Monday, June 17, 2013

عالمی برادری کو کسی خام خیالی یا لالچ میں آ کر ایران پر جوہری پروگرام ترک کرنے کیلئے دباؤ کم نہیں کرنا چاہیے، اسرائیلی وزیر اعظم


مقبوضہ بیت المقدس/لندن /ماسکو(خبر رساں ادارہ)اسرائیلی وزیراعظم بین یامین نیتن یاہو نے کہاہے کہ بین الاقوامی برادری کو کسی خام خیالی یا لالچ میں آ کر ایران پر جوہری پروگرام ترک کرنے کیلئے دباؤ کم نہیں کرنا چاہیے۔وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو کسی خام خیالی یا لالچ میں آ کر ایران پر جوہری پروگرام ترک کرنے کیلئے دبا ؤکم نہیں کرنا چاہیے۔حسن روحانی کے انتخاب پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی حکومت نے کہا کہ وہ ایران سے اس کے جوہری گروگرام پر براہ راست بات کرنے پر تیار ہے۔ادھربرطانیہ کے دفتر خارجہ نے حسن روحانی پر زور دیا کہ وہ ایران کے جوہری 
پروگرام کے متعلق بین الاقوامی برادری کے خدشات کا ازالہ کرتے ہوئے ملک کو مستقبل میں ایک مختلف راستے پر ڈالیں اور ایرانی عوام کے لیے سیاسی و انسانی حقوق کو بہتر بنائیں۔دوسری جانب فرانسیسی حکومت نے کہا کہ وہ نئے ایرانی رہنما کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں جبکہ روسی صدر ویلادی میر پوتن نے حسن روحانی پر زور دیا کہ وہ ماسکو کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کریں۔صدارتی انتخاب میں حسن روحانی نے 50 فیصد سے معمولی زیادہ ووٹ لیے ہیں اس لیے ثانوی انتخاب کی ضرورت نہیں پڑیگی۔

No comments:

Post a Comment