اسلام آباد: (خبر رساں ادارے)قومی اسمبلی میں بجٹ
پر بحث کے دوران اپوزیشن نے حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔ جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے یہ بجٹ پیش کر کے واپسی کا کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔ قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران تحریک انصاف کے جاوید ہاشمی نے کہا کہ بجٹ میں وسائل کا رخ امیروں کی طرف موڑ کر غریبوں کا خون نچوڑا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے اپنی پارٹی کو پندرہ دن میں اس مقام پر پہنچا دیا ہے جہاں وہ پانچ سال بعد ہوتی۔ اعجاز الحق نے کہا کہ یہ بجٹ آئی ایم ایف کی سفارشات پر تیار کیا گیا ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر تنقید کرنے والے خود قوم کو بھکاری بنا رہے ہیں۔ جمشید دستی نے کہا کہ حکومت کو
ڈرون مار گرانے کا حکم دینا چاہئے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ جنوبی پنجاب کو لسانیت سے بالا تر ہو کر صوبہ بنایا جائے۔
No comments:
Post a Comment