اسلام آباد: (خبر رساں ادارے )دفتر خارجہ نے دوحہ میں امریکا ، طالبان مذاکرات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کسی کی فتح یا شکست نہیں۔ ترجمان کہتے ہیں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورے کی منسوخی کا ڈرون حملوں پر پاکستان کے احتجاج سے کوئی تعلق نہیں۔ ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہش مند ہے اور طالبان سے مذاکرات پر یقین رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں پر پاکستان کی پالیسی واضح ہے، حملوں پر احتجاج سے پاک امریکا تعلقات خراب نہیں ہوئے۔ امریکی وزیر خارجہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا
کہ گوانتا نامو بے میں قید پاکستانیوں کی تعداد معلوم نہیں نہ ہی ملا برادر کی رہائی سے متعلق کوئی معلومات ہیں۔ اعزاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
No comments:
Post a Comment