کراچی: (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی طبعیت نازساز ہو گئی۔ اسپتال میں چیک اپ کے بعد عبدالستار ایدھی کو گھر منتقل کر دیا گیا۔ معروف سماجی رہنما عبدالستار کی طبعیت خراب ہونے پر انہیں ایس آئی یو ٹی اسپتال لایا گیا جہاں ان کے مختلف چیک اپ کئے گئے۔ عبدالستار ایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی کے مطابق عبدالستار ایدھی کو طبعیت خراب ہونے پر اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے مختلف ٹیسٹ کئے ہیں۔ فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنے کی ہدایت کی ہے۔
No comments:
Post a Comment