ملتان: (خبر رساں ادارے )نشتر ہسپتال ملتان میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے آٹھویں جماعت کا چودہ سالہ طالب علم جاں بحق ہو گیا۔ خانیوال کے علاقے مخدوم پور کے رہائشی تیمور کو گردن توڑ بخار ہونے پر علاج کی غرض سے نشتر ہسپتال لایا گیا جہاں مبینہ طور پر ڈاکٹر نے تیمور کو غلط انجیکشن لگا دیا جس سے بچہ جاں بحق ہو گیا۔ تیمور کے والدین اور رشتہ داروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے واقعہ کی تحقیقات کرنے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
No comments:
Post a Comment