اسلام آباد(خبر رساں ادارے ) افغان سفارت خانے کے اہلکار نقیب اللہ ابراہیم خیل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ سفارت کار کو ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔افغان سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق سفارت کار ایف ٹین سیکٹر کی مارکیٹ سے واپس آ رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گولی ان کی ٹانگ پر لگی اور وہ زخمی ہو گئے، ابراہیم خیل کو طبی امداد کے لئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس منتقل کردیا گیا جہاں علاج کے بعد ان کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ ابراہیم خیل کو اس سے قبل بدھ کے روز بھی اسی علاقے سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، نامعلوم افراد نے پہلے ابراہیم خيل سے موبائل
اسپتال میں زخمی سفارت کار کی عیادت کرنے بعد افغان سفیرعمر داؤدزئی نے کہا کہ ہمارا حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ وہ ملک میں موجود افغان سفارتی عملے کی سکیورٹی کو یقینی بنائے اور مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہو اس کی روک تھام کے لئے اقدامات کرے ۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ افغان سفارت کار کو ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا،پولیس کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے اور سفارت کار کی جانب سے شناخت کے بعد ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
No comments:
Post a Comment