Thursday, June 20, 2013

شام کے مسائل کا حل سفارتی طریقے سے نکالا جائے: انجلینا جولی


زتاری: (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر اور ہالی وڈ کی پرکشش اداکارہ انجلینا جولی نے اردن میں شامی پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ کیا۔پناہ گزین کیمپ کے دورے کے موقع پر اقوام متحدہ کے حکام بھی اداکارہ انجلینا جولی کے ساتھ تھے۔ کیمپ کے دورے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجلینا جولی کا کہنا تھا انہیں جنگ کے باعث اپنا گھر بار چھوڑ کر کیمپ میں رہنے والوں کے ساتھ دلی ہمدردی ہے وہ شام میں جنگ لڑنے والے فریقین سے درخواست کرتی ہیں کہ شہریوں کو نشانہ نہ بنائیں اور متاثرہ علاقوں میں امداد اور ادویات فراہم کرنے کی اجازت دیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شام کے مسائل روز بروز بڑھتے جا 
رہے جبکہ ان مسائل کو سفارتی طریقہ کار کے زریعے حل کیا جائے۔ زتاری پناہ گزین کیمپ میں اس وقت ایک لاکھ ساٹھ ہزار پناہ گزین موجود ہیں۔

No comments:

Post a Comment