اسلام آباد(خبر رساں ادارے )ججز نظر بندی کیس میں استغاثہ کے تین گواہوں نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف بیان قلمبند کرا دئیے ہیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے سب جیل میں ججز نظر بندی کیس کی سماعت کی۔استغاثہ کے گواہوں ایس ایچ او شہزاد ٹاون حاکم خان،ہیڈ کانسٹیبل عتیق اور سب انسپکٹرشاہد نے بیان قلمبند کرائے۔سابق ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ حاکم خان نے بیان دیا کہ عدالت کے حکم پر پرویز مشرف کے خلاف زیر دفعہ 344 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔11 اگست 2009 کو درج ہونے والے مقدمے میں اسلم گھمن
ایڈووکیٹ مدعی ہے۔عدالت نے استغاثہ کے دیگر گواہوں اور کیس کے مدعی اسلم گھمن کو سمن جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت انتیس جون تک ملتوی کر دی گئی۔
No comments:
Post a Comment