گوجرانوالہ: (خبر رساں ادارے) گوجرانوالہ میں پولیس اہلکاروں نے شہری کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ خواتین پر تشدد کیا اور کپڑے پھاڑ دیئے۔ اہل محلہ نے تین پولیس اہلکاروں کی دھنائی کر دی لیکن پانچ فرار ہو گئے۔ تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کے آٹھ اہلکار دیوار پھلانگ کر محمد اقبال کے گھر میں داخل ہوئے اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ محلے داروں کو واقعہ کی اطلاو ملی تو انہوں نے سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں پر ہلہ بول دیا۔ اس دوران پانچ پولیس اہلکار فرار ہو گئے جبکہ تین اہلکاروں اے ایس آئی اعجاز، کانسٹیبل امجد اور رضا کار عرفان کی دھنائی
کرکے ایک کمرے میں بند کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گھر کا سربراہ اقبال تھانہ ماڈل ٹاؤن میں ایک چیک کے مقدمہ میں اشتہاری تھا جس کی گرفتاری کے لیے آئے تھے۔
No comments:
Post a Comment