Thursday, June 27, 2013

ملک میں گیس کی قلت پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،وزیراعظم نواز شریف


اسلام آباد(خبر رساں ادارے)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کی قلت پر قابو پانے کیلئے تمام دستیاب وسائل اور مواقع بروئے کار لائے جائیں جبکہ ہمسایہ ملکوں سے گیس کی درآمد کے حوالے سے مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا جائے تاکہ گیس کی شارٹیج پر قابو پایا جاسکے،جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جو کہ گیس کی قلت بارے وزیراعظم کے دفتر میں جمعرات کی صبح طلب کیا گیا تھا،اجلاس کے دوران وزیراعظم کو پاک ایران گیس پائپ لائن اور تاجکستان افغانستان پاکستان انڈیا(تاپی) گیس پائپ لائن منصوبوں پر کام کی رفتار بارے آگاہ 
کیاگیا،وزیراعظم کو بتایا گیا کہ بھارت پاکستان کو ایل این جی کی برآمد میں بھی دلچسپی رکھتا ہے،اجلاس کو بتایا گیا کہ گھریلو صارفین ملکی مجموعی وسائل کا 28فیصد گیس استعمال کرتے ہیں،وزیراعظم واضح طور پر وزارت پٹرولیم کو ہدایت جاری کی کہ گھریلو صارفین کو اولیت دی جائے اور گیس کی تقسیم کے فارمولے میں معیشت کے دیگر شعبوں کی نسبت گھریلو صارفین کو اولین ترجیح دی جائے تاکہ ان کی روز مرہ زندگی متاثر نہ ہو،اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ ملک میں گیس کی رسد وطلب کے درمیان فرق دور کرنے کیلئے خصوصاً سردیوں میں جب گیس کی طلب بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے،لوڈمینجمنٹ کا طریقہ کار اختیار کیا جاتا ہے،اجلاس میں وزیرپانی وبجلی خواجہ محمد آصف،وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف،وزیر مملکت برائے پٹرولیم جام کمال خان،وزیراعظم کے خصوصی مشیر ڈاکٹر مصدق ملک اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

No comments:

Post a Comment