Thursday, June 20, 2013

امریکی فوجی کی رہائی کے لیے طالبان کی مشروط آمادگی


اسلام آباد: افغان طالبان مشروط طور پر امریکی فوجی کو رہا کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے انہوں نے امریکا سےکہا ہے کہ وہ گوانتاناموبے جیل میں بند اپنے پانچ سینیئر ساتھیوں کی رہائی کے بدلے مغوی امریکی فوجی کو رہا کرنے کے لیے تیار ہیں۔عسکریت پسند تحریک کے ترجمان شاہین سہیل کا کہنا ہے کہ ان کی معلومات کے مطابق مغوی امریکی فوجی برغدہال اچھی حالت میں ہیں۔سہیل نے یہ باتیں دوحہ میں افغان طالبان کے نئے دفتر میں اے پی سے خصوصی گفتگو میں بتائی۔خیال رہے کہ برغدہال تیس جون 2009 میں مشرقی افغانستان سے لاپتہ ہو گئے 
تھے۔سہیل کے مطابق، پہلے قیدیوں کی رہائی ہونے چاہیے جس کے بعد طالبان 145اعتماد سازی کے لیے اقدامات146 اٹھائیں گے۔

No comments:

Post a Comment