Wednesday, June 19, 2013

حکومت نے شاہانہ اخراجات میں کمی کی بجائے ٹیکسوں میں اضافہ کردیا: منور حسن


لاہور (خبر رساں ادارے )امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ حکومت اپنے شاہانہ اخراجات میں کمی کی بجائے عوام پر ٹیکسوں میں اضافہ کرتی جارہی ہے اور توانائی بحران سے نجات کی بجائے ہر ہفتے بجلی گرانا شروع کر دیے ہیں ۔لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں سید منور حسن نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف سے اربوں ڈالر قر ض حاصل کیا موجودہ حکومت بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آئی ایم ایف سے پانچ ارب ڈالر کی رقم بطور قرض حاصل کرنے کے لیے مذاکرات کر رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ بجلی تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے تمام شعبہ ہائے زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ۔ بجلی کی بدترین 
لوڈشیڈنگ اور قیمتوں میں اضافے نے صنعت ، زراعت اور تجارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔ جس سے ملکی تجارت کا حجم بھی بری طرح بگڑ گیاہے ۔سید منور حسن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے کی بجائے انتخابی وعد ے پورے کرے ۔

No comments:

Post a Comment