کوئٹہ/اندرون بلوچستان (سٹاف رپورٹر/نامہ نگار/خبر رساں ادارے ) ضلع قلعہ سیف اللہ کے قریب بندات موسیٰ زئی کے پاس خودکش حملہ دھماکے سے حملہ آور جاں بحق تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات کو ضلع قلعہ سیف اللہ کے قریب بندات موسیٰ زئی میں ایک شخص موٹر سائیکل پر کہیں خودکش حملہ کرنے جارہا تھا کہ راستے میں ہی زور دار دھماکہ ہوا جس سے موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد کے جسم کے ٹکڑے ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس لیویز اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی ذرائع کے مطابق اس بات کا بھی امکان ہے کہ ملزم کے
پاس دھماکہ خیز مواد یا کوئی بم تھا جو اپنے ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی پھٹ گیا اور ملزم ہلاک ہوگیا پولیس اور لیویز نے لاش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی دریں اثناء قلعہ عبداللہ میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے میں ایک شخص ولی محمد نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی زویا کو قتل کردیا ملزم فرر ہونے میں کامیاب ہوگیا لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ۔علاوہ ازیں پنجگور نامعلوم افراد کی مسجد میں فائرنگ ایک شخص جانبحق ایک شدیدزخمی تفصیلات کے مطابق پنجگور نوک آباد تسپ کے رہائشی غلام سرور ولد حاجی شیر جان جو جامع مسجد صدیقی میں جمعہ کی نمازادا کررہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے مسجد میں داخل ہوکر اسے خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر جانبحق ہوگئے اور اسکے قریب نماز پڑھنے والے نور احمد نامی شخص گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر نجی ہسپتال لے جایا گیا پولیس کے مطابق مسلح حملہ آور گاڑی اور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جنکی تعداد ایک درجن کے قریب تھی بعد ازاں ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاہ کے حوالے کر دی گئی واضح رہے کہ مقتول غلام سرور اسکول ٹیچر تھا پولیس کے مطابق واقعہ سے متعلق سر دست کچھ نہیں کہا جا سکتا اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے ۔ جبکہ خضدار لیویز کے عملے نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری تعداد میں راکٹ لانچر ،ڈیٹونیٹر اور دیگر سامان برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرکے گاڑی قبضے میں لے لی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لیویز کے عملے نے سب تحصیل باغبانہ کے علاقے زاوا میں کوئٹہ سے کراچی جانے والی ایک گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی تو اس کے خفیہ خانوں میں چھپائے جانے والے 107ایم ایم راکٹ کے 18گولے، لانچر91، راکٹ لانچر 2عدد، ڈیٹونیٹر47، بیٹری 1برآمد کرکے دو افراد احسان اللہ اور نصیب اللہ کو حراست میں لے کر گاڑی قبضے میں لے لی ذرائع کے مطابق ملزمان اسلحہ کراچی لے جارہے تھے مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔جبکہ خضدار لیویز کے عملے نے زہری کے علاقے سے 5روز قبل اغواء ہونے والے دو افراد کی مسخ شدہ نعشیں برآمد کرلیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خضدار لیویز کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر زہری کے علاقے میں پہاڑوں سے دو افراد سید محمود شاہ سکنہ راجن پور پنجاب اور راشد علی سکنہ لہڑی کی نعشیں تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچادیں ذرائع کے مطابق دونوں افراد پانچ روز قبل زہری کے علاقے سوریندو میں واقع پیر سلطان کے مزار پر آئے تھے اوردونوں پراسرارطور پر لاپتہ ہوگئے تھے جن کی گزشتہ روز گولیوں سے چھلنی نعشیں پہاڑوں سے ملی ہیں جنہیں نامعلوم افرادنے قتل کرنے کے بعد نعشیں وہاں پر پھینک دی تھیں نعشیں ہسپتال پہنچا دی گئیں جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا مزید کارروائی لیویز کا عملہ کررہا ہے۔جبکہ تحصیل وڈھ کے علاقہ پلی ماس میں ایک نوجوان نے پسٹل سے فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا نعش لیویز نے ضرورری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل وڈھ بازار سے 15کلو میٹر مشرق کی طرف پلی ماس میں عجب خان ولد نور احمد نے ٹی ٹی پسٹل سے فائرنگ کرکے خود کو ہلاک کردیا وڈھ لیویز نے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔
No comments:
Post a Comment