اسلام آباد(خبر رساں ادارے ) وفاقی وزیر داخلہچوہدری نثار کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹری اور آئی جی گلگت بلتستان کو معطل کر دیا گیا ہے۔چیف سیکریٹری اور آئی جی گلگت بلتستان کی خلاف انکوائری ہو گی ۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رات 1 بجے فیری میڈوز میں نالے کے قریب بیس کیمپ میں شدت پسند آئے ۔فائرنگ سے 3 چینی،5 یوکرین اور ایک روسی کو قتل کیا گیا ۔ابتدائی معلومات کے مطابق شدت پسند سیکیورٹی فورسز یونیفارم میں آئے ۔ ایک چینی سیاح کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے
کہاس چینی سیاح کو ہم نے با حفاظت نکال لیا ہے ۔چینی سفیر کی اطلاع کے مطابق ایک چینی سیاح زندہ ہے حملہ آوروں کا مقصد دنیاکو پیغام دیناتھا کہ پاکستان غیر محفوظ جگہ ہے چینی سفیر سے میری بات ہوئی،اس نے پوچھا کہ کیا چینی ٹارگٹ تھے میں نے کہا کہ ٹارگٹ پاکستان تھا ۔ چوہدری نثار نے کہا کہ اب کوئی فوجی بغیر چیکنگ کے ریڈ زون میں داخل نہیں ہوسکتا ۔اگر 6 دہشتگرد فوجی وردی میں پارلیمنٹ ہاوٴس آئیں تو انہیں کوئی نہیں روکتا ۔جی ایچ کیو پر حملہ ہوا اور حملہ آور فوجی وردی میں آئے۔ اسپیکر ایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔
No comments:
Post a Comment