Friday, June 21, 2013

قومی اسمبلی اجلاس،جی ایس ٹی کے نفاز کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کا واک آئوٹ

اسلام آباد(خبر رساں ادارے )بجٹ کی منظوری سے قبل جی ایس ٹی کے نفاذ کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتوں کا قومی اسمبلی سے واک آوٹ۔اپوزیشن جماعتوں کا وزیر خزانہ کی وضاحت تک اجلاس ملتوی کرنے کا مطالبہ۔قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایازصادق کی صدارت میں جاری ہے، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جی ایس ٹی پر عدلیہ کے فیصلے کے بعد اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیا جائے،اب حکومت کو اپنا موقف پیش کرنا چاہئے۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتی ہے۔پارلیمنٹ سے فنانس بل منظور کرائیں گے۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے سیلز 
ٹیکس کو پہلے ہی غیر قانونی قرار دیا تھا آرٹیکل 77 کے تحت بجٹ منظوری سے پہلے سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 13جون سے آج تک جو پیسہ عوام کی جیبوں سے نکلا وہ کیسے واپس ہو گا۔شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرنا خوش آئند ہے۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آئین کی تشریح کرنا سپریم کورٹ کا اختیار ہے۔وزیر قانون زاہد حامد نے یقین دہانی کرائی کہ جی ایس ٹی سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل کریں گے اور ٹیکس سے متعلق 1931 کے ایکٹ میں ترمیم بھی کریں گے۔متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں کارکنوں کے قتل کے خلاف ایوان سے علامتی واک اوٹ بھی کیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔

No comments:

Post a Comment