Saturday, June 15, 2013

وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی کوئٹہ بم دھماکوں کی مذمت


کوئٹہ(خبر رساں ادارہ)وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وویمن یونیورسٹی اور بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے واقعات کو دل دوز اور انسانی اقدار کے منافی قرار دیتے ہوئے شہید طالبات، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، عبدالمنصور کاکڑ، سٹاف، نرسز، ایف سی کے جوانوں سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ واقعات انسانی، مذہبی اور بلوچستان کے روایات کے منافی اقدام ہیں انہوں نے کہا کہ معصوم طالبات کو نشانہ بنانے اور ہسپتال جیسے ادارے میں دھماکہ اور مریضوں کو یرغمال بنانا انتہائی بزدلانہ فعل ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں شہید ڈپٹی کمشنر، ایف سی کے جوانوں اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے جرت اور دلیری کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کرکے جام شہادت نوش کیا اور ملک اور صوبے کو ایک بہت بڑے نقصان اور 
تباہی سے بچایا اور عوام کی جانوں کو تحفظ دیا انہوں نے کہا کہ شہداء کے پسماندگان کی ہر طرح سے کفالت حکومت بلوچستان کرے گی اور ان کے درد و غم میں برابر کی شریک ہے۔

No comments:

Post a Comment