Thursday, June 20, 2013

ڈرون حملوں پر پاکستان کیساتھ بات چیت جاری ہے: امریکا


واشنگٹن (خبر رساں ادارے )امریکا نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں پر پاکستان کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات کے حل کے لئے ڈائیلاگ کے بھی حامی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں پر پاکستان اور امریکا کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور بھارتی جنگی طیاروں کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے امریکی ترجمان کا کہنا 
تھا کہ کشمیر پر امریکی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ ہم پاک بھارت معاملات کے حل کے لئے ہمیشہ ڈائیلاگ کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment