Saturday, June 15, 2013

حب اور چمن میں ٹریفک حادثات، 18افراد جاں بحق، 22زخمی


چمن/حب(خبر رساں ادارے) مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم 15افرادہلاک اور20سے زائد زخمی ہوگئے ہلاک وزخمی افراد میں اکثریت خواتین اور بچوں کا ہیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا تفصیلات کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والی ایک ہی خاندان پر مشتمل فیملی جو مسافر کوچ کے زریعے کوئٹہ سے چمن آرہے تھے کہ راستے میں پرانا چمن کے مقام پر مخالف سمیت سے آنے والی ایک ٹرک گاڑی سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں موقع پر مسافر کوچ میں سوار 12 افراد ہلاک ہوگئے اور دودرجن سے زائد افرادزخمی ہوگئے تھے موقع پہنچتے ہی لیویز اہلکاروں اور مقامی افراد نے اپنے مددآپ کے تحت ہلاک وزخمی شدگان کو سول ہسپتال چمن لایا گیا بعد میں شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مذید تین افراد مذید دم تھوڑ گئے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا 
حادثہ میں ٹوٹل 15افرادہلاک جبکہ 20سے زائد زخمی ہوگئے مرنے وزخمی افراد میں اکثریت عورتوں اور بچوں کا ہیں زرائع کے مطابق کہ بد قسمت خاندان آج چمن پہنچ رہا تھا اور کل کو چمن سے افغانستان کی طرف روانہ ہورہے تھے جو ایک شادی میں شرکت کرنے کو جارہے تھے۔دریں اثناء بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ 3 افراد جاں جبکہ 2 زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق بیلہ کے قریب مین آر سی ڈی شاہراہ پر دو ٹرکوں کے مابین تصادم 3 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے حادثہ ہوتے ہی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی اسسٹنٹ کمشنر بیلہ محمد افضل سرپرہ کے مطابق بیلہ کے مین آرسی ڈی شاہراہ پر دو ٹرک آپس میں ٹھکراگئے جس کے بعد فوراً آگ بھڑک اٹھی فائربریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا تاہم آگ لگنے باعث گاڑیوں میں سوار 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے اور2زخمی ہوئے ۔

No comments:

Post a Comment