لاہور: (خبر رساں ادارے )مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی نگہت شیخ کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے بھیجے گئے شوکاز نوٹس پر تحریری جواب تیار کر لیا ہے جسے جلد پارٹی قیادت کو بھیجوا دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی نگہت شیخ نے پارٹی کی صوبائی قیادت کی طرف سے بس ہوسٹس کیس میں بھیجے گئے شوکاز نوٹس کا جواب تیار کر لیا ہے۔ نگہت شیخ کا کہنا تھا کہ بس ہوسٹس سے بدتمیزی کے واقعے پر وہ اپنے موقف پر قائم ہیں۔ امید ہے پارٹی قیادت ان کے جواب سے مطمئن ہو جائے گی۔
No comments:
Post a Comment