Saturday, June 15, 2013

سانحہ وویمن یونیورسٹی و بی ایم سی انتہائی سفاکانہ و ظالمانہ عمل ہے، سیاسی جماعتیں


سانحہ وویمن یونیورسٹی و بی ایم سی انتہائی سفاکانہ و ظالمانہ عمل ہے، سیاسی جماعتیں
کوئٹہ: سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے بس اور بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں بم دھماکے ، فائرنگ اور زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی کو بم سے اڑانے اور اس دوران بے گناہ انسانی جانوں کی ضیاع پر وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک ، گورنر محمد اچکزئی ، بلوچستان نیشنل پارٹی ، نیشنل پارٹی ، پشتونخوا میپ ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی ، بلوچستان بار ایسوسی ایشن ، مسلم لیگ (ن) ، پیپلزپارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی ، مسلم لیگ (ق) ، جمعیت علماء اسلام (ف) ، جماعت اسلامی جے یو آئی ( س) اور دیگر وسیاسی وسماجی تنظیموں ، قبائلی عمائدین نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل انتہائی سفاکانہ اور ظالمانہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ زیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے سرداربہادرخان وومن یونیورسٹی کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرکے اسے افسوسناک قرار دیا ہے اور کہا کہ اس گھناؤنے عمل میں 
جو بھی شامل ہیں انہوں نے انسانیت کی تذلیل کی ہے ۔ گورنربلوچستان محمدخان اچکزئی نے زیارت ریذیڈنسی پرہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ زیارت ریذیڈنسی بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کی رہائشگاہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہماراقومی ورثہ ہے اوراس طرح کی اس کی بے حرمتی کرنا نہایت معیوب حرکت ہے انہوں نے متعلقہ حکام پر زوردیاکہ اس حملے میں ملوث افراد کوجلدازجلدگرفتارکیاجائے اورانہیں قرارواقعی سزادلوائی جائے انہوں نے اس واقعہ کی تحقیقات پربھی زوردیا ہے۔دریں اثناء گورنربلوچستان محمدخان اچکزئی نے بہادرخان وویمن یونیورسٹی کی بس اورشعبہ حادثات میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے اوراس سانحے میں جاں بحق ہونے والی معصوم طالبات کی ہلاکت پردلی رنج وغم کااظہارکیاہے اپنے ایک بیان میں گورنر نے کہاکہ دہشت گردی کے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کوہدایت کی ہے کہ اس واقعہ میں ملوث ملزمان کوفوری طورپرگرفتارکیاجائے اورانہیں کسی بھی صورت میں بخشانہ جائے انہوں نے آئندہ اس قسم کے واقعات کے روک تھام کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر بھی زوردیا،گورنر نے جاں بحق ہونے والی بچیوں کیلئے دُعاکی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جواررحمت میں جگہ دے اورسوگوارخاندانوں کویہ ناقابل تلافی نقصان صبروہمت سے برداشت کرنے کاحوصلہ عطافرمائے انہوں نے زخمی ہونے والی طالبات کی جلدصحت یابی کی دعابھی کی۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی مذمتی بیان میں آج سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی بم دھماکے میں طالبات کی جانی نقصان اور متعدد زخمی کے واقعے کو سفاکانہ دہشتگردی قرار دیا اور کہاکہ مہذب معاشرے میں ایسے واقعے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جاسکتا اس میں بچیاں اور خواتین کو نشانہ بنایا بلوچستان نیشنل پارٹی اس واقعہ کی پرزور مذمت کرتی ہے جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع اور بچیاں زخمی ہیں انہوں نے پارٹی کی جانب سے ان لواحقین سے بھی دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہاکہ حکمران فوری طور پر اس واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ ایسے دہشتگردی کے واقعات اور بالخصوص جو خواتین پہ کی جائے اس کا سدباب ممکن ہوسکے ۔ا سلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ زبیر صفدر ، ناظم صوبہ بلو چستان افتخار کاکڑ ، صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ راز محمد و دیگر نے سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کی بس پر بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام بے گناہوں خاص کر خواتین پر تو حالت جنگ میں بھی حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا پھر پشتون و بلوچ معاشرے میں تو خواتین کی بے انتہاء عزت کی جاتی ہے انہوں نے گورنر بلوچستان ،وزیر اعلیٰ و دیگر سے مطالبہ کیا کہ ایسے عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہے۔مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما سید ہاشم موسوی نے انتہا پسندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی ہر حوالے سے قابل مذمت ہے اسلام عدل ا انصاف اور اعتدال کا دین ہے اسلام میں عدل و انصاف ہی مسلمانوں کو انتہا پسندی سے روکنے کیلئے بہترین اصول ہے انتہا پسندی چاہے وہ نسلی ہو یا مسلکی یا اسکی کوئی اور صورت ہو انسان کو نقصان دیتی ہے۔لہذا انسان کو فردی اور اجتماعی مسائل میں اعتدال اور میا نہ روی سے کام لینا چاہئے اسی میں انسان کی بھلائی ہے اجتماعی حوالے سے نسلی اور مسلکی انتہا پسندیوں ملت اسلامیہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کر چکی ہے اگر امت مسلمہ اعتدال پسندی سے کام لے تو اسلامی معاشرے میں اتحاد و اتفاق اور ہم آہنگی پیدا ہوسکتی ہیں اب جبکہ ملک دہشتگردی اور دیگر مختلف مشکلات میں پھنسا ہوا ہے اعتدال و میانہ روی سے ان تمام چیلنجیز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ تحریک تحفظ پاکستان کے صوبائی رہنماؤں ظریف پشتون فرید احمد خان نے قائد اعظم ریزیڈنسی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ قائد اعظم ریزیڈنسی پوری پاکستانی قوم کیلئے قیمتی اثاثے کا حیثیت رکھتا ہے ریزیڈنسی پر حملے سے تمام پاکستانیوں کی دل آذاری ہوئی ہے چند مٹھی بھر ملک دشمن عناصر ایسے بزدلانہ کاروائیاں کرکے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی ناپاک کوشش کررہے ہیں جس کی پوری پاکستانی قوم ان عناصر کی مذموم سازش کی بھر پور مذمت کرتی ہے۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے بھی دہشت گردی کی ان واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات کوئٹہ اور صوبے میں رہنے والے عوام کے خلاف گہری سازش ہے بعض قوتیں جان بوجھ کر اس طرکے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں جس کی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر رحمت اللہ بڑیچ نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذکرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سازش کو بے نقاب کیا جائے ۔ا نہوں نے کہا کہ معصوم طلباء کو اس طرح سفاکانہ عمل سے شہید کرنا ناقابل برداشت عمل ہے ۔ دہشت گردی نے معصوم بچیوں او رہسپتال اور انتظامیہ کے عملے کو شہید کرکے انتہائی نفرت کا پیغام دیا ہے عوام دہشت گردوں کی اس عمل کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ رکن صوبائی اسمبلی سرداردرمحمد ناصر نے قائداعظم ریذیڈنسی زیارت پرراکٹ حملوں کے نتیجے میں پولیس اہلکار کے جاں بحق اوردیگر اہلکاروں کے زخمی ہونے پرگہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ راکٹ حملوں کے ذریعے قائداعظم کی یادگارکوجلانے اورختم کرنے اورزیارت کے پرفضاء ماحول کوکسی بھی صورت خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،انہوں نے کہاک زیارت ایک پرامن اورسیاحتی علاقہ ہے اس طرح کے بزدلانہ حملے سے زیارت کے امن کوکبھی بھی خراب نہیں کیاجاسکتا،انہوں نے کہاکہ زیارت ایک تفریحی مقام ہے جہاں ملک بھرسے سیاح موسم گرما میں آتے ہیں انہوں نے کہاکہ زیارت کے عوام کبھی بھی کسی صورت نہیں چاہتے کہ ان کاپرامن ماحول خراب ہو،انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ حملہ آوروں کوگرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچائے۔

No comments:

Post a Comment