Thursday, June 20, 2013

فرانس میں مسلم خواتین کے خلاف حملوں کا سلسلہ بڑھ گیا ہے،رپورٹ


فرانس(خبر رساں ادارے/مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں حجاب کرنیوالی خواتین کے خلاف حملوں کی شرح میں تیز رفتاری سے اضافہ ہورہا ہے،غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں مسلم خواتین کے خلاف حالیہ حملے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب تیرہ جون کو پیرس کے علاقے ارجینٹونل میں ایک نوجوان مسلم خاتون کو صرف حجاب پہننے کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا،جسکی وجہ سے اس کا حمل ضائع ہوگیا،سترہ جون کو بھی پیرس کی گلیوں میں سکارف پہنے ایک خاتون کا دو آدمیوں نے پیچھا کرتے ہوئے اس پر حملے کیا تاہم وہ بھاگ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئی،رپورٹ کے مطابق ملک میں مسلسل مسلم خواتین کے خلاف حملوں کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے۔

No comments:

Post a Comment