کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کیا، تعلیم اور صحت کیلئے ریکارڈ فنڈ مختص کئے گئے۔پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ترقیاتی بجٹ میں تعلیم کیلئے ساڑھے آٹھ ارب، صحت کے لئے تین ارب چھیاسٹھ کروڑ، زراعت اور توانائی کے شعبوں کیلئے دو ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ تین سو نئے پرائمری اسکول کھولیں جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا صوبے میں امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے قبائلی عمائدین سے مدد لیں گے۔
No comments:
Post a Comment