Monday, June 17, 2013

پیپلزپارٹی حکومت کا پھر قیام امن کا راگ، 48 ارب 63 کروڑ مختص


کراچی: کراچی میں گزشتہ کئی سالوں سے امن قائم نہ ہو سکا۔ پیپلزپارٹی نے پچھلی حکومت میں تو خاطر خواہ اقدامات نہ کیے مگر اب شہریوں کو سہولت کے نام اور امن کے قیام کا راگ دے کر 48 ارب 63 کروڑ روپے امن وامان کے لیے مختص کر دیئے ہیں۔کراچی میں امن قائم کرنا ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ نا ممکن ہوتا جا رہا ہے۔ پیپلزپارٹی پچھلی حکومت میں امن قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی مگر اب دوبارہ منتخب ہونے کے بعد شہریوں کو تحفظ کے نام پر 48 ارب 63 کروڑ روپے صرف و صرف قیام امن کے لیے مختص کر دیئے گئے ہیں۔ بجٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے یہ بھی کہ ڈالا کے سندھ 
میں 20 ہزار مزید بھرتیاں کی جائیں گئی۔ دوسری جانب آئی جی سندھ نے کراچی چیمبر کا دورہ کیا اور خود اعتراف کر لیا کہ بھتہ خوری کے لیے بنایا گیا سیل بہتر کارکردگی نہیں دیکھا رہا۔ سندھ بھر میں خصوصا کراچی میں امن کے لیے کوشاں ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ امن قائم کرنے کے لئے چاہے بجٹ میں کتنا ہی اضافہ کر دیا جائے جبکہ حکام سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کریں گے شہر میں امن وامان کی صورتحال بہتر نہیں ہو گی۔

No comments:

Post a Comment