Sunday, June 23, 2013

ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، فراری کمانڈر سمیت 6 ہلاک


سوئی (خبر رساں )بلوچستان میں ایف سی اہلکاروں نے چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنادیا۔ جوابی کارروائی میں فراری کمانڈر سمیت چھ حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ایف سی ترجمان کے مطابق سوئی کے علاقے مٹ میں چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ ایف سی کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے۔فورسز نے ان کا تعاقب کیامٹ در ریجن نالہ کے مقام پر فائرنگ کے تبادلے میں فراری کمانڈر سپر سمیت چھ حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ ایف سی نے تیس کلوگرام دھماکہ خیز مواد اور بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا ۔

No comments:

Post a Comment