Thursday, June 20, 2013

بینظیر بھٹو شہید کی کل ساٹھویں سالگرہ منائی جائے گی


اسلامآباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کی سابق چیئرپرسن بینظیر بھٹو شہید کی کل ساٹھویں سالگرہ منائی جائے گی۔ پیپلز پارٹی ملک بھر میں ضلعی سطح پر سالگرہ کے کیک کاٹے گی۔ باغی گروپ ناہید خان ایوان اقبال لاہور میں سالگرہ منائے گا۔
پیپلزپارٹی نے اس بار سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو شہید کی سالگرہ بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی قیادت کی طرف سے ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی گئی ہے وہ ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر سالگرہ کی تقریبات کا اہتمام کریں جس میں بےنظیر بھٹو کی سالگرہ کے کیک کاٹتے ہوئے پارٹی کو فعال بنانے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔ پارٹی سے ناراض رہنما ناہید خان اور صفدر عباسی کل 
ایوان اقبال لاہور میں سہ پہر تین بجے سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد ہوگا جن میں بے نظیر بھٹو کی ملک اور جمہوریت کیلئے جدوجہد پرانہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ میں سہ پہر تین بجے قرآن خوانی اور دعا ہوگی۔ تقریب میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، سینٹ میں پارلیمانی لیڈر میاں رضا ربانی، اراکین قومی اسمبلی، سینیٹرز، پارٹی عہدیداران اور کارکن شرکت کریں گے۔ دعا کے بعد پارٹی رہنماء لیاقت باغ راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت پر حاضری بھی دیں گے۔

No comments:

Post a Comment