ریاض: (خبر رساں ادارے )سعودی عرب حزب اللہ کے ساتھ دینے والے لبنانی باشندوں کو ملک بدر کر دے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان میں سعودی سفارت کار علی عواد اسیری نے کہا کہ صرف ان لبنانی شہریوں کو سعودی عرب سے نکالا جائے گا جنہوں نے حزب اللہ کو مالی تعاون فراہم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے یہ فیصلہ شامی تنازع میں حزب اللہ کے کردار کو دیکھتے ہوئے کیا ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ملک بدری کا عمل کب شروع کیا جائے گا۔ سعودی عرب میں ہزاروں کی تعداد میں لبنانی باشندے روزگار کے لیے مقیم ہیں۔
No comments:
Post a Comment