Monday, June 17, 2013

پنجاب: 897 ارب کا بجٹ ، تنخواہوں میں اضافہ، مزدور کی اجرت مرحلہ وار 15 ہزار مقرر


لاہور: پنجاب کے بجٹ کا کل حجم آٹھ سو ستانوے ارب روپے رکھا گیا ہے جب کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے دوسو ستر ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے بجٹ کا کل حجم آٹھ سو پچھتر ارب روپے رکھا گیا ہے جب کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے دوسو ستر ارب روپے مختص کئے گئے ہیں غیر ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ چھ سو پانچ ارب روپے اوربلدیات کے لئے دوسو انتالیس ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں آئندہ مالی سال کے بجٹ لیپ ٹاپ سکیم کی مد میں ستر ارب روپے جب کہ صحت کا غیر ترقیاتی بجٹ سولہ ارب روپے ہےتعلیم کا غیر ترقیاتی بجٹ چونتیس ارب جب کہ ترقیاتی بجٹ پندرہ ارب روپے رکھے گئے ہیں بجٹ 
میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے پانچ ارب روپے اورسولر ٹیوب ویل کے لیے ساڑھے سات ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ مزدور کی کم از کم اجرت 10 ہزار کر کے اسے مرحلہ وار 15 ہزار تک لے جانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

No comments:

Post a Comment