اسلام آباد: (خبر رساں ادارے )سپریم کورٹ نے اسٹیل ملز عملدرآمد کیس میں نیب کی رپورٹ کومسترد کرتے ہوئے ڈی جی نیب کراچی کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے رپورٹ میں درج تمام افراد کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں اور سٹیل ملز کے حوالے سے کی گئی انکوائریوں کو تحقیقات میں بدلیں گے۔ چیف جسٹس نے نیب کی جانب سے وصولیوں کے عمل میں سست رفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی نیب
کراچی کو بلا کر پوچھا جائے کہ وصولیاں کیوں نہیں ہو سکیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ نیب پیسوں کی ریکوری میں دلچسپی نہیں لے رہا اور ملزمان سے رعائت برتی جا رہی ہے۔ عدالت نے ڈی جی نیب کراچی واجد دارنی کو طلب کرتے ہوئے سماعت اٹھائیس جون تک ملتوی کر دی۔
No comments:
Post a Comment