Friday, June 21, 2013

بلوچستان میں قبائلی تنازعات کے خاتمے کے لئے قبائلی اثر و رسوخ استعمال کریں گے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ( سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قبائلی تنازعات کے خاتمے کے لئے قبائلی اثر و رسوخ استعمال کریں گے گھریلو صنعت کے فروغ اور بلوچستان میں ترقی و خوشحالی کے لئے ڈونر کانفرنس کا انعقاد کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پوسٹ بجٹ بریفنگ کے دوران کیاانہوں نے کہاکہ سال 2013-14کے بجٹ کا کل حجم 198.395ارب ہے جس میں جاری اخراجات 117.348ارب ہے سرمایہ جاتی اخراجات 73.134ارب ہے ترقیاتی اخراجات 43.913ارب ہے جبکہ آمدن کا تخمینہ 190.453ارب ہے انھوں نے کہا کہ2013-14کے لئے پی ایس ڈی پی کا حجم 43.913ارب ہے 
جسمیں بیرونی امداد کے 3.918ارب ہے جبکہ خسارے کا تخمینہ7.942ارب لگایا گیا ہے انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اعلان کے تسلسل میں یکم جولائی2013سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں گریڈ ایک سے سولہ تک پندرہ فیصد جبکہ سترہ سے اوپر سے ملازمین کیلئے10فیصد کا اعلان کیا گیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ سرکاری ملازمین صوبے کی ترقی اور عوام کی بھلائی کیلئے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دینگے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی پندرہ فیصد کی تجویز دی گئی ہے اس میں تقریباً 23کروڑ70لاکھ خرچ ہونگے بیروزگاری سے نمٹنے کیلئے4493نئی آسامیاں رکھی گئی ہیں تعلیم کے شعبے کیلئے 8ارب 51کروڑ 35لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں صحت کے شعبے کے لئے3ارب46کروڑ رکھے گئے ہیں جبکہ100بنیادی مراکز صحت کو دیہی مراکز صحت کا درجہ دیا جائیگا کوئٹہ کے چھ ہسپتالوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا مواصلات کے شعبے کیلئے3ارب 16کروڑ 77لاکھ کے منصوبے شامل ہیں زرعی شعبے کی ترقی کے لئے2ارب کے منصوبے تجویز کئے گئے ہیں توانائی کے شعبے کی ترقی کیلئے 2ارب انیس کروڑ پچاس لاکھ روپے کے منصوبے شامل ہیں آبپاشی کے منصوبے کیلئے ایک ارب پچاس کروڑ نوے لاکھ روپے مالیت کے مختلف منصوبے بھی اس بجٹ میں شامل ہیں انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں گھریلو صنعت کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جائینگے جبکہ سرمایہ کاری کیلئے بلوچستان میں ڈونرز کانفرنس کا بھی انعقاد کیا جائیگا غیر سرکاری تنظیموں کو بلوچستان کے حالات سے متعلق مکمل آگاہی دینگے کیونکہ یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ بلوچستان میں کشت و خون کا بازار گرم ہے انھوں نے کہا کہ زیر تعمیر کیڈٹ کالجز کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائیگا انھوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی کیلئے زبان کی ترقی ناگزیر ہے بلوچی پشتو براہوی اکیڈمی کیلئے گرانٹ پر بھی توجہ دی جائے گی سروس پر میرٹ کی بحالی کیلئے این ٹی ایس سی سسٹم قائم کیا جائیگا ثقافتی دستکاری کو فروغ دینگے کوئٹہ میں آڈیٹورئم بنایا جائیگا تاکہ وہاں تقریبات کا انعقاد کیا جا سکے انھوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان سمیت تمام یونیورسٹیز کی گرانٹ کو بڑھانے سے متعلق بھی بات کی جائیگی تاہم اس ضمن میں ایچ ای سی سے بھی رابطہ کرینگے ریذیڈنشل کالجز کی گرانٹ کو بڑھایا جائیگا ہماری کوشش ہے کہ کوالٹی ایجوکیشن ہر بچے کے گھر تک پہنچائی جائے بلوچستان کے وسائل پر یہاں کے عوام کے حقوق کے دفاع کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے انھوں نے کہا کہ قبائلی تنازعات کے خاتمے کیلئے قبائلی اثررسوخ استعمال کیا جائیگا سردار اختر مینگل اور میر شفیق الرحمن مینگل کے مشکور ہیں جنھوں نے ہماری بات رکھی ہماری جانب سے پہلے چیف سیکرٹری کو ان کے پاس بھیجا گیا تھا جبکہ بعد ازاں نواب محمد خان شاہوانی سردار کمال خان بنگلزئی سمیت صوبے کی اہم شخصیات کو ان رہنماؤں کے پاس بھیجا گیا جنھوں نے ہماری بات رکھی جو خوش آئند عمل ہے انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں تعمیر و ترقی خوشحالی کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے میڈیا کا تعاون درکار رہے گا مثبت تنقید کو خندہ پیشانی سے قبول کرینگے تنقید برائے تنقید نہیں ہونی چاہیے ہماری اپیل ہے کہ میڈیا ہمارے انتخابی منشور کو اپنے سامنے رکھے تاکہ واضح ہو سکے کہ ہم نے جو وعدے کئے ہیں ہم ان پر کتنا پورا اترتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment