اسلام آباد (خبر رساں ادارے )بینظیر بھٹو کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں تقریب بدنظمی کا شکار ہوگئی ۔مشتعل کارکنوں نے سیاسی رہنماؤں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔بینظیر بھٹو کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں تقریب ہوئی، جس میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، قمرزمان کائرہ اوردیگررہنماؤں نے شرکت کی۔اس موقع پر پارٹی کا رکنوں نے احتجاج کیا، مشتعل کارکنوں کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کا بیڑہ غرق کرنے والے کس منہ سے تقریب میں آئے ہیں ،کارکنوں نے بے نظیر بھٹو شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا۔
No comments:
Post a Comment