Friday, June 21, 2013

کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 14 افراد جاں بحق

کراچی: (خبر رساں ادارے )کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید 14 افراد کی زندگی کے چراغ گل کر دئیے گئے۔ رینجرز نے لیاری سے تین مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیمیں شہر کے حالات خراب کرنے میں ملوث ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے۔ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ سے عمران جاں بحق ہو گیا۔ آگرہ تاج میں مذہبی جماعت کے عہدیدار کو قتل کر دیا گیا۔ بلدیہ رشید آباد میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ رینجرز نے فائرنگ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا یاسر جاں 
بحق ہو گئے۔ گھاس منڈی کے قریب فائرنگ سے ندیم جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ ماڑی پور روڈ دعا ہوٹل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ کیماڑی گیٹ نمبر 15 کے قریب کار پر فائرنگ کر کے ایک شخص محمد الطاف کو قتل کر دیا۔ بھینس کالونی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ ڈی آئی جی ویسٹ ظفر عباس بخاری کا کہنا ہے کہ شہر کے حالات خراب کرنے میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں۔ دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں سے بوری بند اور ہاتھ پاؤں بندی لاشیں ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ابراہیم حیدری سے 2 جبکہ شیر شاہ اور مرزا آدم خان روڈ سے 2 افراد کی لاشیں ملیں ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔ رینجرز نے لیاری کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران تین مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔ بازیاب کرائے گئے مغویوں کو اولڈ سٹی ایریا اور ڈیفنس سے اغواء کیا گیا تھا۔

No comments:

Post a Comment