Wednesday, June 19, 2013

امریکی وفدطالبان سے ملنے دوحہ پہنچ گیا، مذاکرات ضروری ہیں: اوباما


دوحہ (اے ایف پی)امریکی وفد طالبان سے مذاکرات کے لیے دوحہ پہنچ گیا ہے۔ ادھر صدر براک اوباما نے نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے جاسوسی کے پروگرام کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے انٹیلی جنس جمع کرنے اور شہری آزادی کے درمیان توازن برقرار رکھا ہے۔جرمنی کے دارالحکومت برلن میں چانسلر اینگلا مرکل سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر اوباما نے کہا کہ اس پروگرام سے پچاس لگ بھگ دہشتگردی کے خطروں کو ختم کیا ہےاور ہزاروں جانیں بچائی ہیں۔ انہوں نے افغان فورسز کے سیکورٹی ذمہ داری سنبھالنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کو تشدد ختم کرنے کے لئے طالبان سے مذاکرات کرنا 
چاہیے۔صدر اوباما نے کہا روس سمیت جی ایٹ کے تمام ممالک شام میں عبوری حکومت کے قیام پر متفق ہیں۔ انہوں نے شام کے مسئلے میں امریکا کی براہ راست شمولیت کی خبریں کو حقیقت سے دور قرار دیا۔ انہوں نے کہا شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے ٹھوس شواہد ہیں۔

No comments:

Post a Comment