Sunday, June 16, 2013

تمام عازمین حج کوپاسپورٹ جاری کردیئے ،پاسپورٹ بیک لاگ اگلے ماہ ختم ہوگا،حکومت


اسلام آباد(خبر رساں ادارے)قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ وزارت مذہبی امورکی جانب سے نشاندہی کئے گئے تمام عازمین حج کوپاسپورٹ جاری کردیئے گئے ہیں اور نئے ڈی جی پاسپورٹ کی تعیناتی کے بعدپاسپورٹ آفس کے معاملات بہترہوگئے ہیں ،نئے ڈی جی نے ایجنٹمافیا اوربدعنوان افسران کیخلاف کارروائی کی،پاسپورٹس کابیک لاک اگلے ماہ تک ختم کردیاجائیگا۔اتوارکے روزاپوزیشن کے ارکان کی جانب سے اٹھائے گئے نقطہ اعتراض کے جواب میں وفاقی وزیرقانون نے وزیرداخلہ کی صوابدیدپرایوان زیریں کوبتایاکہ نئے ڈی جی پاسپورٹس کی تعیناتی سے پاسپورٹ آفس کے معاملات قدربہترہوگئے ہیں انہوں نے لیمینیشن پیپرکی کمی کوپوراکیااس کے علاوہ ایجنٹ مافیااوربدعنوان افسران کے خلاف کارروائی کی ،وفاقی وزیرکاکہناتھاکہ اب 
روزانہ 15سے 20ہزارپاسپورٹ جاری کئے جارہے ہیں اوروزارت مذہبی امورکی جانب سے نشاندہی کئے گئے تمام عازمین حج کے پاسپورٹ جاری کردیئے گئے ہیں ۔گزشتہ کچھ عرصے میں 85ہزارپاسپورٹس سے زائدجاری کئے گئے ہیں ان کاکہناتھاکہ لیمینیشن پیپرزکی کمی کی وجہ سے ساڑھے آٹھ لاکھ پاسپورٹ اکٹھے ہوگئے تھے اب ان میں سے سات لاکھ سے زائدجاری کئے جاچکے ہیں اورصرف ڈیڑھ لاکھ کے قریب پاسپورٹس کابیک لاک ہے جسے آئندہ ماہ تک ختم کردیاجائیگا۔انہوں نے بتایاکہ وزارت مذہبی امورکی جانب سے جن عازمین حج کے پاسپورٹس کے اجراء کی ہدایت کی گئی تھی ان سب کوجاری کردیئے گئے ہیں تاکہ عازمین حج بروقت پاسپورٹس کے حصول کے ساتھ حج کیلئے روانہ ہوسکیں ۔اس پرسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے رولنگ دی کہ عازمین حج اورملازمتوں کے حصول کیلئے بیرون ملک جانے والے افرادکے پاسپورٹس کوترجیحی بنیادوں پرجاری کیاجائے۔

No comments:

Post a Comment