لندن :ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی پولیس نے متحدہ کے قائد الطاف حسین اور ان کے قریبی ساتھی کے دو مکانات کی 55 گھنٹے تک لندن میں تلاشی لیکر کئی دستاویزات قبضے میں لے لی۔ میٹرپولیٹن پولیس ترجمان کے مطابق لندن پولیس نے 55 گھنٹے تک دونوں مکانوں کی تلاشی لی، تلاشی سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جا ئیں گئی۔ پولیس ترجما ن کا کہنا تھا کہ میٹرو پولٹین پولیس کے انسداد دہشت گردی یونٹ کے
اہلکاروں نے دونوں مکانات کی تلاشی مکمل کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق میٹرو پولیٹن پولیس نے طویل سرچ آپریشن ایجویئر کے قریبی علاقے میں کیا جبکہ دوسرا مکان نارتھ ویسٹ لندن میں واقع تھا، بتایا جاتا ہے کہ جن گھروں کی تلاشی لی گئی ان میں سے ایک الطاف حسین کے نام رجسٹرڈ ہے جبکہ دوسرے گھرکی ملکیت کا پتانہیں چل سکا۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کو ستمبر 2010ء میں لندن میں قتل کردیا گیا تھا۔لندن میں موجود جسارت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ میٹروپولیٹن پولیس ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل میں ملوث ملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف شواہد اکٹھا کرنے میں غیر معمولی کامیابی حاصل ہوئی ہے اس کیس میں اب ملزمان کی گرفتاری کے لیے عدالت سے اجازت لیکر کارروائی کرنا باقی رہ گیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ میٹروپولیٹن پولیس کی گزشتہ 55 گھنٹوں کی کارروائی سے بھی اندازہ ہوتا ہے کہ متحدہ کے لندن سیکریٹریٹ میں 148انقلاب148 آنے والا ہے تاہم چونکہ پاکستان مین متحدہ حکومت میں شامل ہونے یا نہ ہونے کے نام پر اپنی طاقت کا اظہار کرنے میں مصروف ہے اس لیے خیال ہے کہ متحدہ کے پاکستان میں موجود لیڈروں کو لندن پولیس کی جانب سے آئندہ کی کارروائی پر 148 خاصہ اطمینان 148 ہے ان ذرائع نے بتایا ہے کہ متحدہ کے قائد اور لندن میں موجود ساتھیوں کے لیے آنے والا ہفتہ انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے۔
No comments:
Post a Comment