اسلام آ باد(خبر رساں ادارے ) وزارت مذہبی امور نے بزرگ، بچوں اور 2 مرتبہ حج کی سعادت حاصل کرنے والےعازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سال رضاکارانہ طور پر اپنی درخواستیں واپس لے لیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے ملاقات کی اور وزیر اعظم کو حرم شریف میں توسیع کےکام کی وجہ سےحج کوٹے میں 20 فیصد کمی پر بریفنگ دی، وفاقی وزیر نے بزرگ اور 2 مرتبہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے عازمین سے اپیل کی کہ اگر وہ رضا کارانہ طور پر اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے دی جانے والی اپنی
درخواستیں واپس لے لیں تو آئندہ سال کسی بھی اضافی خرچ کے بغیر انہیں حجاز مقدس جانے کی اجازت دے دی جائےگی۔
No comments:
Post a Comment