Sunday, June 23, 2013

کرم ایجنسی میں گاڑی میں بم دھماکا، ڈرائیور ہلاک،5 افراد زخمی


پارہ چنار(خبر رساں ادارے )کرم ایجنسی میں بم دھماکے سے گاڑی تباہ ہوگئی ،دھماکے میں گاڑی کا ڈرائیور ہلاک اور 5افراد زخمی ہوگئے۔اسسٹنٹ پولی ٹیکل ایجنٹ لوئر کرم ایجنسی سید عبد الغفور شاہ کے مطابق ایک گاڑی سینٹرل کرم سے سدہ بازار کی طرف آرہی تھی کی ساتین چیک پوسٹ کے قریب گاڑی میں نصب بم دھماکیسے پھٹ گیا جس سے گاڑی تباہ ہوگئی۔ گاڑی کا ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا اور 5افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو سول اسپتال سدہ منتقل کردیاگیا ہے۔اسسٹنٹ پولی ٹیکل ایجنٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم گاڑی میں پہلے سے نصب تھا۔ 

No comments:

Post a Comment