اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات اور سی این جی پر اضافہ واپس لے لیا، اطلاق فوری طور پر ہو گا۔اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق بارہ جون کے بعد جی ایس ٹی میں ایک فیصد اضافے سے پیٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں 40 پیسے سے 1 روپے 35 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب یہ اضافہ واپس لے لیا گیا ہے،اس طرح پیٹرولیم مصنوعات یکم جون 2013 کی سطح پر فروخت ہوں گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول پر 80 پیسے اور ڈیزل پر 90 پیسے فی لٹر اضافہ واپس لیا گیا، جس کے بعد پیٹرول 99 روپے 77 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 104 روپے
60 پیسے کی سطح پر واپس آگئی۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 80 پیسے اور لائٹ ڈیزل ائل کی قیمت میں 70 پیسے فی لٹر اضافہ واپس لیا گیا،جس کے بعد مٹی کا تیل 93 روپے 79 پیسے اور لائٹ ڈیزل ائل 89 روپے 13 پیسے فی لٹر پر فروخت ہوگا۔اوگرا نے سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ واپس لے لیا،جس کے بعد زون ون میں سی این جی کی قیمت 77 روپے 44 پیسے اور زون ٹو میں سی این جی کی قیمت میں 65 روپے 18 پیسے فی کلو گرام ہوگئی ہے۔
No comments:
Post a Comment