پشاور(خبر رساں ادارے ) متنی کے علاقے سرہ خاورہ میں بدھ کی رات سیکیورٹی فورسز پر شدت پسندوں کی فائرنگ اور راکٹ حملے میں 6 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 شدت پسند بھی مارے گئے۔جائے وقوعہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا قافلہ سرہ خاورہ سے گزر رہا تھا کہ اچانک شدت پسندوں کی جانب سے راکٹ حملہ اور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے تاہم فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 شدت پسند بھی مارے گئے۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے
No comments:
Post a Comment