Wednesday, June 19, 2013

جان کیری آج طالبان سے مذاکرات میں امریکا کی نمائندگی کریں گے


دوحہ (خبر رساں ادارے ) طالبان اور امریکا میں باضابطہ مذاکرات آج دوحہ میں ہوں گے۔ امریکی وفد کی قیادت جان کیر ی کریں گے۔امریکی وزیر خارجہ نے طالبان کو سیاسی شناخت فراہم نہ کرنے کی صدرحامدکرزئی کو یقین دہانی کرادی ۔امریکا اور افغان طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوں گے۔طالبان کے نمائندے پہلےسے ہی دوحہ میں موجود ہیں جبکہ امریکی وفد بھی مذاکرات کیلئے قطر پہنچ چکاہے۔امریکی وفد کی قیادت وزیرخارجہ جان کیری کریں گےجو آج واشنگٹن سے دوحہ پہنچیں گے۔طالبان سے مذاکرات کرنےپر ناراض ہونے والے افغان صدرحامدکرزئی نے امریکی وزیرخارجہ کو فون پر اپنی تشویش 
سے آگاہ کیا۔حامدکرزئی کا کہنا تھا امریکا نے طالبان کے دفتر کھولنے سے پہلے ضمانت دی تھی لیکن اس کی خلاف ورزی کی گئی ۔امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے صدرحامدکرزئی کو یقین دہانی کرائی کہ دوحہ میں دفتر کھولنے سے طالبان سیاسی شناخت نہیں ملے گی۔

No comments:

Post a Comment