اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) ایوان بالا نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی بجٹ سفارشات کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ملک کو ٹھیک کرنے کے لئے مشکل فیصلے کرنا ہونگے۔سینیٹ کا اجلاس چیئرمین نیئر حسین بخاری کی زیر صدارت ہوا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی بجٹ سفارشات کی ایوان نے متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں مگر جی ایس ٹی کا نفاذ قانونی تھا، کراچی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ختم کرنے کے لئے وزیر داخلہ کی طرف سے صوبائی حکومت کو ایک ماہ کا وقت دینا درست نہیں۔
No comments:
Post a Comment