Saturday, June 15, 2013


حکمرانوں نے مسائل حل نہ کئے تو حالات بربادی تک پہنچ جائینگے،جماعت اسلامی
کوئٹہ: جماعت اسلامی کے صوبائی امیرعبدالمتین اخوندزادہ نے کہا کہ پوری مسلم دنیا کے اندر بیداری کی لہر ہے پاکستان کے عوام بھی بیدار ہورہے ہیں اس بیداری میں نوجوان سب سے آگے ہیں وہ اندھیروں کا مقابلہ اجالوں سے کرتے ہیں وہ حالات سے بے فکر ہوکر حالات بدلنے کی کوشش کرتے ہیں ملک میں وسائل کی کوئی کمی نہیں اصل مسئلہ کرپٹ حکمرانوں کا ہے اگر ملک میں دیانتدار قیادت ہوتو ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہوجائے۔ اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کی ملک گیر منظم دیانت دار قوت ہے جو طلبہ کی نظریاتی تربیت وتعلیم کیساتھ سیاست ،خدمت بھی کرتے ہیں۔ بلوچستان کے موجودہ حکمرانوں نے عوام کے مسائل حل نہ کیے تو حالات تباہی وبربادی تک پہنچ جائیں گے جس سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں اسلامی جمعیت طلبہ کے سہ روزہ تربیت سے 
خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پرجماعت اسلامی کراچی کے رہنما راشد نسیم ،جمعیت طلبہ عربیہ کے صوبائی منتظم مولانا عبدالحمیدمنصوری ،جماعت اسلامی پشین کے امیر ظہور احمدکاکڑ نے خطاب میں کہا کہ ایسے تمام لوگوں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے جنہوں نے ملک کو لوٹا اور اسے کنگال کیا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ بڑے پیمانے پر عوام سے رابطے کئے جائیں جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی جماعت ایسی نہیں جس کا دامن کرپشن سے پاک ہو۔ جہاد کی برکت کی وجہ سے کیمونزم ماضی کی داستان بن چکا ہے ہم جہاد کی برکتوں سے واقف ہیں یہ کام علماء اورمفتیوں کا ہے کہ وہ حالات کا جائزہ لے کر جہاد کے حوالے سے اپنا وعظ عوام تک پہنچائیں۔ نوجوان بیدارہوچکے ہیں ظلم کی سیاہ رات کا خاتمہ ہوگا اور اسلامی انقلاب کی صبح آفرین طلوع ہونے والی ہے ۔اسلامی جمعیت طلبہ نئی نسل کی تربیت کرکے ان کے مستقبل کو تحفظ فراہم دینے کی کوشش کیساتھ نوجوانوں کوپورے ملک میں انقلاب کیلئے تیار کر رہے ہیں۔ جب پاکستان کی قیادت دیانتدار افراد کے پاس آئے گی تعلیمی پالیسی سمیت تمام مسائل حل ہوں گے نوجوانوں کے ہاتھوں میں کتاب و قلم ہوگاجمعیت نے نوجوانوں کو امید ‘جوش ‘ ولولے کا پیغام دیا ہے ۔ ہم نوجوانوں کو دہشت گردوں سے نجات دلائیں گے۔ غلبہ اسلام کیلئے ہم قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ نوجوان کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ‘ قیام پاکستان میں بھی نوجوانوں نے ہی کردار ادا کیا تھا‘ ہمیں ملک کی تقدیر بدلنی ہے ۔ عوام مایوس ہیں مگر جمعیت نے امید کی شمع روشن کردی ہے۔اس موقع پر عالم دین مولانا عبدالخالق مندوخیل،عبدالرحمان موسیٰ خیل،نورالدین غلزئی، سکندرعلی ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔تربیت گاہ آج بھی جاری رہے گی آج اسلامی جمعیت طلبہ کے مرکزی ناظم اعلیٰ زبیر صفدر، جماعت اسلامی کے سابق صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ،اسلامی جمعیت طلبہ کے صوبائی ناظم افتخار احمدکاکڑ ودیگر خطاب کریں گے تربیت گاہ کے اختتام پر بیداری طلبہ ریلی نکالی جائیگی جو شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچے گی جس سے جماعت اسلامی واسلامی جمعیت طلبہ کے رہنماخطاب فرمائیں گے

No comments:

Post a Comment