Wednesday, June 19, 2013

خفیہ ایجنسیوں کے صوبے کے ماتحت ہونے تک بلوچستان میں امن نہیں ہوسکتا:رضا ربانی


کوئٹہ (خبر رساں ادارے ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ایف سی اور خفیہ ایجنسیوں کو جب تک صوبائی حکومت کے تابع نہیں کیے جاتے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہو گی۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے پارلیمنٹ کی بالا دستی کے لیے جو بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے پیپلز پارٹی اس کی مکمل حمایت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کوزیادہ سے زیادہ خود مختاری دی گئی ہے ۔ 
ترقی اور امن وامان کی انحصار اب وفاق سے زیادہ صوبے پر ہے ان کا کہنا تھا کہ سابقہ دور میں صوبے میں ایف سی کو صوبائی حکومت کے ماتحت کر دیا گیا تھا تاہم اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہو سکا امید ہے کہ موجودہ حکومت اس فیصلے پر عمل درآمد کرائے گی ۔

No comments:

Post a Comment