نئی دہلی (خبر رساں ادارے )امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو تعلقات کی بہتری کے لئے طویل سفر طے کرنا ہوگا دونوں ملکوں کو ترکمانستان کی گیس سے فائدہ اٹھاناچاہئے ۔نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتےہوئے امریکی وزیرخارجہ کا کہناتھا بھارت اورامریکا کومتعدد چیلنجز کا سامنا ہے ،جن سے مل کر ہی نمٹاجاسکتاہے۔بھارت کا افغانستان میں اہم کردارہے، تاہم ہمسایوں کیساتھ بہترتعلقات قائم کرکے وہ معیشت کودرست سمت پرلاسکتاہے ۔انہوں نے پاک بھارت تعلقات کو مستحکم کرنےپر زوردیا۔ان کاکہناتھاتعلقات بہتر ہونے سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا ۔جان کیری نے توانائی کے حوالے سے پاک بھارت
رابطوں کو خوش آئند قراردیا۔ان کاکہناتھا دونوں ممالک کو باہمی تعلقات کی بحالی کیلئے لمبا سفرطے کرنا ہوگا ۔امریکی وزیرخارجہ کا کہناتھاافغانستان مواقع کی سرزمین ہے ۔پاکستان اور بھارت ترکمانستان کےقدرتی گیس کے ذخائر سے بذریعہ افغانستان فائدہ حاصل کرسکتےہیں ۔
No comments:
Post a Comment