Wednesday, June 19, 2013

بس ہوسٹس سے جھگڑے پر ایم پی اے نگہت شیخ کی پارٹی رکنیت معطل


لاہور(خبر رساں ادارے )رکن پنجاب اسمبلی نگہت شیخ کو بس ہوسٹس سے جھگڑا مہنگا پڑگیا۔ مسلم لیگ ن نے ان کی پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کیلئے تین روز کی مہلت دی ہے۔ دنیا نیوز کی طرف سے معاملہ اٹھا نےپر وزیراعلی پنجاب نے انکوائری کی ہدایت کی تھی۔رکن پنجاب اسمبلی نگہت شیخ نے چند روز پہلے اسلام آباد سے لاہور واپسی کے دوران پانی مانگنے کے معاملے پر بس ہوسٹس سے جھگڑا کیا اور اس کو تھپڑمارا تھا۔ نگہت شیخ نے بس ہوسٹس کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا ۔ دنیا نیوز نے معاملہ اٹھایا تو وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کی ہدایت کردی۔ پولیس نے اپنی تحقیقات میں نگہت شیخ 
کو قصور وار قراردیا اور بس ہوسٹس کیخلاف مقدمہ درج کرنے والے ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا۔مسافروں نے بھی اقراء کے حق میں گواہی دی جس کے بعد مسلم لیگ ن نے نگہت شیخ کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔پارٹی کے صوبائی سیکرٹری راجہ اشفاق نے واضح کیا ہے کہ اگر تین روز میں تسلی بخش جواب نہ ملا تو تادیبی کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب وزیراعلی پنجاب نے پولیس کو قانون کےمطابق کارروائی کی ہدایت بھی کی ہے۔

No comments:

Post a Comment