کراچی: (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی کو بیٹے سمیت قتل کر دیا۔ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی کو بیٹے سمیت قتل کر دیا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق ساجد قریشی نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکل رہے تھے کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ اور ان کا بیٹا جاں
بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے اس واقعے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنماء ساجد قریشی پی ایس 103 سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
No comments:
Post a Comment