف کے گلے میں پھندا دیکھتا۔ صدارتی امیدوار کے لیے کسی سیاسی جماعت نے رابطہ نہیں کیا۔ وہ سوسائٹی فارایجوکیشن ویلفیئر کے تحت سالانہ افطار ڈنر کی تقریب کے بعدصحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ ڈاکتر عبدالقدیر خان نے کہا کہ مجھے ایٹم بم بنانے کا کہا گیا تھا وہ میں نے بنادیا اگر بجلی بنانے کا کہا جاتا تو بجلی بھی بناکر دے دیتا، دو ارب کی لاگت سے پاکستان کی سلامتی کا مسئلہ ایٹم کی صورت مین حل کردیا بجلی کے مسئلے کے لیے ابھی تک کسی نے کہا اگر بجلی کے مسئلے پر ہمیں اختیارات دیئے گئے تو اس مسئلے کو بھی حل کردیں گے۔ میا ں صاحب نے گزشتہ ادوار سبق حاصل کیا ہے امید ہے ان کی حکومت اچھی امیدیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں سرجیکل آپریشن کی ضرورت ہے، پولیس اور رینجرز ناکام ہوچکی ہیں اور فوج کے ذریعہ سرجیکل اپریشن کرنا ضروری ہے۔ یہاں پر مختلف گروپس کا قبضہ ہے، کراچی میں بدامنی کا سبب بھتہ خوری، فرقہ وارانہ اور لسانی فسادات ہیں۔ بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن ہی زیر نگرانی ہوں ساتھ ساتھ کوئی بھی ادارہ چاہے فوج یا رینجرز اس کی نگرانی ضرور کرے۔ آزاد صدارتی امیدوار کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان سے کوئی بھی صدر با عزت طریقے سے نہیں گیا میں یہاں عزت سے بیٹھا ہوں پاکستانیوں نے مجھے عزت دی وہ کافی ہے۔ علاوہ ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کو تجارت بنادیا گیا ہے، پاکستان میں ایک عام فرد کے لیے تعلیم کا حصول مشکل بنادیا گیا ہے۔ ہم نے ایٹم بم پاکستان کی حفاظت کے لیے بنایا ہے ۔ اس موقع پر سوسائٹی فار ایجوکیشنل ویلفیئر کی صدر، طیبہ عاطف، ریسرچ ڈائریکٹر معینہ گرامی، محمود فاروقی، سینیتر عبدالحسیب خان، جامعہ کراچی جینیٹک ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر شکیل فاروقی، بزنس فورک کے صدر تنویر مگوں ، ڈاکٹر نیلوف سلطانہ، جمعیت پنجابی سوداگران کے خلیفہ انور سمیت دیگر موجود تھے۔ طیبہ عاطف نے کہا کہ بیٹھک اسکول کے تحت پاکستان بھر میں 134پرائمری اسکول کام کررہے ہیں۔ جہاں14ہزار سے زائد طلبہ وطالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ ان اسکولوں میں7سو اساتذہ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ بیٹھک اسکول کو حکومت پاکستان نے فاطمہ جناح ایوارڈ سے نوازچکی ہے۔ بیٹھک اسکول سوات ریجن کی ڈائریکٹر عائشہ سید کو بہترین تعلیمی ایوارڈ پر حکومت پاکستان فاطمہ جناح ایوارڈ سے نواز چکی ہے۔
بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی حکومت بعض سیاسی جماعتوں اور اداروں کی جانب سے میڈیا پر بلا وجہ تنقید پر تشویش کااظہار
بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی حکومت بعض سیاسی جماعتوں اور اداروں کی جانب سے میڈیا پر بلا وجہ تنقید پر تشویش کااظہار
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر ) بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے حکومت بعض سیاسی جماعتوں اور اداروں کی جانب سے میڈیا پر بلا وجہ تنقید پر تشویش کااظہار کیا ہے بی یو جے کے صدر عرفان سعید اور جنرل سیکرٹری رشید بٹ نے کہا ہے کہ گذشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں پیش آنے والا واقعہ کو میڈیا نے جس طرح سے ایمانداری اور صحافتی اقدار کو مد نظر رکھتے ہوئے تشہیر کیا وہ قابل ستائش ہے حقیقت پر مبنی خبر پر بعض عناصر کی جانب سے سیخ پاء ہونے اور میڈیاکو بلا وجہ تنقید کا نشانہ بناکر اپنی کوتاہیوں کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے بیان میں مزید کہا گیا کہ بلوچستان کی میڈیا نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ حقیقت پر مبنی خبر کو ایسے انداز میں شائع کیا جائے جس سے کسی کی تذلیل نہ ہوا اور نہ ہی کسی کی پگڑی اچھالی جائے جبکہ صوبے کی قبائلی روایات اور رسم ورواج کو بھی مدنظر رکھ کر صحافتی برادری نے اپنے فرائض ادا کئے ہیں حکومت سیاسی جماعتوں تنظیموں اداروں اور عناصر کی جانب سے اپنی کوتاہیوں کا تمام ملبہ میڈیا پر ڈال کر حقیقت سے نظریں چھاپنے کے مترادف ہے بیان میں مزید کہا گیا کہ صوبے کے نازک حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے بلوچسان کے میڈیا نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اور میڈیا اپنا یہ مثبت کردار ادا کرتا رہے گا تاہم میڈیا پر بلاوجہ کی تنقید کے حوالے سے بی یو جے کا ایک اہم اجلاس جلد بلایا جائے گاجس میں اس حوالے سے غور وخوص کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیاجائیگا۔
دکھی انسانیت کی خدمت سے دلی سکون اطمینان اورروحانی خوشی کیساتھ رب کی رضاوکامرانی ملتی ہے ، سیاسی رہنماء و سول سوسائٹی
دکھی انسانیت کی خدمت سے دلی سکون اطمینان اورروحانی خوشی کیساتھ رب کی رضاوکامرانی ملتی ہے ، سیاسی رہنماء و سول سوسائٹی
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) سیاسی رہنماؤں سول سوسائٹی کے نمائندؤں اور تاجروں نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے دلی سکون اطمینان اورروحانی خوشی کیساتھ رب کی رضاوکامرانی ملتی ہے غربت بے روزگاری اور مہنگائی میں بدترین اضافے کی وجہ سے بے آسرامساکین اور غریبوں کی تعدادمیں بھی بہت اضافہ ہوا ہے ملک میں اس وقت بیالیس لاکھ بچے یتیم ہیں جنہیں تعلیم وتربیت اور خوراک کی مناسب سہولیات میسر نہیں ایسے میں الخدومت فاؤنڈیشن کی جانب سے خوش آئند ہے الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یتم بچوں کی کفالت تعلیم کیلئے مقامی ہوٹل میں،الخدمت ڈونر کانفرنس،منعقد ہوا جس میں تاجروں ،مخیر حضرات سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں مولانا عبدالحق ہاشمی ، میر محمد عاصم سنجرانی، بشیراحمدماندائی ،محمد رحیم کاکڑ ، محمد رحیم آغا،عبدالمجید آغا،قاضی محمد عارف، محمد طیب جدون ، اعجازمحبوب ودیگرنے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ رمضان المبارک انفا ق فی سبیل اللہ ، مغفرت ، برکت اور عبادتوں ونیکیوں کا مبارک مہینہ ہے ۔عوام الناس انفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے الخدمت کی جانب سے یتیموں کی کفالت کے سلسلے میں شروع کی جانے والے ملک گیر مہم الخدمت آرفن کیئر پروگرام میں بھر پور شرکت کریں ۔ الخدمت ملک بھر میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے منظم اندازمیں دیانت کیساتھ کام کررہی ہے ،مخیر حضرات دکھی انسانیت کی خدمت کے کام کاتسلسل برقرار رکھنے کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن سے بھر پورتعاون کریں دکھی انسانیت کی خدمت سے دلی سکون اطمینان اورروحانی خوشی کیساتھ رب کی رضاوکامرانی ملتی ہیں غربت بے روزگاری اور مہنگائی میں بدترین اضافے کی وجہ سے بے آسرامساکین اور غریبوں کی تعدادمیں بھی بہت اضافہ ہوا ہے ملک میں اس وقت بیالیس لاکھ بچے یتیم ہیں جنہیں تعلیم وتربیت اور خوراک کی مناسب سہولیات میسر نہیں الخدمت فاؤنڈیشن بے سہارا اور یتیم بچو ں کی خدمت میں مصروف عمل ہیں مستقبل کے ان معماروں کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن نے آرفن کیئر پروگرام کا آغازکر دیا ہے اس سال دس ہزاریتیم بچوں کی کفالت خصوصی معاونت سے کی جائیگی ۔یتیموں کی کفالت کرکے جنت کا حصول اور رفاقت رسول ﷺ ممکن بنایا جائیں الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر میر محمد عاصم سنجرانی نے کہا کہ قرآن پاک اوراحادیث میں معاشرے کے پسے ہوئے لوگوں ، یتیم اورمسکین کا خیال رکھنے کی بارہا تلقین کی گئی ہے دہشت گردی کی وجہ سے ملک میں یتیموں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ ہور ہا ہے اس وقت ملک میں 42لاکھ یتامیٰ موجود ہیں ،جبکہ ملک کی ایک تہائی آباد ی کو صرف ایک وقت کی روٹی میسر ہے، صاحب ثروت افراد کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے دل کھول کر مجبوراوربے کس لوگوں کی مددکرنی چاہیے۔ معاشرے کا پساہوا طبقہ اللہ نمائندہ ہوتا ہے ،دنیا ایک امتحان گاہ ہے ،اللہ اپنے بندوں کو دے کربھی آزماتا ہے اورلے کربھی ، اللہ کے فضل وکرم سے اس نے ہمیں دولت سے نوازا ہے ،ہمیں اللہ کے نمائندوں کی بھر پورمدد کرنی چاہیے اسی صورت میں ہم آزمائش میں پورے اترسکتے ہیں، آپ اورہم مل کرآخرت کی امید رکھتے ہوئے بڑھ چڑھ کر انسانیت کی خدمت کے کام میں تعاون کریں مخلوق اللہ کا کنبہ ہے اوربہترین انسان وہی ہے جواللہ کی مخلوق کی خدمت کے لیے اپنی ذمہ بہتر انداز میں اداکرے۔ الخدمت نے امسال بھی کروڑوں روپے سے زائد فلاحی کاموں پرخرچ کیے ۔ معاشرے میں بڑی تعداد میں لوگ سفید پوش ہیں جنہیں تلاش کرکے ان کی مدد کی ضرورت ہے، الخدمت وسیع نیٹ ورک کے ذریعے یہ خدمت سرانجام دے رہی ہے ۔ مخیر حضرات الخدمت کو اپنی زکوٰاۃ عطیات، فطرہ اورصدقات دیں ، ہم آپ کی امانت دیانت کے ساتھ مستحق افراد کو پہنچائیں گے۔ڈونرکانفرنس میں مخیر حضرات تاجر برادری اور صنعت کاروں نے دل کھول کر الخدمت پر اعتماد کرتے ہوئے عطیات دیکردرجنوں یتیموں کی کفالت وسرپرستی کا بھی اعلان کیا
خلفائے راشدین کے ایام پر نہ صرف عام تعطل کا اعلان کیا جائے ، غلامان صحابہؓ
خلفائے راشدین کے ایام پر نہ صرف عام تعطل کا اعلان کیا جائے ، غلامان صحابہؓ
کوئٹہ (پ ر) غلامان صحابہؓ نے کہا ہے کہ خلفائے راشدین کے ایام پر نہ صرف عام تعطل کا اعلان کیا جائے بلکہ ان ایام کو سرکاری سطح پر منایا جائے 21 رمضان المبارک امیرالمومنین حضرت سیدنا علی المرتضیٰؓ کا یوم شہادت ہے حکومت عام تعطیل کا اعلان کرے ہمسفر جھنگوی حاجی محمد رفیق مینگل ٗ علامہ عبدالرحیم ساجد ٗ حاجی فیض اللہ حیدری ٗ حافظ عبدالنافع ندیم ٗ عبدالحمید انجم ٗ مولانا عبدالمنان جھنگوی ٗ حافظ نذیر احمد فاروقی ٗ مولانا شاہ محمد صلاح الدین ٗ عبدالظاہر خان کاکڑ ٗ ملک عبدالحق مینگل ودیگر نے کہا کہ 21 رمضان المبارک امیرالمومنین فاتح خیبر سیدنا علی المرتضیٰؓ کا یوم شہادت ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ 21 رمضان المبارک نہ صرف عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے اس کو سرکاری سطح پر منائے وفاقی حکومت اگر یہ نہیں کر سکتی تو صوبائی سطح پر یہ کیا جاسکتا ہے اگر یہ کر لیا جائے تو نہ صرف عوام اہلسنت کو دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا عوام کا گزشتہ کئی عشروں سے یہ مطالبہ رہا ہے کہ خلفائے راشدین کے ایام پرتعطیل کا اعلان کیا جائے مگر اس کسی قسم کی کوئی توجہ نہیں دی جارہی حالانکہ مملکت میں سنی اکثریتی آبادی ہے لیکن اس کے باوجود اکثریتی آبادی کو مذہبی آزادی سے محروم رکھا جارہا ہے جس سے عوام کا اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ علامہ حق نواز جھنگوی ٗ مولانا ضیاء الرحمان فاروقی نے 8 رمضان کو شام شہادت نوش کیا ہمارے اکابرین نے جام شہادت نوش کرکے سیدنا علی المرتضیٰؓ کی فہرست میں اپنا نام درج کرادیا ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس عزم کو دہراتے ہیں کہ انہوں نے جو سوچ و فکر اپنائی ہم اسی مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے غلامان صحابہؓ نے خدائیداد چوک کو اہلسنت عوام کیساتھ ہونیوالی زیادتیوں اور ناانصافیوں کا تسلسل قرار دیا اور کہا کہ عوام اہلسنت کو نشانہ بناکر کوئٹہ کے امن کو ماضی کی طرح تہہ و بالا کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام اہلسنت کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے ۔
وڈھ کے قریب نامعلوم فراد کی مرغیوں پر فائرنگ، متعدد جاں بحق و زخمی، درجنوں ہسپتال منتقل
وڈھ کے قریب نامعلوم فراد کی مرغیوں پر فائرنگ، متعدد جاں بحق و زخمی، درجنوں ہسپتال منتقل
کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)وڈھ کے قریب نامعلوم فراد نے مرغیاں لیکر آنے والی گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو بیلہ سے مرغیاں لیکر وڈھ آنے والی 2گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے وڈھ کے قریب اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مقامی انتظامیہ مزید کارروائی کر رہی ہے۔
مقبوضہ کشمیر ٗبھارتی فورسز کی بربریت کے خلاف وادی بھر میں مکمل ہڑتال ٗ احتجاجی مظاہرے ٗ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ٗ تین کی حالت نازک ٗ کرفیو کا دائرہ وسیع کر دیا گیا
شہریوں کو شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ اور نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا گیا ٗ کئی مساجد کے باہر اضافی فورسز تعینات, انتہا پسند اہلکار وں کی گھروں میں گھس کر خواتین سے بد تمیزی، بچوں اور بوڑجوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا
میر واعظ ، سید علی گیلانی، آغا سید حسن الموسوی الصفوی، نعیم خان، مسرورعباس،مختار احمد وازہ اور ظفر اکبر بٹ کومظاہروں کی قیادت سے روکنے کیلئے گھروں میں نظر بند کر دیا
تازہ ترین صورت حال سے متعلق معلومات کے تبادلے سے روکنے کیلئے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل
سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیرکے ضلع رام بن کے علاقے گول میں بھارتی فورسز کی بربریت کے خلاف وادی بھر میں مکمل ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے ٗپولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ٗحالات کشیدہ ہونے پر کرفیو کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ٗ شہریوں کو شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ اور نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا گیا ٗ کئی مساجد کے باہر اضافی فورسز تعینات کر دی گئی ٗ انتہا پسند اہلکار گھروں میں گھس کر خواتین سے بد تمیزی کی اور بچوں اور بوڑجوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ٗ میر واعظ عمر فاروق، سید علی گیلانی، آغا سید حسن الموسوی الصفوی، نعیم احمد خان، مسرورعباس،مختار احمد وازہ اور ظفر اکبر بٹ کومظاہروں کی قیادت سے روکنے کیلئے گھروں میں نظر بند کر دیا ٗ تازہ ترین صورت حال سے متعلق معلومات کے تبادلے سے روکنے کے لیے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ۔اطلاعات کے مطابق حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق، سیدعلی گیلانی،محمد یاسین ملک اور دیگر حریت تنظیموں اور رہنماؤں کی کال پر وادی بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اس دور ان پولیس نے مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے فائرنگ سے زخمی ہونے والے تین افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اطلاعات کے مطابق قابض انتظامیہ نے لوگوں کو احتجاجی مظاہرے اور شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے سے روکنے کے لیے تمام بڑے قصبوں میں شدید پابندیاں عائد اور بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر دئیے ہیں ۔دریں اثناء قابض انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق، سید علی گیلانی، آغا سید حسن الموسوی الصفوی، نعیم احمد خان، مسرورعباس،مختار احمد وازہ اور ظفر اکبر بٹ کومظاہروں کی قیادت سے روکنے کیلئے گھروں میں نظر بند کر دیا ہے۔ شبیر احمد شاہ کو سرینگر کے صدر پولیس تھانے میں نظر بند رکھا گیا انتظامیہ نے لوگوں کو مقبوضہ علاقے کی تازہ ترین صورت حال سے متعلق معلومات کے تبادلے سے روکنے کے لیے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔ادھر رام بن میں پابندیوں کے باوجود بڑی تعداد میں لوگوں نے شہداء کی نمازجنازہ میں شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں زبردست نعرے بلند کیے۔
امریکہ سپر پاور کا مقام کھونے لگا، دنیا چین کو عالمی لیڈر کے طور پر دیکھ رہی ہے ٗ امریکی میڈیا
امریکی اور چینی عوام کی ایک دوسرے کے بارے رائے میں بد اعتمادی اور شک میں اضافہ ہورہا ہے ٗ وال سٹریٹ جرنل
چین دنیا میں سب سے زیادہ آبادی کا ملک اور امریکا سب سے بڑی معیشت ہے ٗ رپورٹ
واشنگٹن (این این آئی)امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا چین کو عالمی طاقت کے طور پر دیکھ رہی ہے،امریکا عالمی سطح پر سپر پاور کا مقام کھورہا ہے دنیا بھر میں یہ تاثر مضبوطی پکڑ رہا ہے کہ چین عالمی سطح پر اقتصادی اور سیاسی قوت بن کر ابھر رہا ہے۔ واشنگٹن میں قائم پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے 39 ممالک میں 38 ہزار افراد پر کیے گئے سروے میں کہا گیا کہ معاشی منتقلی دونوں ممالک کی سوچ میں تبدیلی لا رہی ہے۔امریکی اور چینی عوام کی ایک دوسرے کے بارے رائے میں بد اعتمادی اور شک میں اضافہ ہورہا ہے اوریہ تاثر ابھر رہا ہے کہ امریکا اپنا مقام کھو رہا ہے۔23ممالک کی اکثریت نے چین کے سپر پاور بننے کے حق میں رائے دی اور کہا کہ چین امریکا کی جگہ پا لے گایا امریکا کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ چینی سوال نہیں کرتے کہ ان کا ملک ممکنہ غالب آجائے گا تاہم امریکی اس پر تقسیم نظر آتے ہیں۔ سروے کے مطابق گزشتہ تین دہائیوں میں چینی معاشی وسعت اور 2008کے امریکی کساد بازار سے عالمی سطح پر چین کا نیا تاثر ابھرا ہے۔چین دنیا میں سب سے زیادہ آبادی کا ملک اور امریکا سب سے بڑی معیشت ہے اس وقت چین کی معاشی طاقت عروج کی طرف ہے اور آخر کا ر امریکا کی سپر طاقت پر غلبہ پا لے گی ۔47فی صد امریکیوں نے کہاکہ امریکا چین پر اپنی سبقت برقرار رکھے گا جب کہ2008میں 54 فی صد امریکی یہ سمجھتے تھے کہ وہ چین سے آگے رہیں گے جب کے اس کے برعکس دو تہائی چینی سمجھتے ہیں کہ وہ امریکا پر غلبہ پا لیں گے یا امریکا کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ 56فی صد سمجھتے ہیں کہ چین زیادہ احترام کے مستحق ہیں۔اعداد وشمار دونوں ممالک کے مابین باہمی بداعتمادی اور شکوک کا اظہار بھی کرتے ہیں۔37فی صد امریکی چین کے بار ے مثبت رائے رکھتے ہیں جبکہ 40فی صد چینی امریکا کے متعلق مثبت رائے کا اظہار کرتے ہیں۔2008کی نسبت ایک دوسرے کے متعلق مثبت رائے رکھنے کے حوالے سے واضح کمی ہوئی ہے۔ایک تہائی سے کم چینیوں کے مطابق چین کے امریکا سے تعلقات تعاون پر مبنی ہیں،23فی صد چینیوں کے نذزدیک امریکی تعلقات مخالفانہ ہیں۔ سروے کے مطابق چین واحد غیر اسلامی ملک ہیں جہاں نصف سے زیادہ 54فی صد میں امریکا کے بارے منفی رائے پائی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین کو سپر پاوربننے کیلئے ابھی کام کرنا ہے۔ دنیا بھر میں63فی صد امریکا کے بارے مثبت رائے رکھتے ہیں ٗ59فی صد افریقی چین کے کاروباری طریقہ کار کو پسند کرتے ہیں ٗسروے میں چین کی فوجی اور انسانی حقوق کے حوالے سے پالیسیوں کو پسندیدگی حاصل نہیں تاہم چین کے بارے دنیا میں مخالفانہ رائے محدود ہے۔جاپان میں سب سے کم لوگ چین کے متعلق مثبت رائے رکھتے ہیں جن کی تعداد پانچ فی صد ہے۔بیجنگ کے مضبوط ترین حامی ممالک میں وینزویلا، برازیل اور چلی کے ساتھ ساتھ، ملائیشیا، پاکستان، کینیا، سینیگال اور نائجیریا شامل ہیں۔
امریکہ ٗ مسلمان طالبہ کے یونیورسٹی کی گورننگ باڈی کا ممبر بننے پر یہودی برہم
21سالہ سعدیہ سیف الدین کیلی فورنیا یونیورسٹی کے 26 رکنی بورڈ کی پہلی مسلمان اسٹوڈنٹ رکن ہو نگی ٗ عرب ٹی وی
واشنگٹن(این این آئی) ممتاز امریکی درسگاہ کیلیفورنیا یونیورسٹی نے امریکی مسلمان طالبہ سعدیہ سیف الدین کو یونیورسٹی کے گورننگ بورڈ کا رکن بنائے جانے پر یہودی لابی نے مخالفانہ مہم شروع کر دی۔ عرب ٹی وی کے مطابق 21سالہ سعدیہ سیف الدین کیلی فورنیا یونیورسٹی کے 26 رکنی بورڈ کی پہلی مسلمان اسٹوڈنٹ رکن ہو نگی۔ وہ ایک سال کی مدت کیلئے اس منصب پر فائز رہیں گی۔ یہودی گروپ بشمول سائمن ویسنتھال سینٹر نے اس مسلمان طالبہ کی بورڈ کیلئے نامزدگی کی سخت مخالفت کی ، اسکے باوجود یونیورسٹی بورڈ کے 26 ریجنٹس میں سے 25 نے طالبہ کی نامزدگی کے حق میں ووٹ دے کر اس کے رکن بننے کی حمایت کی ہے۔یہودی مرکز نے مسلمان طالبہ پر اعتراض کیا کہ سعدیہ نے اسرائیلی فوج ، کاروباری کمپنیوں اور یونیورسٹی فنڈزسے متعلقہ معاملات کو بے نقاب کیا تھا۔ دوسری جانب سعدیہ سیف الدین کے بارے میں یہ عمومی رائے ہے کہ وہ یونیورسٹی کے تمام طلبہ و طالبات کی بہبود کیلئے مذہبی اور نسلی امتیاز سے بالا ترہو کر سرگرم رہتی ہیں۔ اسکارف اوڑھنے والی سعدیہ سیف الدین نے اپنے حق میں آنے والے 25 ووٹوں اور اپنی نامزدگی پر کہا کہ وہ اس پوزیشن کیلئے بہت پر جوش اور خوش ہیں۔
بھارتی ایوان صدر سے ملکی سلامتی سے متعلق انتہائی خفیہ دستاویزات چوری ہو گئیں
چوری کو انٹیلی جنس اداروں کی ناکامی قرار دیا جا رہا ہے ٗذرائع
نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ایوان صدر سے ملکی سلامتی سے متعلق انتہائی خفیہ دستاویزات چوری ہو گئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دستاویزات کی چوری میں جاسوسی کے جدید آلات کا استعمال کیا گیا جن میں جعلی فون کالز بھی شامل ہیں۔بھارتی حکام نے ایوان صدر سے دستاویزات کی چوری کو تشویشناک معاملہ قرار دیا ہے۔حکام کے مطابق یہ دستاویزات انتہائی کڑی سیکیورٹی میں رکھی گئی تھیں،اس چوری کو انٹیلی جنس اداروں کی ناکامی قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکہ نے شام کیخلاف فوج کے استعمال پر غور شروع کردیا
شام کیخلاف فوج کے استعمال کے آپشن پر بات کی ہے ٗ ایشو امریکی ایجنسیز اور حکومت کے درمیان زیر غور ہےجنرل مارٹن ڈمپسی
واشنگٹن(این این آئی) امریکا نے شام کیخلاف فوجی آپشن پر غور شروع کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک اعلی فوجی اہلکار نے سینٹ کی کمیٹی کو آگاہ کیا کہ اوباما انتظامیہ شام کیخلاف فوج استعمال کرنے پر غور کررہی ہے ۔جنرل مارٹن ڈمپسی نے کانگریس کی کمیٹی کو اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے شام کیخلاف فوج کے استعمال کے آپشن پر بات کی ہے اور اب یہ ایشو امریکی ایجنسیز اور حکومت کے درمیان زیر غور ہے تاہم اس حوالے سے انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ۔انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے فیصلہ امریکی نمائندگان نے کرنا ہے کہ فوجی اقدام لیا جائے یا نہیں ۔واضح رہے کہ سینٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے عہدے کیلئے دوسری مرتبہ جنرل ڈمپسی کو نامز د کرنے پر غور کررہی ہے ۔
یہودیوں نے مسجدابراھیمی کے حصوں کو مسجدسے الگ کرکے صحنوں اور احاطوں کو یہودی کنیسے میں تبدیل کردیا
اسرائیلی حکومت اپنی مرضی سے مسجد مسلمانوں کیلئے بند کر دیتی ہے ٗ اذان پر پابندی لگادیتی ہے ٗ نمازیوں کو باہر نکال دیاجاتا ہے مقامی لوگوں کی گفتگو
اسرائیلی فوج نے مسجد کو ایک گھنٹے کیلئے بند کرکے یہاں پر فوجی مشقیں کیں ٗ ڈائریکٹر اوقاف
یہودی آباد کار مسجد میں گھس کر غل غپاڑہ کرتے ہیں ٗ یہودی رقص وسرو ر کی محفلیں منعقد کرتے ہیں ٗ گارڈ کی گفتگو
غزہ (این این آئی)انتہا پسند یہودی آباد کار باروخ گولڈسٹائن کی جانب سے ابراھیمی کے حصوں کو مسجدسے الگ کرکے صحنوں اور احاطوں کو یہودی کنیسے میں تبدیل کردیا گیا ۔مقامی میڈیا کے مطابق جیلیل القدر پیغمیر حضرت ابراھیم علیہ السلام سے منسوب اس مسجد کو تقسیم کرنے کے بعد یہاں پر اسرائیلی فورسز اور یہودی آباد کاروں کے حملے بڑھ گئے۔مسجد ابراھیمی کو چاروں طرف سے اسرائیلی چیک پوسٹوں اور الیکٹرونک دروازوں کے ذریعے گھیر لیا گیا ہے مسجد میں داخل ہونے اور باہر نکلنے والوں کو ان واک تھرو گیٹس سے گزرنا ہوتا ہے۔ مسجد کو اسرائیلی فوج کے زیر انتظام دیدیا گیا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایایکہ اسرائیلی حکومت نے مسجد پر اپنا رسوخ اس حد تک بڑھا لیا ہے کہ وہ جب چاہے مسجد کو مسلمانوں کیلئے بند کردیتی ہے۔ مسجد میں اذان دینے پر پابندی عائد کردی جاتی ہے۔ اسرائیلی فوجی مسجد میں داخل ہوکر نمازیوں کو باہر نکال دیتے ہیں ٗ مسجد میں داخلے کا نظام اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں میں ہوتا ہے وہ جسے چاہے مسجد میں داخل ہونے کی اجازت دیدیں، جسے چاہیں روک لیں۔الخلیل کی اولڈ میونسپلٹی کے اوقاف کے سابق ڈائریکٹر شیخ زید الجعبر نے اسرائیلی جارحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج مسجد کو ہر سال کم از کم دس بار بند کردیتی ہے اس دوران اسرائیلی حکومت اس مسجد کو مکمل طور پر یہودی عبادت گاہ بنا دیتی ہے۔ مسلمان نمازیوں کو مسجد داخل ہونے اور اس میں نماز ادا کرنے سے روک دیا جاتا ہے۔ الخیل کے اوقاف اسلامی کے حالیہ ڈائریکٹر شیخ تیسیر کے مطابق اسرائیلی حکومت نے مسجد کے صحنوں اور اس کی راہداریوں کو یہودیوں کے لیے مکمل طور پر حلال سمجھ لیا ہے۔ کچھ روز قبل اسرائیلی فوج نے مسجد کو ایک گھنٹے کیلئے بند کرکے یہاں پر فوجی مشقیں کی تھیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی مشقوں کے دوران مسجد میں موجود تمام نمازیوں کو زبردستی باہر نکال دیا گیا تھا جس کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی تھی۔ اوقاف کے ڈائریکٹر شیخ ابو اسنینہ نے باضابطہ طور پر اس اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور اسے مسلمان نمازیوں اور ان کے عبادت کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف قرار دیا۔ادھر سڑسٹھ سالہ سعد الدین الجعبری ابو الحسن گزشتہ 23سال سے مسجد ابراھیمی کے گارڈ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہر ہفتے کی رات یہودی آباد کار مسجد میں گھس کر غل غپاڑہ کرتے ہیں، بڑی تعداد میں جمع ہونے والے انتہا پسند یہودی یہاں پر شور شرابا کرتے ہیں، اس موقع پر باجے اور ہارن بجائے جاتے ہیں، یہودی رقص و سرور کی محفلیں منعقد کرتے ہیں اور حرم ابرھیمی کو کلاسکی ڈانس کے کلب کا روپ دیدیا جاتا ہے۔ابوالحسن نے بتایا کہ مسلمانوں کو ہفتے کے روز مسجد ابراھیمی میں داخل ہونے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔ وہ یہاں پر اطمینان سے نماز پڑھنے کے قابل بھی نہیں رہتے ٗبسا اوقات تو یہودی انتہا پسند مسلمانوں پر حملہ کردیتے ہیں ٗ جلیل القدر پیغمبر حضرت اسحق علیہ السلام اور ان کی اہلیہ سے منسوب مقام پر نماز پھڑنے والے مسلمان خاص طور پر یہودیوں کے عتاب کا نشانہ بنتے ہیں، مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر یہودی اس مقدس مقام کی حرمت بھی پامال کرتے رہے۔
برطانیہ میں مساجد پر حملوں کے الزام میں برطانوی پولیس نے دوملزمان کو گرفتار کرلیا
مئی میں لندن میں برطانوی فوجی کے قتل کے بعد مسلمانوں کی املاک پر متعدد حملے کیے گئے ہیں ٗ رپورٹ
لندن (این این آئی) برطانیہ میں مساجد پر حملوں کے الزام میں برطانوی پولیس نے دوملزمان کو گرفتار کرلیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ وہ وسطی انگلینڈ میں دو مساجد پر بم حملوں میں ملوث ہیں دونوں یورپی باشندوں کو انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت برمنگھم کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی یونٹ نے کہاکہ ملزمان کی عمریں بائیس اور 25سال ہیں 21 جون کووال سال اور ٹپ ٹن کے علاقوں میں مساجد کے قریب دھماکے کیے گئے تھے۔ دونوں دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ مئی میں لندن میں برطانوی فوجی کے قتل کے بعد مسلمانوں کی املاک پر متعدد حملے کیے گئے ہیں۔
ای او بی آئی کیس ‘سپریم کورٹ کا ڈی ایچ اے کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم
جب تک 22ارب روپے جمع نہیں کرائے جاتے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے اکاؤنٹس منجمد رہیں گے ٗعدالت عظمیٰ
پرویز اشرف کے داماد کے بھائی کی طرف سے 60ہزار والی زمین 15لاکھ روپے فی مرلہ میں خریدی گئی
رقم جمع نہیں کراسکتے ، 11ارب روپے بحریہ ٹاؤن کو دے دیئے ، کچھ بنک کی ادائیگیاں کردیں ٗ وکیل ڈی ایچ اے
ڈی ایچ اے کریانہ مرچنٹ نہیں ہے ، آپ فوج کے لوگ ہیں ٗجوادایس خواجہ کے ریمارکس
ذمہ داروں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے ہیں، کیس کو انجام تک پہنچائیں گے سیکرٹری انسانی وسائل ڈویژن ای سی ایل میں نام ڈالنے سے کیا ہوتا ہے ،لوگ پھربھی باہر چلے جاتے ہیں ٗتنخواہیں بند کر دیں سب ٹھیک ہوجائیگا ٗچیف جسٹس
غریب آدمی کا پیسہ نہیں جانے دیں گے ، ڈی ایچ اے قانون سے بالاتر ہونے کی بات ذہن سے نکال دے ٗ ایف آئی اے ای او بی آئی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے ،ریمارکس
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ای او بی آئی کیس کی سماعت کے دوران ڈی ایچ اے کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک 22ارب روپے جمع نہیں کرائے جاتے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی( ڈی ایچ اے) کے اکاؤنٹس منجمد رہیں گے جبکہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہاہے کہ غریب آدمی کا پیسہ نہیں جانے دیں گے ، ڈی ایچ اے قانون سے بالاتر ہونے کی بات ذہن سے نکال دے ایف آئی اے ای او بی آئی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔ جمعہ کو چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ ای او بی آئی میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت کی ۔سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے کہاکہ ڈی ایچ اے نے 22 ارب روپے تاحال جمع نہیں کرائے ڈی ایچ اے کے وکیل احمر بلال صوفی نے کہاکہ رقم جمع نہیں کراسکتے ، 11ارب روپے بحریہ ٹاؤن کو دے دیئے ، کچھ بنک کی ادائیگیاں کردیں اس پر چیف جسٹس نے کہاکہ ڈی ایچ اے کریانہ مرچنٹ نہیں ہے ، آپ فوج کے لوگ ہیں ، جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاکہ ایک کنال کی قیمت چار کروڑ 90 لاکھ بنتی ہے ، کیا یہ پلاٹ پیرس میں لیے گئے ، ڈی ایچ اے کے وکیل نے کہاکہ 321کنال زمین ہے، اس میں بحریہ ٹاؤن اورحبیب رفیق کی زمین بھی ہے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ڈی ایچ اے تو سرکاری ہے ، یہ پرائیویٹ پارٹنر شپ میں کیسے جاسکتی ہے ، ڈی ایچ اے نے کوئی ایسی ٹرانزکشن کی ہے جو بادی النظر میں شفاف نہیں ، ڈی ایچ اے کے وکیل نے کہاکہ کمپنیوں کو 22 ارب روپے ترقیاتی فنڈز کی مد میں دیئے گئے ۔ ڈی ایچ اے کے وکیل احمر بلال صوفی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایک اکاؤنٹس ہے جس میں 26 کروڑ روپے موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے عدالت میں حقائق نہیں بتائے، ای او بی آئی کو انتہائی قیمتی اراضی دی گئی، اب ان کی قیمت 30 فیصد بڑھ چکی ہے، ایف آئی اے کی ٹیم کو مذکورہ جگہ دکھائی گئی اور اس وقت ٹیم نے ترقیاتی کام کی رفتار تسلی ظاہر کی ،ترقیاتی کام تقریبا مکمل ہو چکا ہے ،ای او بی آئی کو جنوری 2013میں قبضہ لینے کا کہا گیا مگر اس نے عمل نہ کیا ،ای او بی آئی سے لیے گئے 22 ارب روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوچکے، ڈی ایچ اے کے پاس اب ادائیگی کیلئے رقم نہیں، اس لئے ڈی ایچ اے اب ای او بی آئی کے پلاٹ فروحت کریگا اور رقم رجسٹرار آفس میں جمع کراتا رہے گا، جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ اتنے پیسے تو آپ ایک دن میں کما لیتے ہیں اس موقع پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ ڈی ایچ اے کو ئی کریانہ کی دکان نہیں ،کیا یہ اتنے سادہ ہیں کہ ہر چیز ڈی ایچ اے کی ہے مگر کوئی اور لے اڑا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ ڈی ایچ اے اس کا تحفظ کررہا ہے جو ان کے پیسے لے گیا، جس پر وکیل احمر بلال صوفی نے عدالت کو بتایا کہ پلاٹ کی قیمت 2011میں 25 لاکھ تھی جو اب بڑھ کر4 کروڑ ہو گئی ہے، جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ایک پلاٹ کی قیمت 4 کروڑ کیسے ہے کیا یہ پلاٹ پیرس میں ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ایف آئی اے ای او بی آئی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ڈی ایچ اے کے ذہن میں ہے کہ وہ قانون سے بڑا ہے تو وہ ذہن سے نکال دے ، غریب آدمی کا پیسہ نہیں جانے دیں گے۔ای او بی آئی کیس میں ایف آئی اے کے وکیل منیر قریشی نے عدالت کو بتایا کہ اسیکنڈل میں ملوث تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں ، ایف آئی اے نے بتایا کہ چکوال میں بھی ایک اور زمین ثناء اللہ نامی شخص کی طرف سے خریدی گئی ، ثناء اللہ ، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے داماد راجہ عظیم کے بھائی ہیں اس زمین کی قیمت ساٹھ ہزار روپے فی مرلہ تھی تاہم یہ 15لاکھ روپے فی مرلہ کے حساب سے خریدی گئی ، چیف جسٹس نے کہا کہ ہر شخص نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں غریبوں کا پیسہ داؤ پر لگا دیا گیا چیف جسٹس نے ڈی ایچ اے کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ درخواست دائرکرتے رہیں ہم نے اپنے حکم کو دیکھنا ہے،ڈی ایچ اے سرکاری ادارہ ہے پرائیویٹ پارٹنرشپ میں کیسے جا سکتا ہے؟جسٹس شیخ عظمت نے کہا کہ ڈی ایچ اے نے کس قانون کے تحت ای او بی آئی سے معاہدہ کیا۔ سماعت کے دور ان سیکریٹری انسانی وسائل ڈویژن نے عدالت کو بتایا کہ ذمہ داروں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے ہیں، کیس کو انجام تک پہنچائیں گے ، جواب میں چیف جسٹس نے کہا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے سے کیا ہوتا ہے ،لوگ پھربھی باہر چلے جاتے ہیں ، ای او بی آئی والوں کی تنخواہیں بند کریں سب ٹھیک ہو جائے گا، اس موقع پر ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ 4 اداروں نے تقریبا 7 ارب روپے ای او بی آئی کو واپس کرنے کا یقین دلایا ہے۔بعد ازاں عدالت نے حکم دیا کہ جب تک 22 ارب روپے کی ادائیگی نہیں کی جائے گی ڈی ایچ اے کے اکاؤنٹس منجمد رہیں گے، عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ڈی ایچ اے اسلام آباد کے حکام رقم کی ادائیگی تک کوئی نیا اکاؤنٹ بھی نہیں کھلوا سکتے۔عدالت نے ڈی ایچ اے کو اپنے اکاٹنس کی تفصیلات فوری طور پر رجسٹرار آفس میں جمع کرانے اور ایف آئی اے کوکیس کی تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
سپریم کورٹ کارینجرز اہلکارکے ہاتھوں کراچی میں ٹیکسی ڈرائیور کے قتل پر سخت برہمی کا اظہار ٗ ورثاء کو معاوضہ دینے کی ہدایت
رینجرز کے ہاتھوں ٹیکسی ڈائیور کی ہلاکت افسوس ناک واقعہ ہے، چیف جسٹس
رینجرز نے پہلی بار لاپرواہی نہیں کی، سرفراز شاہ کیس میں بھی ایسا ہی ہوا تھا ٗجسٹس افتخار محمد چوہدری کے ریمارکس
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے رینجرز اہلکارکے ہاتھوں کراچی میں ٹیکسی ڈرائیور کے قتل پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز نے پہلی بار لاپرواہی نہیں کی، سرفراز شاہ کیس میں بھی ایسا ہی ہوا تھا جمعہ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی ۔سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ انہوں نے اس واقعے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے کوئی معلومات لیں یا نہیں اس پر اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے کہا کہ ڈی جی رینجرز سے بات ہوئی واقعے میں ملوث رینجرز کے تینوں اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کا ریمانڈ لے لیا گیا ہے۔ واقعہ سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہاکہ رینجرز نے پہلی بار لاپرواہی نہیں کی، سرفراز شاہ کیس میں بھی ایسا ہی ہوا تھا ٗ رینجرز اہلکار کے ہاتھوں ٹیکسی ڈرائیور کا قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ہے کیا رینجرز اہلکار ڈسپلن کے دائرے میں نہیں آتے، لاپرواہی پہلی بار نہیں ہوئی ،سرفراز شاہ قتل کیس میں بھی ایساہی ہوا تھا چیف جسٹس نے کہاکہ ٹیکسی ڈرائیور مرید حسین تو چلا گیا کیا اب اس کی بیوی اور بچہ کیلئے کوئی متبادل ہے،ایسا نہیں کہ ہم اپنی فورسز کی حمایت نہیں کرتے، مقتول کا مقدمہ کس نے درج کرایا جس پر ڈی جی رینجرز کی طرف سے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کی بیوی کے نام سے ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ بیوی تو موقع پر موجود ہی نہ تھی ،یہی باتیں کیس خراب کرتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈی جی رینجرز کو مقدمہ درج کرانا چاہیے تھا نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے مشتر کہ ٹیم بنادی، جبکہ ٹیکسی ڈرائیور کے ورثا کو معاوضہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26جولائی تک ملتوی کردی۔
امریکہ کا شا م پر اچانک حملوں کے لئے غور شروع
اسد حکومت کے اہداف پر محفوظ اور اچانک حملوں کا معاملہ صدر اوباما اور منتخب حکومتی اہلکاروں کی منشا سے ہو گا،جنرل ڈیمپسی
امر یکہ نے شامی باغیوں کے سپریم کما نڈر کو بھی امر یکہ طلب کر لیا ، اقوام متحدہ نے بھی جنرل سلیم ادریس کے دورے کی تصدیق کر دی
وا شنگٹن (آن لائن) شام پر اچانک حملوں کے حوالے سے امریکی حکومت کے اندرونی حلقوں نے غور شروع کر دیا، غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق امریکی فوج کے چیرمین برائے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی نے امریکی سینیٹ کو بتایا ہے کہ شام پر اچانک حملوں کے حوالے سے امریکی حکومت کے اندرونی حلقوں نے غور شروع کر دیا ہے۔امریکی سینیٹ میں ری پبلکن پارٹی کے سینیٹر جان میک کین شام میں امریکی مداخلت کے پْر زورحامیوں میں سے ایک ہیں۔ ان کے ایک سوال کے جواب میں امریکی فوج کے چیرمین برائے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی نے سینیٹ کو بتایا کہ شام میں امریکی حملوں کا معاملہ زیر غور ہے۔ ڈیمپسی کے مطابق شام میں اسد حکومت کے اہداف پر محفوظ اور اچانک حملوں کا معاملہ صدر باراک اوباما اور منتخب حکومتی اہلکاروں کی منشا سے ہو گا اور اس مناسبت سے اعلیٰ فوجی قیادت کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قاصر ہے۔۔ امریکی جنرل کے مطابق اس معاملے پر غور کرنے کے عمل میں بعض حکومتی ایجنسیاں بھی شریک ہیں۔ ڈیمپسی نے یہ بھی واضح کیا کہ اس حوالے سے وہ حکومتی فیصلے میں شریک ہو کر اپنا اثر استعمال کرنے کو نامناسب خیال کرتے ہیں لہٰذا حکومت اپنی رضا سے حتمی فیصلہ کرے گی۔ کمیٹی کے سامنے اپنی رائے دینے سے گریز کرنے پر سینیٹر جان مک کین نے اپنی خفگی کا بھی اظہار کیا۔ جان مک کین کا کہنا تھا کہ یہ جنرل کے فرائضِ منصبی میں شامل ہے کہ وہ سینیٹ کے اراکین کو اپنی رائے سے آگاہ کریں۔ جنرل ڈیمپسی نے واضح کیا کہ وہ شام میں امریکی مداخلت کی راہ کو روکنے یا اس عمل میں رکاوٹ کا باعث نہیں ہیں۔ شام میں مداخلت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک حساس نوعیت کا معاملہ ہے اور کمیٹی کے اراکین کو ممکنہ ملٹری آپشنز کے بارے میں بند کمرے میں بریفنگ دی جا چکی ہے اور فوج کا استعمال ملک کی منتخب قیادت کے ہاتھ میں ہے۔دوسری جانب شام میں اسد حکومت کے خلاف برسر پیکار ایک اہم باغی کمانڈر کے امریکی دورے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ شامی باغیوں کی سپریم ملٹری کونسل کے جنرل سلیم ادریس اگلے ہفتے کے دوران امریکا پہنچ رہے ہیں۔ وہ اقوام متحدہ کا دورہ کرنے کے بعد واشنگٹن بھی امکاناً جائیں گے۔ سیریئن ایمرجنسی ٹاسک فورس کی سیاسی مشیر ایلزبیتھ او باگی نے بتایا ہے کہ جنرل سلیم ادریس کے دورے کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ شامی باغیوں کے قومی اتحاد کی نمائندہ اور اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی سفارت کار مریم جلابی نے جنرل سلیم ادریس کے دورے کی تصدیق کر دی ہے۔
سعودی عرب نے اپنے مسا فر طیا رو ں میں اسرائیلی با شندو ں کے سفر کر نے پر پا بندی عائد کر دی
امریکی دھمکی مسترد ،فیصلہ ملکی خودمختاری اور بین الاقوامی ضابطوں کی روشنی میں کیا" ڈائریکٹر جنرل السعودیہ
ریاض(آن لائن )سعودی عرب نے اپنے مسا فر طیا رو ں میں اسرائیلی با شندو ں کے سفر کر نے پر پا بندی عائد کر دی ،اور اس اقدام کے خلاف امریکی دھمکی کو بھی مسترد کر دیا ہے ،غیر ملکی خبر رسا ں ادا رے کے مطا بق سعودی عرب کی سرکاری فضائی کمپنی "السعودیہ" نے اسرائیل نواز امریکی دھمکی مسترد کر دی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ "سعودی ائر لائن نے اگر اسرائیلی مسافروں کی اپنے جہازوں پر سفر کرنے کی پابندی ختم نہ کی تو ریاض کے ملکیتی طیاروں کو امریکی ہوائی اڈے استعمال کرنے سے روک دیا جائے گا۔"خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی شہر نیوریاک کے اٹارنی جنرل بیل ڈوبلاسیو نے اپنے ایک دھمکی آمیز بیان میں سعودی عرب کی فضائی کمپنی کی پالیسی کو ہدف تنیقد بناتے ہوئے اسے "نسلی امتیاز" کا مظہر قرار دیا تھا۔ ڈوبلاسو کا کہنا تھا کہ "السعودیہ" کے ہوائی جہازوں پر اسرائیلیوں کے سفر پر پابندی 'تعصب' کی بدترین مثال ہے اور سعودی عرب کو اپنی 'نسل پرست' پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے۔۔سعودی عرب کی سرکاری فضائی کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر خالد الملحم نے ایک بیان میں امریکی اٹارنی جنرل کی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ائر لائن میں اسرئیلیوں پر عاید سفری پابندی کا فیصلہ ملکی سلامتی اور خود مختاری کے لیے ضروری ہے۔ یہ فیصلہ غیرملکی شہریوں کے مملکت میں داخلے سے متعلق عالمی سفارت کاری اور بین الاقوامی معیار کیاصولوں کو مد نظر رکھ کرکیا گیا ہے۔خالد الملحم کے بقول ہماری کمپنی صرف ان ملکوں کے شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرنے کی پابند ہے، جنہیں سعودی عرب سفارتی تعلقات کے بعد تسلیم کرتا ہے۔ اسرائیل چونکہ ریاض کے تسلیم کردہ ملکوں کی فہرست میں شامل نہیں، اس لیے ہم اپنی سرکاری فضائی کمپنی میں اسرائیلیوں کو سفری سہولت دینے کے پابند نہیں۔قبل ازیں امریکی شہرنیویارک کے اٹارنی جنرل نے "ٹائم اسکوائر" میں ایک نیوز کانفرنس کو بتاتا کہ وہ "السعودیہ" کے ہوائی جہازوں پر اسرائیلی شہریوں کے سفر پر پابندی کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب کی اس پالیسی کو"نسلی تعصب" قرار دے کر اس پر نظر ثانی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ انہوں نے سعودی فضائی کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل کو خط لکھا ہے جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ "السعودیہ" کے پاس امریکا سفر کے حوالے سے صرف دو راستے ہیں پہلا راستہ یہ ہے کہ ریاں مسافروں سے نسل امتیاز پر مبنی پالیسی ترک کر دے دوسری صورت میں وہ اس کے نتائج کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہے۔
اوباما انتظامیہ کو ڈرون حملوں پر دنیا بھر سے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، سروے
پیور ریسرچ سنٹر واشنگٹن کیسرویکے کے مطابق 31ملکوں نے امریکی ڈرون حملوں پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے
واشنگٹن (آن لائن)امریکہ میں ایک تازہ سروے میں بتایاگیا ہے کہ اوباما انتظامیہ کو ڈرون حملوں کے استعمال پر دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر مخالفت کا سامنا ہے۔ پیوریسرچ سنٹرواشنگٹن کی طرف سے انتالیس ملکوں میں کرائے گئے سروے میں کہاگیا ہے کہ اکتیس ملکوں کے نصف یا زیادہ لوگوں نے دہشتگرد گروپوں کے خلاف امریکی ڈرون حملوں پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔سروے میں چین کے ایک اقتصادی قوت کے طور پر اْبھرنے کے بارے میں بین الاقوامی عوامی رائے سے متعلق ایک اور ایم سوال کا بھی احاطہ کیاگیا ہے اور یہ کہ اس کا امریکہ کے ساتھ کیسے موازنہ کیاجاسکتا ہے۔ سرو ے کے مطابق امریکہ کو اب بھی اقوام عالم میں ممتاز مقام حاصل ہے حقائق بتاتے ہیں کہ دنیا بھر کے لوگ یقین رکھتے ہیں کہ طاقت کا عالمی توازن منتقل ہورہا ہے اور چین امکانی طور پر دنیا کی عالمی طاقت کی حیثیت سے امریکہ کی جگہ لے سکتا ہے۔سروے کے مطابق صرف تین ملکوں نے ان حملوں کی حمایت کی ہے جن میں اسرائیل کے 64فیصد ، کینیا کے 56فیصد اور امریکہ کے 61فیصد عوام نے ڈرون حملوں کی حمایت کردی جبکہ جرمنی میں بھی عوام کے درمیان ان حملوں کی حمایت بڑھ گئی ہے جو کہ 2012ء میں ریکارڈ کی جانیوالی 38فیصدسے بڑھ کر 45فیصد ہوگئی ہے جبکہ فرانس میں بھی یہ شرح گزشتہ سال کے 37فیصد سے بڑھ کر 45فیصد ہوگئی ہے جاپان میں 41فیصد مردوں نے جبکہ 10 فیصد خواتین نے ان حملوں کی حمایت کردی یورپی یونین کے 8میں سے 6 ملکوں کے مردوں اور خواتین کے موقف میں بھی واضح فرق پایا گیا ہے
مقبوضہ کشمیر میں قرآن مجید کی بے حرمتی و بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے مظاہرین پر فائرنگ افسوسناک ہے ،پاکستان
بھارتی اہلکار کی جانب سے پارلیمنٹ اور ممبئی اٹیک کے حوالے سے بیانات کی تفصیلات اکٹھی کرنے کیلئے اپنے ہائی کمشنر کو کہہ دیا ہے ، اعزاز احمد چوہدری
پاکستان دوحہ امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے، سرتاج عزیز اتوار کو ایک روزہ دورے پر کابل جا ئیں ، ٹریک ٹو ڈپلومیسی کے تحت سفیر شہریار خان نے بھارت کا دورہ کیا ہے،بھارتی قیادت کو پاکستان کی قیادت کی جانب سے پیغام پہنچایا ہے ، بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما کو سزائے موت بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے ، پاکستان کسی بھی دوسرے ملک کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گا، دفتر خارجہ کے ترجمان کی بریفنگ
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قرآن مجید کی بے حرمتی اور اس کے نتیجے میں بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے مظاہرین پر فائرنگ افسوسناک ہے ، بھارتی اہلکار کی جانب سے پارلیمنٹ اور ممبئی اٹیک کے حوالے سے بیانات کی تفصیلات اکٹھی کرنے کیلئے اپنے ہائی کمشنر کو کہہ دیا گیا ہے ، پاکستان دوحہ امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے اس کیلئے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز ایک روزہ دورے پر کابل جارہے ہیں جہاں وہ افغان حکام کے ساتھ مذاکرات کرینگے ، ٹریک ٹو ڈپلومیسی کے تحت سفیر شہریار خان نے بھارت کا دورہ کیا ہے اور بھارتی قیادت کو پاکستان کی قیادت کی جانب سے پیغام پہنچایا ہے ، بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما کو سزائے موت بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے ، پاکستان کسی بھی دوسرے ملک کیخلاف اپنی سرزمین کو استعمال نہ ہونے دینے کے فیصلے پر کاربند ہے ۔ جمعہ کے روز ہفتہ وار پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز اتوار کو ایک روزہ دورے پر کابل جارہے ہیں جہاں وہ افغان حکام کے ساتھ افغانستان میں قیام امن کے عمل کے حوالے سے بات چیت کرینگے اس کے علاوہ بات چیت میں پاکستان اور افغانستان کے مابین دوطرفہ تجارت ، عوامی سطح پر رابطوں اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کے معاملے پر پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی بلکہ موجودہ حکومت نے ڈرون حملوں کا معاملہ امریکی حکام کے ساتھ زیادہ شدت کے ساتھ اٹھایا ہے اور مستقبل میں بھی اٹھائینگے تاکہ امریکی حکومت کو اپنے موقف پر راضی کیاجاسکے انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ کا دورہ پاکستان وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے دورے کا تسلسل ہے اس دورے میں دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے اس کے علاوہ تعلیم ، صحت ، تجارت اور دیگر شعبوں میں بھی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق رائے ہوا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے مزید برآں اس واقعہ کے خلاف مظاہرہ کرنے والے نہتے عوام پر بھارتی فورسز کی اندھا دھند فائرنگ اور قتل عام مزید افسوسناک ہے اس معاملے پر بھارتی حکومت سے وضاحت طلب کی گئی ہے توقع ہے کہ بھارتی حکومت اپنے وعدے کے مطابق اس واقعہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اہلکار کی جانب سے پارلیمنٹ پر حملے اور ممبئی حملوں کے بارے میں بیانات کے معاملے پر پاکستانی ہائی کمشنر سے معلومات اکٹھی کرکے فراہم کرنے کیلئے کہہ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے رہنما کو بنگلہ دیش میں سزائے موت دیئے جانے کا معاملہ بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے لیکن پاکستان چاہتا ہے کہ ان معاملات پر قانون کی بالادستی ہونی چاہیے اور کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے انہوں نے بتایا کہ برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ مذاکرات میں الطاف حسین کے معاملے پر بات چیت نہیں ہوئی اور اگر ہوئی ہوگی تو اس معاملے پر وزارت داخلہ بہتر طور پر وضاحت کرسکتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ طالبان کے شام منتقل ہونے کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی یہ ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا انہوں نے بتایا کہ ٹریک ٹو ڈپلومیسی کے تحت شہریار خان بھارت کا دورہ پر گئے اور انہوں نے بھارتی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان دوحہ امن عمل کے فروغ اور کامیابی کیلئے پرعزم ہے اور اس حوالے سے متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ رابطوں میں ہے اور چاہتا ہے کہ بات چیت اور مفاہمت کے ذریعے افغانستان میں امن قائم ہو ۔
طالبان رہنماء کی ملالہ کو پاکستان واپسی اور مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے کی دعوت
اسلام آباد(خبر رساں ادارے/مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان کے رہنما عدنان راشد نے ملالہ یوسف زئی کو پاکستان واپس آ کر مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے کی دعوت دی ہے۔ملالہ کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں تاریخی خطاب کے ایک دن بعد عدنان نے ملالہ کو خط تحریر کیا جس میں انہوں نے ملالہ کو سوات واپس آ کر اسلام اور پشتون کلچر اختیار کرنے اور ساتھ ہی خواتین کے مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے کی نصیحت کی۔عدنان راشد کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ خط ملالہ کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رکن کی حیثیت سے نہیں بلکہ زاتی حیثیت پر لکھا ہے۔ خط میں عدنان نے ملالہ کو سوات آ کر مدرسے میں اللہ تعالیٰ کی کتاب قرآن مجید کی تعلیم حاصل کرنے کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے قلم کو اسلام کی خدمت کے لئے استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کے مصائب اور مشکلات کو دنیا کے سامنے لائیں اور چند عالمی طاقتوں کی جانب سے اپنے شیطانی مقاصد کو پورا کرنے کے لئے انسانیت کے خلاف رچائی جانے والی سازشوں کا پردہ چاک کریں۔عدنان راشد نے اپنے خط میں ملالہ سے کہا ہے کہ طالبان نے ان پر حملہ اسکول جانے یا ان کی تعلیم سے محبت کے خلاف ہو کر نہیں بلکہ جان بوجھ کر طالبان کے خلاف لکھنے اور سوات میں طالبان کی جانب سے شرعی نظام کے نفاذ کے خلاف ایک مہم چلانے کی وجہ سے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ طالبان مردوں اور خواتین کی تعلیم کے خلاف نہیں بلکہ حق میں ہیں۔عدنان راشد نے خط میں تحریر کیا کہ پاکستان میں اسکولوں اور کالجوں کو تباہ کرنے والے صرف طالبان ہی نہیں بلکہ پاک افواج اور فرنٹیئر کانسٹیبلری بھی اس میں برابر کی ذمہ دار ہیں۔واضح رہے کہ عدنان راشد سابق صدر پرویز مشرف پر حملے میں مجرم ثابت ہو چکا ہے اور گزشتہ سال اپریل میں بنوں جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا، عدنان راشد کی ویڈیوز اکثر میڈیا کے ذریعے منظرعام پر آتی رہی ہیں اور ان کی حالیہ ویڈیو میں انہیں طالبان جنگجوؤں کو سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کی تربیت دیتے دکھایا گیا ہے۔
سابق صدر پرویز مشرف کی بیٹی حملہ آورں کی ہٹ لسٹ پر
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ سندھ کی جانب سے صوبائی حکومت کو ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں مقیم سابق صدر پرویز مشرف کی بیٹی عائلہ رضا کو ہلاک کرنے کے لیے حملہ آوروں نے منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔وزارت داخلہ کو حساس اداروں نے بتایا ہے کہ عائلہ رضا حملہ آوروں کی ہٹ لسٹ پر ہیں اور کالعدم تنظیموں کے حملہ آوروں نے انہیں کراچی میں نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے، وزارت داخلہ سندھ کے خط میں پولیس اور رینجرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عائلہ رضا کی سیکیورٹی کے لئے مؤثر اقدامات اٹھائیں۔سابق صدر پرویز مشرف رواں سال مارچ میں 4 سال کی خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن واپس لوٹے مگر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جاری بیانات کے مطابق ان کی زندگی کو بھی دہشتگردوں کی وجہ سے خطرات لاحق ہیں اور اسی وجہ سے وہ اپنے اوپر قائم مقدمات میں عدالت میں پیش نہیں ہو پا رہے، سابق صدر اسلام آباد میں چک شہزاد میں واقع اپنے فارم ہاؤس میں 19 اپریل سے نظر بند ہیں۔
لکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی روپیہ بدترین دباؤ کا شکار
بیرونی ادائیگیوں کے لئے استعمال ہونے والا ڈالر کی قدر انٹر بینک میں مزید بڑھ گئی
کراچی :ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی روپیہ بدترین دباؤ کا شکار ہوا ہے ، بیرونی ادائیگیوں کے لئے استعمال ہونے والا ڈالر کی قدر انٹر بینک میں مزید بڑھ گئی جبکہ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر روپے کی قدر کو گراتا ہوا 103روپے کے قریب ترین اور بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے ۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان کے مطابق ڈالر کی کمی نہیں مگر بینکوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے وقتی قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی روپیہ دباؤ کاشکار ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب ڈالر فراہم نہیں کئے گئے ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستا ن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 100.32روپے سے بڑھ کر 100.42روپے اور قیمت فروخت 100.37روپے سے بڑھ کر 100.47روپے پر پہنچ گئی اسی طر ح انٹر بینک مارکیٹ میں 50پیسے کے نمایاں اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 102.20روپے سے بڑھ کر102.70روپے اور قیمت فروخت 102.40روپے سے بڑھ کر 102.90روپے کی ریکارڈ ترین سطح پر جا پہنچی ہے ۔رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں بھی45پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس سے یورو کی قیمت خرید 133.80روپے سے بڑھ کر.25 134روپے اور قیمت فروخت 134.05روپے سے بڑھ کر134.50روپے ہو گئی تاہم برطانوی پاونڈ کی قدر 30پیسے کم ہو گئی جس کے نتیجے میں برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید154.30روپے سے کم ہو کر154روپے اور قیمت فروخت 154.55روپے سے کم ہو کر 154.25روپے ہو گئی ۔ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو یو اے ای درہم اور سعودی ریال کی قدر میں بالترتیب10پیسے اور15پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یو اے ای درہم کی قیمت خرید 27.80روپے سے بڑھ کر 27.95روپے اور قیمت فروخت 27.95روپے سے بڑھ کر 28.10روپے ہو گئی اسی طرح سعودی ریال کی قیمت خرید 27.20روپے سے بڑھ کر 27.35روپے اور قیمت فروخت 27.35روپے سے بڑھ کر 27.50روپے ہو گئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالرایک اور نئی تاریخی سطح پہنچنے کے باعث اوپن مارکیٹ میں قلت کی وجہ سے کئی ایکسچینج کمپنیز نے ڈالر کی فروخت بندکردی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان کے مطابق ڈالر کی کمی نہیں مگر بینکوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے وقتی قلت کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب ڈالر فراہم نہیں کئے گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات اپنی جگہ لیکن زرمبادلہ کے محدود ذخائر اور ادائیگیوں کے دبا ؤکی وجہ سے ڈالر کی پرواز روکی نہیں جاسکی۔ عالمی مالیاتی ادارہ بھی بورڈ سے منظوری کے بعد ستمبر میں پاکستان کو قرض فراہم کرے گا لیکن اس وقت تک پاکستان نے مزید تین بھاری اقساط ادا کرنی ہیں جبکہ درآمدی ادائیگیوں کا بوجھ اپنی جگہ موجود ہے۔ انہی حالات نے روپے کو بے قدر کردیا ہے
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ویسٹ انڈیز کیخلاف شکست کی ذمہ داری بولرز پر عائد کر دی
بولرز وکٹ میں موجود نمی سے فائدہ ہی نہیں اٹھا سکے بعد میں وکٹ سلو اور لو ہوتی گئی جس سے ہمارے لئے بیٹنگ کرنا دشوار ہوگیا‘ مصباح الحق
پچ کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگا لیا تھا کہ یہاں پر 230-235کا ہدف کافی ثابت ہوگا‘ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیوائن براوو کی میڈیا سے گفتگو
لاہور :قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ویسٹ انڈیز کیخلاف شکست کی ذمہ داری بولرز پر عائد کر دی ‘ بولرز وکٹ میں موجود نمی سے فائدہ ہی نہیں اٹھا سکے بعد میں وکٹ سلو اور لو ہوتی گئی جس سے ہمارے لئے بیٹنگ کرنا دشوار ہوگیا۔ پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 37رنز کی شکست ہوئی جس سے پہلے ایک روزہ میچ میں شاندار کامیابی کا مزہ بھی کرکرا ہوگیا، پاکستان کی جانب سے 233رنز کے ہدف کے جواب میں ناصر جمشید اور عمر اکمل نے ففٹیز بناکر اپنی ذاتی ایوریجز تو بہتر بنائی مگر اس سے پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ کپتان مصباح الحق اس بار 17اور شاہد آفریدی صرف پانچ رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے ناکامی کی بڑی ذمہ داری بولرز پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بولرز پچ میں موجود نمی سے کوئی فائدہ ہی نہیں اٹھا پائے بعد میں پچ سلو اور لو ہوتی چلی گئی جس سے ہمارے لئے بیٹنگ کرنا دشوار ہوگیا تھا، اس سے ہم اپنے شاٹس نہیں کھیل پائے۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیوائن براوو نے کہا کہ اس پچ کو دیکھتے ہوئے پہلے سے ہی اندازہ لگا لیا تھا کہ یہاں پر 230-235کا ہدف کافی ثابت ہوگا، ہمیں اس فتح کی اشد ضرورت تھی کیونکہ اس سے ہمارا اعتماد واپس لوٹا ہے اور ہم اپنے شائقین کو بھی نہیں بھول سکتے ہے جنہیں ہماری طرح پہلی شکست سے بہت زیادہ دکھ پہنچا تھا۔
عمران خان پچیس جولائی کو وطن واپس پہنچیں گے
26، 27 جولائی کو لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات ، اجلاس کی صدارت کرینگے ، پارٹی ذرائع
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان پچیس جولائی کو وطن واپس پہنچیں گے ۔پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان کی برطانیہ سے پچیس جولائی کو وطن واپسی ہوگی چھبیس اور ستائیس جولائی کو لاہور میں اہم امور سرانجام دینگے جبکہ اہم اجلاس کی صدارت بھی کرینگے وہ لاہور میں قیام کے دوران ضمنی انتخابات کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کرینگے یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کئی روز سے اپنے چیک اپ کیلئے لندن گئے ہوئے ہیں ۔
طالبان و القاعدہ جنگجوؤں کو ترکش ائر لائنز پرواز سے استنبول لے جایا گیا ، امریکی ذرائع ابلاغ کا انکشاف
گزشتہ سال ستمبر میں کراچی ائرپورٹ سے 93جنگجوؤں کو استنبول بھجوایا گیا جہاں سے وہ شام میں حکومت مخالف گروپوں کے ساتھ مل کر جہاد میں حصہ لے رہے ہیں
نیویارک:امریکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ طالبان اور القاعدہ کے جنگجوؤں کو ترکش ایئر لائنز کی پرواز سے استنبول لے جایا گیا ہے جہاں سے وہ شام میں حکومت مخالف گروپوں کے ساتھ مل کر ’’ جہاد‘‘میں حصہ لے رہے ہیں ایک ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ سال ستمبر میں ترکش ائر لائنز کی ائر بس کے ذریعے کراچی ائرپورٹ سے 93 جنگجوؤں کو خفیہ ایجنسی نے استنبول بھجوایا ویب سائٹ کے الزام کے مطابق ترکی کی خفیہ ایجنسی کو بعض مغربی ممالک کی حمایت حاصل ہے جنہوں نے شمالی وزیرستان سے ان جنگجوؤں کو بھرتی کیا اور ترکش ائر لائنز کے ذریعے انہیں بھجوایا گیا جہاں سے ترکی اور شام کی سرحد تک خفیہ ایجنسیوں نے مدد فراہم کی جہاں سعودی عرب ، یمن ، کویت ، افغانستان کے جنگجو بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں ذرائع کے مطابق وزیرستان سے ترکی اور شام بھجوانے سے قبل انہیں شمالی وزیرستان میں ضروری ٹریننگ بھی مہیا کی گئی ہے القاعدہ نے ویب سائٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں ترکی نے مبینہ طور پرامریکہ اور عرب خلیجی ممالک کی مدد سے نئی القاعدہ تنظیم کے ذریعے تربیتی کیمپ قائم کئے ہیں جنہیں ترکی ، سعودی عرب اور قطر مبینہ طور پر مالی مدد فراہم کرتے ہیں بتایا جاتا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کی خفیہ ایجنسیاں اپنے مفادات کے لیے القاعدہ کو استعمال کررہے ہیں تاکہ مستقبل کی پیش بندی کرسکیں ۔
امریکہ ریاست نو جرسی میں نماز تراویح کے دوران مسجد پر فائرنگ ، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، جانی نقصان نہیں ہوا
نیویارک: امریکی ریاست نو جرسی میں گزشتہ شب نماز تراویح کے دوران مقامی مسجد پر فائرنگ کی گئی جس سے مسجد کی کھڑکیوں اور کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس اور کمیونٹی ذرائع کے مطابق جرسی سٹی کی منٹگمری سٹریٹ پر واقع مسجد کے باہر ایک نوجوان پر تین سیاہ فاموں نے فائرنگ شروع کردی جان بچانے کے لیے اس نے مسجد میں پناہ لینے کی کوشش کی جہاں تراویح کی نماز ادا کی جارہی تھی فائرنگ سے مسجد کے شیشے اور پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی مقامی شہر سٹیون فلپ نے مسجد کا دورہ کرکے مسلمانوں کو مکمل تحفظ کا یقین دلایا اور مساجد کی سکیورٹی کے لئے خصوصی احکامات جاری کئے چند روز قبل بھی اسی علاقے میں موبائل فون چھیننے پر مزاحمت پر ایک پاکستانی نوجوان چوہدری سرفراز کو قتل کردیا گیا تھا ۔
اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کے حوالے سے حکومت کے ساتھ پیش رفت ہوئی ہے، مولانا فضل الرحمان
آئنی ادارے کی سفارشات 40سال سے سرد خانے کی نذر تھیں‘سفارشات پر عمل درآمد سے پاکستان میں نو جوان مذہبی حلقے کی امنگوں اور خلل کو پر کر نے میں مد د ملے گی،بیان
اسلام آباد :جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کو نسل کی سفارشات کے حوالے سے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے اتفاق رائے کے بعد پیش رفت ہو ئی ہے اور حکومت نے پارلیمینٹ میں سفارشات لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان جان اچکزئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تقریبا 40سال سے آئنی ادارے کی سفارشات سرد خانے میں پڑی تھی اور کو ئی بھی حکومت اس بات کے لئے تیار نہیں تھی کہ من و عن عمل درآمد نہ صحیح ،سفارشات کی روشنی ہی میں قانون سازی کر تی۔انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل آئین کا حصہ ہے جو مختلف قوانین کو قرآن و سنت کے مطابق ڈھالنے کے لئے سفارشات مر تب کر تا ہے اور اس ادارے میں ملک کے تمام مکتبہ فکر کے جہد سکالرز اور مذہبی علماء4 موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے بھر سوں سے اس بات کے لئے جدوجہد کی ہے کہ اسلامی نظریاتی کو نسل کی سفارشات کو تسلیم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت میں بھی جب ہماری توقعات پورے نہ ہو ئے تو ہم الگ ہو گئے،حتٰکہ ہم نے یہ بھی پیش کش کی تھی کہ سفارشات کی روشنی میں قانون سازی نہیں ہو تی تو سفارشات کے مطابق ہی صحیح، قانون سازی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ ہماری نظریاتی ترجیحات میں ایک اہم نقطہ اسلامی نظریاتی کو نسل کی سفارشات کے مطابق قوانین عمل میں لانے ہیں جس پر دونوں پارٹیوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے۔انہوں نے کہا کہ سفارشات پر عمل درآمد نہ ہو نے کی وجہ سے مذہبی حلقوں میں بے چینی پائی جاتی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی تشنگی نہ ہو نے کی وجہ سے کچھ لو گ بر ملا ء4 بندوق کی نوک پر شریعت کے متمنی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل درآمد سے پاکستان میں نو جوان مذہبی حلقے کی امنگوں اور خلل کو پر کر نے میں مد د ملے گی اور پارلیمینٹ ان کی تشنگی دور کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اس عمل سے جو لوگ ہماری جمہوریت کو مغربی طرز حکمرانی سمجھتے ہیں ان کی دلیل کمزور ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے قائداعظم محمد علی جناح جو جمہوریت پسند تھے کے قریبی رفقاء4 نے پاکستان بنتے ہی آئین ساز اسمبلی میں قرارداد مقاصد کو منظور کیا ،جس میں ملک کے قوانین کو اسلام اور شر یعت کے اصولوں کے مطابق ڈھالنے کا وعدہ کیا مگر ہمارے حکمرانوں نے کہیں دھائیوں سے اس سنجیدہ معاملے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔
اسلامی ممالک کے حکمران بنگلہ دیش میں دینی رہنماؤں کے خلاف ریاستی جبر کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، منورحسن
جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سیکرٹری جنرل علی احسن مجاہد کو سزائے موت کے فیصلے کی شدید مذمت
لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سیدمنور حسن نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سیکرٹری جنرل علی احسن مجاہد کو سزائے موت سنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حسینہ واجد بھارتی ایما پر خود ساختہ جنگی ٹریبونلز کے ذریعے اسلام پسندوں اور دینی رہنماؤں کو راستے سے ہٹاناچاہتی ہے لیکن بنگلہ دیش کے غیور اور اسلام پسند عوام بھارت اور حسینہ واجد کی سازشوں کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں اور لاکھوں افراد سڑکوں پر مظاہرے کر رہے ہیں۔سیدمنورحسن نے کہاہے کہ علی احسن مجاہد پر حسینہ واجد حکومت کی طرف سے لگائے گئے پانچ الزامات کو دنیا کی کوئی عدالت نہ تو تسلیم کرسکتی تھی اور نہ ہی ان جھوٹے الزامات کے تحت انہیں سزا دی جاسکتی تھی مگر نام نہاد جنگی جرائم ٹریبونل نے عدل و انصاف کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے 65 سالہ علی احسن مجاہد کو تین الزامات میں سزائے موت سنا دی جو عدالتی تاریخ کا ایک سیاہ ترین فیصلہ ہے ۔ سید منور حسن نے کہا کہ پروفیسر غلام اعظم اور ان کے ساتھیوں کا متحدہ پاکستان کو دو لخت ہونے سے بچانے کیلئے کوشش کرنا آئینی اور قانونی طور پر درست تھا ۔بھارت کی فوج پاکستان کے مشرقی حصے میں داخل ہو چکی تھی ، ان حالات میں پاکستانی فوج کا ساتھ دینا ہی وقت کا تقاضا تھا۔ دراصل یہ حکومت پاکستان کے خلاف مقدمہ ہے۔ ان کا کیس تو پاکستان کو لڑنا چاہئے تھا ،انہوں نے کہا کہ بھٹو اور مجیب الرحمن کے درمیان ایک معاہدہ طے پاگیا تھا کہ کسی کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ نہیں چلایا جائے گا، جو کچھ ہوا اس کو بھول کر اب دونوں ممالک اپنے عوام کی خدمت کریں ،گڑھے مردے اکھاڑنے کا کوئی فائدہ نہیں لیکن حسینہ واجد اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے اور آئندہ انتخابات میں نظر آنے والی بدترین شکست سے بچنے کیلئے نام نہاد عدالتی ٹربیونلز کے ذریعے پروفیسر غلام اعظم اور ان کے ساتھیوں کو سزائیں سنا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھٹو کے بعد آنے والی حکومتوں نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے 43سال بعد بھی پاکستان کی حمایت کرنے والوں کو بدترین ریاستی جبر کا سامنا ہے۔سیدمنورحسن نے کہاکہ اسلامی ممالک کے حکمران بنگلہ دیش میں دینی رہنماؤں کے خلاف ریاستی جبر کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے عالمی ادارہ انصاف سے مطالبہ کیاکہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماؤں کے خلاف تعصب پر مبنی مقدمات اور ان کو سنائی جانے والی سزاؤں کو ختم کرایا جائے ۔
آئی ایم ایف کے ساتھ شروع کیا گیا پروگرام ملک کے مفاد میں ہے ، اسحاق ڈار
حکومت ملک کو درپیش معاشی مشکلات کے خاتمے کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے ،قرضوں کے نئے پروگرام سے بیرون ملک قرضوں میں اضافہ نہیں ہوگا ، وزیر خزانہ
آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتا، کان کن توانائی وزراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے، آسٹریلوی ہائی کمشنر
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ شروع کیا گیا پروگرام ملک کے مفاد میں ہے اور قرضوں کے نئے پروگرام سے بیرون ملک قرضوں میں اضافہ نہیں ہوگا بلکہ پہلے سے لئے گئے قرضوں کی ادائیگی کی جائے گی ۔ وفاقی وزیر خزانہ نے یہ بات بدھ کے روز آسٹریلین ہائی کمشنر پیٹر ہوارڈ سے ملاقات کے دوران کہی اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت ملک کو درپیش معاشی مشکلات کے خاتمے کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے اور322 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ کے خاتمہ و آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام پر کامیاب مذاکرات اور بجٹ کی منظوری اس بات کا مظہر ہے آئی ایم ایف کے ساتھ شروع کئے گئے نئے پروگرام کے حوالے سے اسحاق ڈار نے کہا کہ اس سے ملک کے بیرونی قرضوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ اس سے سابقہ دور میں لئے گئے قرضوں کی ادائیگی ہوگی آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کو دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ یہ بجٹ میں اعلان کردہ میڈیم ٹرم فریم ورک کے تحت ہر سال خسارے میں دو فیصد کمی لائے جائے گی جو کہ ابھی 63فیصد ہے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ 2475 ارب روپے کا ریونیو ٹارگٹ حاصل کرلینگے جو کہ پچھلے بجٹ کا پچیس فیصد زیادہ ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کو درپیش مائیکرو اکنامک چیلنجز ختم کئے جاسکتے ہیں آسٹریلوی ہائی کمشنر پیٹر ہوارڈ نے کہا کہ آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتا ہے اور کان کن توانائی اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی پاکستان کی معاشی حالت کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور پاکستان کو مدد جاری رکھے گا ۔
26، 27 جولائی کو لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات ، اجلاس کی صدارت کرینگے ، پارٹی ذرائع
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان پچیس جولائی کو وطن واپس پہنچیں گے ۔پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان کی برطانیہ سے پچیس جولائی کو وطن واپسی ہوگی چھبیس اور ستائیس جولائی کو لاہور میں اہم امور سرانجام دینگے جبکہ اہم اجلاس کی صدارت بھی کرینگے وہ لاہور میں قیام کے دوران ضمنی انتخابات کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کرینگے یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کئی روز سے اپنے چیک اپ کیلئے لندن گئے ہوئے ہیں ۔
طالبان و القاعدہ جنگجوؤں کو ترکش ائر لائنز پرواز سے استنبول لے جایا گیا ، امریکی ذرائع ابلاغ کا انکشاف
گزشتہ سال ستمبر میں کراچی ائرپورٹ سے 93جنگجوؤں کو استنبول بھجوایا گیا جہاں سے وہ شام میں حکومت مخالف گروپوں کے ساتھ مل کر جہاد میں حصہ لے رہے ہیں
نیویارک:امریکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ طالبان اور القاعدہ کے جنگجوؤں کو ترکش ایئر لائنز کی پرواز سے استنبول لے جایا گیا ہے جہاں سے وہ شام میں حکومت مخالف گروپوں کے ساتھ مل کر ’’ جہاد‘‘میں حصہ لے رہے ہیں ایک ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ سال ستمبر میں ترکش ائر لائنز کی ائر بس کے ذریعے کراچی ائرپورٹ سے 93 جنگجوؤں کو خفیہ ایجنسی نے استنبول بھجوایا ویب سائٹ کے الزام کے مطابق ترکی کی خفیہ ایجنسی کو بعض مغربی ممالک کی حمایت حاصل ہے جنہوں نے شمالی وزیرستان سے ان جنگجوؤں کو بھرتی کیا اور ترکش ائر لائنز کے ذریعے انہیں بھجوایا گیا جہاں سے ترکی اور شام کی سرحد تک خفیہ ایجنسیوں نے مدد فراہم کی جہاں سعودی عرب ، یمن ، کویت ، افغانستان کے جنگجو بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں ذرائع کے مطابق وزیرستان سے ترکی اور شام بھجوانے سے قبل انہیں شمالی وزیرستان میں ضروری ٹریننگ بھی مہیا کی گئی ہے القاعدہ نے ویب سائٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں ترکی نے مبینہ طور پرامریکہ اور عرب خلیجی ممالک کی مدد سے نئی القاعدہ تنظیم کے ذریعے تربیتی کیمپ قائم کئے ہیں جنہیں ترکی ، سعودی عرب اور قطر مبینہ طور پر مالی مدد فراہم کرتے ہیں بتایا جاتا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کی خفیہ ایجنسیاں اپنے مفادات کے لیے القاعدہ کو استعمال کررہے ہیں تاکہ مستقبل کی پیش بندی کرسکیں ۔
امریکہ ریاست نو جرسی میں نماز تراویح کے دوران مسجد پر فائرنگ ، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، جانی نقصان نہیں ہوا
نیویارک: امریکی ریاست نو جرسی میں گزشتہ شب نماز تراویح کے دوران مقامی مسجد پر فائرنگ کی گئی جس سے مسجد کی کھڑکیوں اور کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس اور کمیونٹی ذرائع کے مطابق جرسی سٹی کی منٹگمری سٹریٹ پر واقع مسجد کے باہر ایک نوجوان پر تین سیاہ فاموں نے فائرنگ شروع کردی جان بچانے کے لیے اس نے مسجد میں پناہ لینے کی کوشش کی جہاں تراویح کی نماز ادا کی جارہی تھی فائرنگ سے مسجد کے شیشے اور پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی مقامی شہر سٹیون فلپ نے مسجد کا دورہ کرکے مسلمانوں کو مکمل تحفظ کا یقین دلایا اور مساجد کی سکیورٹی کے لئے خصوصی احکامات جاری کئے چند روز قبل بھی اسی علاقے میں موبائل فون چھیننے پر مزاحمت پر ایک پاکستانی نوجوان چوہدری سرفراز کو قتل کردیا گیا تھا ۔
اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کے حوالے سے حکومت کے ساتھ پیش رفت ہوئی ہے، مولانا فضل الرحمان
آئنی ادارے کی سفارشات 40سال سے سرد خانے کی نذر تھیں‘سفارشات پر عمل درآمد سے پاکستان میں نو جوان مذہبی حلقے کی امنگوں اور خلل کو پر کر نے میں مد د ملے گی،بیان
اسلام آباد :جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کو نسل کی سفارشات کے حوالے سے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے اتفاق رائے کے بعد پیش رفت ہو ئی ہے اور حکومت نے پارلیمینٹ میں سفارشات لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان جان اچکزئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تقریبا 40سال سے آئنی ادارے کی سفارشات سرد خانے میں پڑی تھی اور کو ئی بھی حکومت اس بات کے لئے تیار نہیں تھی کہ من و عن عمل درآمد نہ صحیح ،سفارشات کی روشنی ہی میں قانون سازی کر تی۔انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل آئین کا حصہ ہے جو مختلف قوانین کو قرآن و سنت کے مطابق ڈھالنے کے لئے سفارشات مر تب کر تا ہے اور اس ادارے میں ملک کے تمام مکتبہ فکر کے جہد سکالرز اور مذہبی علماء4 موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے بھر سوں سے اس بات کے لئے جدوجہد کی ہے کہ اسلامی نظریاتی کو نسل کی سفارشات کو تسلیم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت میں بھی جب ہماری توقعات پورے نہ ہو ئے تو ہم الگ ہو گئے،حتٰکہ ہم نے یہ بھی پیش کش کی تھی کہ سفارشات کی روشنی میں قانون سازی نہیں ہو تی تو سفارشات کے مطابق ہی صحیح، قانون سازی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ ہماری نظریاتی ترجیحات میں ایک اہم نقطہ اسلامی نظریاتی کو نسل کی سفارشات کے مطابق قوانین عمل میں لانے ہیں جس پر دونوں پارٹیوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے۔انہوں نے کہا کہ سفارشات پر عمل درآمد نہ ہو نے کی وجہ سے مذہبی حلقوں میں بے چینی پائی جاتی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی تشنگی نہ ہو نے کی وجہ سے کچھ لو گ بر ملا ء4 بندوق کی نوک پر شریعت کے متمنی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل درآمد سے پاکستان میں نو جوان مذہبی حلقے کی امنگوں اور خلل کو پر کر نے میں مد د ملے گی اور پارلیمینٹ ان کی تشنگی دور کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اس عمل سے جو لوگ ہماری جمہوریت کو مغربی طرز حکمرانی سمجھتے ہیں ان کی دلیل کمزور ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے قائداعظم محمد علی جناح جو جمہوریت پسند تھے کے قریبی رفقاء4 نے پاکستان بنتے ہی آئین ساز اسمبلی میں قرارداد مقاصد کو منظور کیا ،جس میں ملک کے قوانین کو اسلام اور شر یعت کے اصولوں کے مطابق ڈھالنے کا وعدہ کیا مگر ہمارے حکمرانوں نے کہیں دھائیوں سے اس سنجیدہ معاملے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔
اسلامی ممالک کے حکمران بنگلہ دیش میں دینی رہنماؤں کے خلاف ریاستی جبر کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، منورحسن
جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سیکرٹری جنرل علی احسن مجاہد کو سزائے موت کے فیصلے کی شدید مذمت
لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سیدمنور حسن نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سیکرٹری جنرل علی احسن مجاہد کو سزائے موت سنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حسینہ واجد بھارتی ایما پر خود ساختہ جنگی ٹریبونلز کے ذریعے اسلام پسندوں اور دینی رہنماؤں کو راستے سے ہٹاناچاہتی ہے لیکن بنگلہ دیش کے غیور اور اسلام پسند عوام بھارت اور حسینہ واجد کی سازشوں کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں اور لاکھوں افراد سڑکوں پر مظاہرے کر رہے ہیں۔سیدمنورحسن نے کہاہے کہ علی احسن مجاہد پر حسینہ واجد حکومت کی طرف سے لگائے گئے پانچ الزامات کو دنیا کی کوئی عدالت نہ تو تسلیم کرسکتی تھی اور نہ ہی ان جھوٹے الزامات کے تحت انہیں سزا دی جاسکتی تھی مگر نام نہاد جنگی جرائم ٹریبونل نے عدل و انصاف کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے 65 سالہ علی احسن مجاہد کو تین الزامات میں سزائے موت سنا دی جو عدالتی تاریخ کا ایک سیاہ ترین فیصلہ ہے ۔ سید منور حسن نے کہا کہ پروفیسر غلام اعظم اور ان کے ساتھیوں کا متحدہ پاکستان کو دو لخت ہونے سے بچانے کیلئے کوشش کرنا آئینی اور قانونی طور پر درست تھا ۔بھارت کی فوج پاکستان کے مشرقی حصے میں داخل ہو چکی تھی ، ان حالات میں پاکستانی فوج کا ساتھ دینا ہی وقت کا تقاضا تھا۔ دراصل یہ حکومت پاکستان کے خلاف مقدمہ ہے۔ ان کا کیس تو پاکستان کو لڑنا چاہئے تھا ،انہوں نے کہا کہ بھٹو اور مجیب الرحمن کے درمیان ایک معاہدہ طے پاگیا تھا کہ کسی کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ نہیں چلایا جائے گا، جو کچھ ہوا اس کو بھول کر اب دونوں ممالک اپنے عوام کی خدمت کریں ،گڑھے مردے اکھاڑنے کا کوئی فائدہ نہیں لیکن حسینہ واجد اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے اور آئندہ انتخابات میں نظر آنے والی بدترین شکست سے بچنے کیلئے نام نہاد عدالتی ٹربیونلز کے ذریعے پروفیسر غلام اعظم اور ان کے ساتھیوں کو سزائیں سنا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھٹو کے بعد آنے والی حکومتوں نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے 43سال بعد بھی پاکستان کی حمایت کرنے والوں کو بدترین ریاستی جبر کا سامنا ہے۔سیدمنورحسن نے کہاکہ اسلامی ممالک کے حکمران بنگلہ دیش میں دینی رہنماؤں کے خلاف ریاستی جبر کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے عالمی ادارہ انصاف سے مطالبہ کیاکہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماؤں کے خلاف تعصب پر مبنی مقدمات اور ان کو سنائی جانے والی سزاؤں کو ختم کرایا جائے ۔
حکومت ملک کو درپیش معاشی مشکلات کے خاتمے کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے ،قرضوں کے نئے پروگرام سے بیرون ملک قرضوں میں اضافہ نہیں ہوگا ، وزیر خزانہ
آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتا، کان کن توانائی وزراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے، آسٹریلوی ہائی کمشنر
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ شروع کیا گیا پروگرام ملک کے مفاد میں ہے اور قرضوں کے نئے پروگرام سے بیرون ملک قرضوں میں اضافہ نہیں ہوگا بلکہ پہلے سے لئے گئے قرضوں کی ادائیگی کی جائے گی ۔ وفاقی وزیر خزانہ نے یہ بات بدھ کے روز آسٹریلین ہائی کمشنر پیٹر ہوارڈ سے ملاقات کے دوران کہی اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت ملک کو درپیش معاشی مشکلات کے خاتمے کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے اور322 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ کے خاتمہ و آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام پر کامیاب مذاکرات اور بجٹ کی منظوری اس بات کا مظہر ہے آئی ایم ایف کے ساتھ شروع کئے گئے نئے پروگرام کے حوالے سے اسحاق ڈار نے کہا کہ اس سے ملک کے بیرونی قرضوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ اس سے سابقہ دور میں لئے گئے قرضوں کی ادائیگی ہوگی آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کو دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ یہ بجٹ میں اعلان کردہ میڈیم ٹرم فریم ورک کے تحت ہر سال خسارے میں دو فیصد کمی لائے جائے گی جو کہ ابھی 63فیصد ہے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ 2475 ارب روپے کا ریونیو ٹارگٹ حاصل کرلینگے جو کہ پچھلے بجٹ کا پچیس فیصد زیادہ ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کو درپیش مائیکرو اکنامک چیلنجز ختم کئے جاسکتے ہیں آسٹریلوی ہائی کمشنر پیٹر ہوارڈ نے کہا کہ آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتا ہے اور کان کن توانائی اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی پاکستان کی معاشی حالت کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور پاکستان کو مدد جاری رکھے گا ۔
No comments:
Post a Comment