Monday, June 17, 2013

امن وامان کے قیام کیلئے کارروائی کرنامیری ذمہ داری تھی،رجب طیب اردوان


انقرہ : ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوان نے استنبول کے تقسیم چوک میں احتجاجی مظاہرہ ختم کرانے کیلئے پولیس کی کارروائی کودرست قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امن وامان کے قیام کیلئے کارروائی کرنامیری ذمہ داری تھی ۔پیر کو استنبول میں اپنے حامیوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بحران کے خاتمے کیلئے مذاکرات کی پیشکش مسترد کئے جانے کے بعد وزیراعظم کی حیثیت سے امن وامان کے قیام کیلئے ضروری کارروائی کرنا میری ذمہ داری تھی۔انہوں نے کہاکہ دو ہفتے سے سڑکوں پر جاری احتجاج میں دہشت گرد ملوث ہیں انھوں نے اِس قسم کے مشوروں کو مسترد کیا کہ ان کا رویہ آمرانہ ہے،جس کا الزام متعدد مظاہرین ان پر لگاتے رہے ہیں۔وزیر اعظم نے مظاہرین سے نبردآزما ہونے کے سلسلے میں ان کی حکومت کی پالیسی پر کی جانے والی نکتہ چینی پر غیر ملکی میڈیا کی رپورٹنگ پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے باعث بین الاقوامی سطح پر ان کی شہرت کو سخت نقصان پہنچا ہے۔

No comments:

Post a Comment