کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کیماڑی سے منوڑہ جانے والی لانچ گنجائش سے زائد افراد کے بوجھ کی وجہ سے سمندر میں ڈوب گئی جس میں سوار 35 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق الراشد نامی لانچ آج بھی معمول کے مطابق اپنے سفر کے لئے نکلی لیکن گنجائش سے زیادہ لوگ سوار ہونے کی وجہ سے ڈولتی لانچ برتھ نمبر18پر الٹ گئی، جس کے بعد ہر طرف چیخ وپکار کی صدائیں گونجنے لگیں ،لانچ الٹنے کے بعد پاکستان کوسٹ گارڈز،پاکستان نیوی،میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کاعملے نےکئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد سمندرمیں ڈوبنے والے افراد میں سے 35 زندہ بچالیا جس میں لانچ کا ناخدا عبدالکریم عابد بھی شامل ہے
لیکن لانچ سمندرکی گہرائی میں ڈوب کر لاپتہ ہوگئی۔کوسٹ گارڈکے ترجمان میجرظفرکے مطابق لانچ میں 25 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی مگراس میں خواتین اوربچوں سمیت 45 کے قریب افراد سوار تھے جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا اوراب بھی کم ازکم 10 افرد لاپتہ ہیں۔
No comments:
Post a Comment