Thursday, June 20, 2013

ملتان: ریلوے بھرتیوں کیلئے گرمی میں دوڑتے کئی لڑکیاں بے ہوش


ملتان (خبر رساں ادارے)ملتان میں ریلوے پولیس میں بھرتی کیلئے فزیکل ٹیسٹ کے دوران سخت گرمی میں دوڑ کے باعث متعدد لڑکیاں بیہوش ہو گئیں۔ریلوے گراؤنڈ میں ہونے والے فزیکل ٹیسٹ میں اے ایس آئی کی گیارہ اسامیوں کے لیے چار ہزار امیدواروں نے شرکت کی تاہم سہولیات نہ ہونے کے باعث امیدواروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سخت گرمی میں ڈیڑھ کلو میٹر کی دوڑ میں شریک کئی لڑکیاں راستے میں گر کر بے ہوش ہو گئیں جنہیں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ امیدواروں کا کہنا تھا کہ ریلوے انتظامیہ نے جسمانی ٹیسٹ کے دوران سائے اور پانی کا بندوبست بھی نہیں کیا۔

No comments:

Post a Comment