سوئی (خبر رساں )بلوچستان میں ایف سی اہلکاروں نے چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنادیا۔ جوابی کارروائی میں فراری کمانڈر سمیت چھ حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ایف سی ترجمان کے مطابق سوئی کے علاقے مٹ میں چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ ایف سی کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے۔فورسز نے ان کا تعاقب کیامٹ در ریجن نالہ کے مقام پر فائرنگ کے تبادلے میں فراری کمانڈر سپر سمیت چھ حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ ایف سی نے تیس کلوگرام دھماکہ خیز مواد اور بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا ۔
Sunday, June 23, 2013
سانحہ گلگت کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور
ملتان(خبر رساں ادارے )ملتان میں چالان کرنے پرتلخ کلامی کے بعد ٹریفک وارڈنزنے موٹرسائیکل سوار کی پٹائی کردی۔ واقعہ ملتان میں چوک کچہری پر ایک شاپنگ پلازہ کے سامنے پیش آیا جہاں خالد نامی شخص اپنے دو چھوٹے بچوں کے ساتھ موٹرسائیکل سے گزر رہا تھا کہ وہاں کھڑے ٹریفک وارڈن نے اس کا چالان کر دیا۔ خالد نے الزام لگایا کہ بغیر وجہ کے چالان کرنے پر اُس کی ٹریفک وارڈن کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی جس پر ٹریفک وارڈن نے فون کر کے اپنے دوسرے ساتھی ٹریفک وارڈنز کو بلا لیا اوردونوں نے مل کر خالد کی اس کے بچوں کے سامنے پٹائی کر دی۔ بعد میں ٹریفک وارڈن نے پولیس تھانہ کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچی اور خالد کو تھانے لے گئی۔
سانحہ گلگت کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور
اسلام آباد(خبر رساں ادارے )سانحہ گلگت کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ واقعہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا تشخص خراب کرنے کیلئے کیا گیا۔گلگت میں دہشت گردی کے خلاف تحریک انصاف مذمتی قرارداد پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان غیر ملکی سیاحوں پر حملے کی مذمت کرتا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حملہ پاکستان سے پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں دہشتگردی کے خلاف واضح قومی پالیسی اختیار
کرم ایجنسی میں گاڑی میں بم دھماکا، ڈرائیور ہلاک،5 افراد زخمی
پارہ چنار(خبر رساں ادارے )کرم ایجنسی میں بم دھماکے سے گاڑی تباہ ہوگئی ،دھماکے میں گاڑی کا ڈرائیور ہلاک اور 5افراد زخمی ہوگئے۔اسسٹنٹ پولی ٹیکل ایجنٹ لوئر کرم ایجنسی سید عبد الغفور شاہ کے مطابق ایک گاڑی سینٹرل کرم سے سدہ بازار کی طرف آرہی تھی کی ساتین چیک پوسٹ کے قریب گاڑی میں نصب بم دھماکیسے پھٹ گیا جس سے گاڑی تباہ ہوگئی۔ گاڑی کا ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا اور 5افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو سول اسپتال سدہ منتقل کردیاگیا ہے۔اسسٹنٹ پولی ٹیکل ایجنٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم گاڑی میں پہلے سے نصب تھا۔
گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹری اور آئی جی کو معطل کر دیا ،چوہدری نثار
اسلام آباد(خبر رساں ادارے )پاکستان نے گلگت بلتستان کے علاقے دیامر میں غیر ملکی سیاحوں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے،ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد چین اور دوست ملکوں کے ساتھ پاکستان کے بڑھتے ہوئے تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے واقعے کی مکمل تحقیقات اور مجرموں کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان دہشت گردی کے اس ظالمانہ فعل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے اور دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ ترجمان
گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹری اور آئی جی کو معطل کر دیا ،چوہدری نثار
اسلام آباد(خبر رساں ادارے ) وفاقی وزیر داخلہچوہدری نثار کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹری اور آئی جی گلگت بلتستان کو معطل کر دیا گیا ہے۔چیف سیکریٹری اور آئی جی گلگت بلتستان کی خلاف انکوائری ہو گی ۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رات 1 بجے فیری میڈوز میں نالے کے قریب بیس کیمپ میں شدت پسند آئے ۔فائرنگ سے 3 چینی،5 یوکرین اور ایک روسی کو قتل کیا گیا ۔ابتدائی معلومات کے مطابق شدت پسند سیکیورٹی فورسز یونیفارم میں آئے ۔ ایک چینی سیاح کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے
گلگت،فیری میڈوز کے ہوٹل میں پاکستانی گائیڈ سمیت11غیرملکی سیاحوں کو قتل کردیا گیا
گلگت /دیامر /اسلام آباد (خبر رساں ادارے ) دیامر سے 90 کلومیٹر دور بونر داس ننگا پربت بیس کیمپ کے مقام پر سیاحوں پرنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پاکستانی گائیڈ سمیت 9 غیر ملکی سیاحوں کو قتل کردیا ،قتل ہونے والے سیاحوں میں سے 3 کا تعلق چین، 5 کا یوکرائن اور ایک کا روس سے ہے،واقعے کے بعد ایف سی ناردرن ایریا نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں،صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم نوازشریف نے واقعے کی شدید مذمت کی، وزیراعظم نے واقعے میں ملوثافراد کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہے پاکستان کے عوام اور حکومت غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، ایسے ظالمانہ اور
Saturday, June 22, 2013
بس ہوسٹس کیس میں اپنے موقف پر قائم ہوں: نگہت شیخ
لاہور: (خبر رساں ادارے )مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی نگہت شیخ کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے بھیجے گئے شوکاز نوٹس پر تحریری جواب تیار کر لیا ہے جسے جلد پارٹی قیادت کو بھیجوا دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی نگہت شیخ نے پارٹی کی صوبائی قیادت کی طرف سے بس ہوسٹس کیس میں بھیجے گئے شوکاز نوٹس کا جواب تیار کر لیا ہے۔ نگہت شیخ کا کہنا تھا کہ بس ہوسٹس سے بدتمیزی کے واقعے پر وہ اپنے موقف پر قائم ہیں۔ امید ہے پارٹی قیادت ان کے جواب سے مطمئن ہو جائے گی۔
سپریم کورٹ میں بابر اعوان کے خلاف آئینی درخواست دائر
اسلام آباد: (خبر رساں ادارے )سپریم کورٹ میں سابق وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان کے خلاف آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔آئینی درخواست شہری محمد واسع نے ذاتی حیثیت میں دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بابر اعوان کو وزارت قانون نے پانچ مقدمات کی وکالت کے لئے دو کروڑ پینتالیس لاکھ روپے کی ادائیگیاں کیں جن میں سے چار مقدمات میں بابر اعوان پیش بھی نہیں ہوئے۔ اس کے باوجود ادائیگیاں کر دی گئیں۔ درخواست کے ذریعے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ فیس کی مد میں لی گئی رقم بابر اعوان سے واپس لی
گردشی قرضہ ساٹھ دن میں ختم کرنے کا وعدہ پورا کرینگے،اسحاق ڈار
اسلام آباد(خبر رساں ادارے )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ توانائی سیکٹر کا گردشی قرضہ ساٹھ دن میں ختم کرنے کا وعدہ پورا کریں گے ۔پاکستان پر واجب الادا چودہ ہزار پانچ سو ارب روپے کے قرض کی واپسی کے لیے بھی ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کفایت شعاری پر مبنی بجٹ پیش کیا ہے ، عسکریت پسندی کے ساتھ توانائی بحران بھی بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔توانائی سیکٹر کے پانچ سو تین ارب روپے کے گردشی قرضے کو دو حصوں میں ختم کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل ریونیو کو
Friday, June 21, 2013
بلوچستان میں قبائلی تنازعات کے خاتمے کے لئے قبائلی اثر و رسوخ استعمال کریں گے،وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ( سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قبائلی تنازعات کے خاتمے کے لئے قبائلی اثر و رسوخ استعمال کریں گے گھریلو صنعت کے فروغ اور بلوچستان میں ترقی و خوشحالی کے لئے ڈونر کانفرنس کا انعقاد کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پوسٹ بجٹ بریفنگ کے دوران کیاانہوں نے کہاکہ سال 2013-14کے بجٹ کا کل حجم 198.395ارب ہے جس میں جاری اخراجات 117.348ارب ہے سرمایہ جاتی اخراجات 73.134ارب ہے ترقیاتی اخراجات 43.913ارب ہے جبکہ آمدن کا تخمینہ 190.453ارب ہے انھوں نے کہا کہ2013-14کے لئے پی ایس ڈی پی کا حجم 43.913ارب ہے
بینظیر کی سالگرہ کی تقریب بدنظمی کا شکار، پارٹی رہنماؤں کیخلاف نعرے
اسلام آباد (خبر رساں ادارے )بینظیر بھٹو کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں تقریب بدنظمی کا شکار ہوگئی ۔مشتعل کارکنوں نے سیاسی رہنماؤں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔بینظیر بھٹو کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں تقریب ہوئی، جس میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، قمرزمان کائرہ اوردیگررہنماؤں نے شرکت کی۔اس موقع پر پارٹی کا رکنوں نے احتجاج کیا، مشتعل کارکنوں کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کا بیڑہ غرق کرنے والے کس منہ سے تقریب میں آئے ہیں ،کارکنوں نے بے نظیر بھٹو شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا۔
کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 14 افراد جاں بحق
کراچی: (خبر رساں ادارے )کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید 14 افراد کی زندگی کے چراغ گل کر دئیے گئے۔ رینجرز نے لیاری سے تین مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیمیں شہر کے حالات خراب کرنے میں ملوث ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے۔ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ سے عمران جاں بحق ہو گیا۔ آگرہ تاج میں مذہبی جماعت کے عہدیدار کو قتل کر دیا گیا۔ بلدیہ رشید آباد میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ رینجرز نے فائرنگ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا یاسر جاں
قطر: طالبان نے دوحہ دفتر پر اپنا جھنڈا دوبارہ لگا لیا
دوحہ(خبر رساں ادارہ)طالبان نے قطر میں دفتر پر اپناجھنڈا اتار کر دوبارہ لگا لیا ہے جس سے امن مذاکرات ابتدا ہی میں خطرات سے دوچار ہو گئے ہیں۔ افغان صدر حامد کرزئی نے مذاکرات کے لیے قطر میں طالبان کے دفتر سے جھنڈا اتارے جانے کی شرط رکھی تھی۔ قطری حکام کے کہنے پر طالبان نے جھنڈا اْتار دیا۔ تاہم کچھ دیر بعد ایک چھوٹے پول پر دوبارہ لگا دیا۔ افغان حکام نے اس اقدام پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات کے باعث امن مذاکرات کی کامیابی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔
اندرون بلوچستان، خود کش حملہ، فائرنگ و دیگر واقعات،5ہلاک، 1زخمی،دو لاشیں و بھاری اسلحہ برآمد
کوئٹہ/اندرون بلوچستان (سٹاف رپورٹر/نامہ نگار/خبر رساں ادارے ) ضلع قلعہ سیف اللہ کے قریب بندات موسیٰ زئی کے پاس خودکش حملہ دھماکے سے حملہ آور جاں بحق تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات کو ضلع قلعہ سیف اللہ کے قریب بندات موسیٰ زئی میں ایک شخص موٹر سائیکل پر کہیں خودکش حملہ کرنے جارہا تھا کہ راستے میں ہی زور دار دھماکہ ہوا جس سے موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد کے جسم کے ٹکڑے ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس لیویز اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی ذرائع کے مطابق اس بات کا بھی امکان ہے کہ ملزم کے
پاکستان اسٹیل کا خسارہ 16 ارب روپے تک پہنچ گیا
کراچی(تجارتی نیوز) پاکستان اسٹیل کورواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران 16 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔خام مال کی کمی کے سبب پیداوار 16 فیصد کی کم ترین سطح پر آگئی، اسٹیل مل کو خام مال کی درآمد کے لیے فوری طور پر 3 ارب روپے جاری نہ کیے گئے تو اگست کے آغاز پر پاکستان اسٹیل میں پیداواری سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان اسٹیل کے چیئرمین میجر جنرل (ر) محمد جاوید نے گزشتہ روز پاکستان اسٹیل کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت میں بتایا کہ پاکستان اسٹیل کے تمام کارخانے چل رہے ہیں، کوک اوون بیٹری فرنس بلاسٹ سمیت تمام شعبے پیداوار بڑھانے کے لیے تیار ہیں تاہم خام مال کی قلت کی وجہ سے نقصان کا سامنا ہے، پاکستان اسٹیل کا موازنہ نجی شعبے سے کرنا مناسب نہیں
بزرگ اور2 مرتبہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے اپنی درخواستیں واپس لے لیں، وزارت مذہبی امور
اسلام آ باد(خبر رساں ادارے ) وزارت مذہبی امور نے بزرگ، بچوں اور 2 مرتبہ حج کی سعادت حاصل کرنے والےعازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سال رضاکارانہ طور پر اپنی درخواستیں واپس لے لیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے ملاقات کی اور وزیر اعظم کو حرم شریف میں توسیع کےکام کی وجہ سےحج کوٹے میں 20 فیصد کمی پر بریفنگ دی، وفاقی وزیر نے بزرگ اور 2 مرتبہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے عازمین سے اپیل کی کہ اگر وہ رضا کارانہ طور پر اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے دی جانے والی اپنی
کراچی: کیماڑی سے منوڑہ جانے والی لانچ سمندرمیں ڈوب گئی، 35 افراد کوبچالیا گیا، متعدد لاپتہ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کیماڑی سے منوڑہ جانے والی لانچ گنجائش سے زائد افراد کے بوجھ کی وجہ سے سمندر میں ڈوب گئی جس میں سوار 35 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق الراشد نامی لانچ آج بھی معمول کے مطابق اپنے سفر کے لئے نکلی لیکن گنجائش سے زیادہ لوگ سوار ہونے کی وجہ سے ڈولتی لانچ برتھ نمبر18پر الٹ گئی، جس کے بعد ہر طرف چیخ وپکار کی صدائیں گونجنے لگیں ،لانچ الٹنے کے بعد پاکستان کوسٹ گارڈز،پاکستان نیوی،میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کاعملے نےکئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد سمندرمیں ڈوبنے والے افراد میں سے 35 زندہ بچالیا جس میں لانچ کا ناخدا عبدالکریم عابد بھی شامل ہے
اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے افغان سفارت کار زخمی
اسلام آباد(خبر رساں ادارے ) افغان سفارت خانے کے اہلکار نقیب اللہ ابراہیم خیل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ سفارت کار کو ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔افغان سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق سفارت کار ایف ٹین سیکٹر کی مارکیٹ سے واپس آ رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گولی ان کی ٹانگ پر لگی اور وہ زخمی ہو گئے، ابراہیم خیل کو طبی امداد کے لئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس منتقل کردیا گیا جہاں علاج کے بعد ان کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ ابراہیم خیل کو اس سے قبل بدھ کے روز بھی اسی علاقے سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، نامعلوم افراد نے پہلے ابراہیم خيل سے موبائل
مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں 0.5 فیصد کمی
کراچی (تجارتی خبر)اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی آخری مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔ بنیادی شرح سود میں 50 بیسیز پوائنٹس کی کمی کردی گئی۔ آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود نو فیصد ہوگی ۔نومبر 2012 سے مئی 2013 تک افراط زر کی شرح میں ایک اعشاریہ آٹھ فیصد کی کمی ہوچکی ہے جو اکتوبر 2009 کے بعد کی کم ترین سطح ہے ۔جولائی 2011میں افراط زر کی شرح بارہ اعشاریہ چار تین فیصد تھی جو جون2013میں پانچ اعشاریہ ایک فیصد پر آگئی جبکہ رواں مالی سال کے اختتام پراوسط افراط زر ہدف سے بھی کم سات اعشاریہ پانچ فیصد رہے گی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی میں اضافے کی شرح میں ہونے والی مسلسل کمی جی ڈی پی کی
Subscribe to:
Posts (Atom)



















